Sunday, October 15, 2023

آج کی ڈائری

بہت تلاش و بسیار کے بعد انسان کو اپنا مطمع نظر مل جاتا ہے مگر مجھے نہیں مل رہا. یقین کچھ ٹھوکریں کھا کے مل گیا. مجھے یقینِ کامل سے نواز.یقینا خدا یہ گھڑیاں میرے لیے تنگ ہیں مگر تری رحمت و رحمانیت کی چادر بہت وسیع ہے. تو رحمن و رحیم و کریم ہے میرے عزوجل ...آج میں نے سوچا ہے تنہائی ترے ساتھ کاٹوں ...تو میرا ہمسفر و ہمنیشین. مجھے ترے سوا چاہیے کیا ....میں کیوں خوار ہوں دنیا کے پیچھے؟  اس دنیا سے مجھے درد ہی ملنا ...خیر مالکا ...سائیاں ہمت سے نواز 

Tuesday, October 10, 2023

ذات ِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اللہ کی ذات روشن و بابرکت ہر زَمن کے لیے متجلی ہے. جب وہ کسی کو اپنی محبوبیت کا شرف بخشتا ہے تو اس کو ایسی چادر عطا کرتا ہے جو قربت کی نشانی ہوتی ہے. ہر زمانے میں اُسکا محبوب بصورتِ نشان رہا ہے. گویا ذات محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نور ہر نبی کے دل ودیعت کردہ ہے. وہ زمانہِ قدیم سے اب تلک کے تمام خبر دینے والوں کے قلب میں نشانِ عظیم ہے. ہر معرفت کا طلب گار دل اس نشان عظیم کا متمنی ہے. 

مناجات

اے مالکِ کونین! دل کو اپنے نور سے منور کردے.قرابت کی منازل عطا کر. جنبشِ ناز سے حریمِ دِل میں قدم رکھ. فریاد رس دل میرا تری بارگہ میں ترے نام کا ہدیہ لیے طالب ہے.مولا تو نے اپنے طالب کو کب حق سے محروم کیا ہے؟ مولا تو نے کب موج کو بحر سے الگ کیا ہے.مجھے بحرِ حق سے الگ مت کر. یہ میرے ظاہر کی بھی موت ہے. یہ مرے باطن کی بھی موت ہے.

نعت

اوہدہ کمبل کالا تے مکھ چن ورگا 
مکھڑا سوہنا ،لگدا مینوں رب ورگا 

تراب کی قسم کھائی جاتی ہے اور بوترابی کا لقب عطا کیا جاتا ہے.القابات سارے رب کی جانب سے عطا ہیں. وہ اس زمانہِ روشن میں بھی جھکے ہیں جو اس زمانہِ قدیم میں جھک گئے تھے.وہ اس حال میں مقیم ہیں گویا ان کے روبَرو ان کا محب ہے. یہ تسبیح ہے. انسان کو قائم تسبیح خیال کی یکسوئی سے ملی ہے جبکہ رات کی تسبیح بشارت دینا ہے. اندھیرا ہمیشہ روشنی لاتا ہے ..... روشنی عالمِین کی قائم ہوتی ہے تو کملی والا دکھائی دینے لگتا ہے ....