Wednesday, November 22, 2023

قرأت کیوں ضروری ہے

قران پڑھنے و فہم کے لیے روحِ اعظم سے ربط ضروری ہے  معظم و مبین و رحمت سراپا ہستی نے قَریب سالہا سال کی ریاضت و مجاہدہ فکرو غور پر رکھا. سوچ و خیال کے تَمام سوتے مرکوز ہوئے ایک نقطے پر، تب جبرئیل رحمت اس نقطہ کے وسیلے سے حرفِ اقرء کے راوی ہوئےکَہا گیا قرأت ویسی کیجیے،جیسی کہ بَتائی گئی حکمت کا درجہ تھا کہ تین مرتبہ کہا گیا میں قرأت نَہیں جانتا میں قرأت نہیں جانتا میں قرأت نہیں جانتا قرآن پاک کو درجہ بَہ درجہ ایک سیڑھی (نور کی) سے معتبر کیا جاتا ہے تب یہ واردات(وحی)...

نبی مثل نور ہوتا ہے

نبی مثلِ نُور ہوتا ہے مگر صورت بشر ہوتا ہے.اس کی رویت میں اللہ عزوجل اس قدر قرار پاچُکا ہوتا ہے، اُسے دیکھنا اللہ کو دیکھنے جیسا ہے مگر یہ ظاہری صورت کا جلوہ نَہیں  وہ دید تو ابو جہل نے بھی کی تھی  یہ درون کی رویت کا جلوہ جب تک ممکن نَہیں جب تک نبی خود نَہ دکھانا چاہے  نَبی خود نَہیں دکھاتا بلکہ اسکے نور کی رویت(اللہ) جس تک وہ چاہے، جتنی چاہے،پہنچ جاتی ہے  اس لیے مومنین آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھ نَہیں پاتے تھے جب تک نَبی ان کو نہ دیکھیں  جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ...

Tuesday, October 10, 2023

ذات ِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اللہ کی ذات روشن و بابرکت ہر زَمن کے لیے متجلی ہے. جب وہ کسی کو اپنی محبوبیت کا شرف بخشتا ہے تو اس کو ایسی چادر عطا کرتا ہے جو قربت کی نشانی ہوتی ہے. ہر زمانے میں اُسکا محبوب بصورتِ نشان رہا ہے. گویا ذات محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نور ہر نبی کے دل ودیعت کردہ ہے. وہ زمانہِ قدیم سے اب تلک کے تمام خبر دینے والوں کے قلب میں نشانِ عظیم ہے. ہر معرفت کا طلب گار دل اس نشان عظیم کا متمنی ہے.&nb...

مناجات

اے مالکِ کونین! دل کو اپنے نور سے منور کردے.قرابت کی منازل عطا کر. جنبشِ ناز سے حریمِ دِل میں قدم رکھ. فریاد رس دل میرا تری بارگہ میں ترے نام کا ہدیہ لیے طالب ہے.مولا تو نے اپنے طالب کو کب حق سے محروم کیا ہے؟ مولا تو نے کب موج کو بحر سے الگ کیا ہے.مجھے بحرِ حق سے الگ مت کر. یہ میرے ظاہر کی بھی موت ہے. یہ مرے باطن کی بھی موت ...

نعت

اوہدہ کمبل کالا تے مکھ چن ورگا مکھڑا سوہنا ،لگدا مینوں رب ورگا تراب کی قسم کھائی جاتی ہے اور بوترابی کا لقب عطا کیا جاتا ہے.القابات سارے رب کی جانب سے عطا ہیں. وہ اس زمانہِ روشن میں بھی جھکے ہیں جو اس زمانہِ قدیم میں جھک گئے تھے.وہ اس حال میں مقیم ہیں گویا ان کے روبَرو ان کا محب ہے. یہ تسبیح ہے. انسان کو قائم تسبیح خیال کی یکسوئی سے ملی ہے جبکہ رات کی تسبیح بشارت دینا ہے. اندھیرا ہمیشہ روشنی لاتا ہے ..... روشنی عالمِین کی قائم ہوتی ہے تو کملی والا دکھائی دینے لگتا ہے ....

Tuesday, March 14, 2023

ترا خیال....

یہ الفاظ کھوجائیں گے...... محبت کے حرف ختم نَہ ہوں گے ....... وصلت عیش میں خیال ترا غافل نَہ کردے..... اس لیے تجھے سامنے بِٹھا کے دیکھتے رہتے ہیں .... کَہیں تُم مجھ خُدا تو نَہیں سَمجھ رَہی؟ تُم خدا سے بَڑھ کے ہو کیونکہ تمھیں دیکھ کے خُدا یاد آجاتا ہے تمھارے چہرے کا نقش نقش سینے میں محفوظ کرتی ہوں کہ کَہیں خطا میں میں خطا ہوجاؤں تو یہ خیال خطا نہ ہو اور نماز محبت قضا نَہ ہو .......میری جان جب سے تمھیں دیکھا ہے چین و پل کو دان کرکے درشن کو مندر میں بھگوان کی پوجا...