قران پڑھنے و فہم کے لیے روحِ اعظم سے ربط ضروری ہے معظم و مبین و رحمت سراپا ہستی نے قَریب سالہا سال کی ریاضت و مجاہدہ فکرو غور پر رکھا. سوچ و خیال کے تَمام سوتے مرکوز ہوئے ایک نقطے پر، تب جبرئیل رحمت اس نقطہ کے وسیلے سے حرفِ اقرء کے راوی ہوئےکَہا گیا قرأت ویسی کیجیے،جیسی کہ بَتائی گئی حکمت کا درجہ تھا کہ تین مرتبہ کہا گیا میں قرأت نَہیں جانتا میں قرأت نہیں جانتا میں قرأت نہیں جانتا قرآن پاک کو درجہ بَہ درجہ ایک سیڑھی (نور کی) سے معتبر کیا جاتا ہے تب یہ واردات(وحی)...
Wednesday, November 22, 2023
نبی مثل نور ہوتا ہے
Noor Iman
8:52 PM


نبی مثلِ نُور ہوتا ہے مگر صورت بشر ہوتا ہے.اس کی رویت میں اللہ عزوجل اس قدر قرار پاچُکا ہوتا ہے، اُسے دیکھنا اللہ کو دیکھنے جیسا ہے مگر یہ ظاہری صورت کا جلوہ نَہیں وہ دید تو ابو جہل نے بھی کی تھی یہ درون کی رویت کا جلوہ جب تک ممکن نَہیں جب تک نبی خود نَہ دکھانا چاہے نَبی خود نَہیں دکھاتا بلکہ اسکے نور کی رویت(اللہ) جس تک وہ چاہے، جتنی چاہے،پہنچ جاتی ہے اس لیے مومنین آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھ نَہیں پاتے تھے جب تک نَبی ان کو نہ دیکھیں جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ...