چاہنے کے لیے چاہا جانا چاہیےپہچان کا سیاپا عشق دی کھیڈ اے اونہے دل اچ لائ اے کھیڈو اگ دے دیوے بال کے اونہوں دل وچ مان کے.جان تے جائیے انہوں من منائیے عشق دی کھیڈ اے اونہے دل اچ اگ لائ یے عشق روحاں دا سنجوگ عشق مٹی دا بالن اےسنو حرف لے لو تمھاری امانت تمھارے حرف مرے چند لفظ سنو تم چاہت لے لو تم چاہت بانٹ دو بس پھر وہی ہے وہی جو سیپ ہے وہی جوہر ذات کامل و اکمل سائیں اللہ کی ہے پرچھائیں رادھا...
Friday, November 12, 2021
Thursday, November 4, 2021
فلک ،شمس
Noor Iman
7:28 AM


آسمان تمھارا ہے. اس کے دل پر شمس نے رخِ عناب سے محویت طاری کی ہے. سب یک ٹک ھو، سب یک ٹک سو! جاناں کے طواف چار سُو، کو بہ کو. منصور کے قبلے کو جانو شین قاف اور حـــــا مـــیم سے مسافر سدرہ کا سفر جانب منتہی. خواہش سلوک میں ڈھل گئی اور سالگ خواہش ہوگیا. راستہ سیدھا ہوگیا اور اللہ مرشد ہوگیا اللہ کی تکبیر من ہادی من الا اللہ. کچے ڈھاگے کی ڈور، من نین کی ندیا میں چور، کون جانے کس کے موڑ، چلی ہے باد جانے کس اوور سنو، ہدایت یافتہ سنو، تہہِ نہاِں سے سہہ نہاں...
خدا سے تعلق
Noor Iman
7:27 AM


خدا سے تعلق یقین کا ہے ـ یقین کا ہتھیار نگاہِ دل کی مشہودیت سے بنتا ہے. دل میں جلوہِ ایزد ہے ـ درد کے بے شمار چہرے اور ہر چہرہ بے انتہا خوبصورت! درد نے مجھ سے کہا کہ چلو اس کی محفل ـــ محفل مجاز کی شاہراہ ہے ـ دل آئنہ ہے اور روح تقسیم ہو رہی ہے ـ مجھے ہر جانب اپنا خدا دکھنے لگ گیا ہے ـ کسی پتے کی سرسراہٹ نے یار کی آمد کا پتا دیا. مٹی پر مٹی کے رقص ـ یار کی آمد کی شادیانے ـ یہ شادی کی کیفیت جو سربازار ــ پسِ ہجوم رقص کرواتی ہے ـ تال سے سر مل جاتا ہے اور سر کو آواز مل جاتی ہے ـ ہاشمی آبشار...
اللہ دل دے اندر
Noor Iman
7:26 AM


اللہ دل دے اندر.صاحب نے کیا مست مست اللہ دل دے اندر صاحب کی سہاگن ہوئ. اللہ دل دے اندر.سہاگ سلامت رہے سدا اللہ دل دے اندر فانی، باقی میں فنا ہوا اللہ دل دے اندر حجاب در حجاب اٹھا اللہ دل دے اندر مستوں کو مست کیا اللہ دل دے اندر مست ولائے حیدری قافلہ اللہ دل دے اندر حسینی قافلہ تیار اللہ دل دے اندر .... سجدہ شبیری کے لیے چلے اللہ دل دے اندر پیار والے کا پیار سلامت اللہ دل دے اندر.چکر پے چکر دمِ وصلت اللہ...
سچے !
Noor Iman
7:25 AM


سچے! تری سچائی کی قسم رب نے کھائی سچے! تجھے حق کی صدا دی ہے سنائی سچے! ترے ذکر میں ہے فکرِ خدائی سچے! تری بات میں اسکی ہے رعنائی سچے! خوب ترا دل، ملا ذوقِ شکیبائی سچے! رب نے کیا تجھے پاسِ شہنائی سچے! آنکھ تری نور سے ہے بھر آئی سچے! اللہ دل دے اندر، اللہ دل دے اندر صاحب نے کیتا تینوں مست ...
خود احتسابی
Noor Iman
7:25 AM


میں لکھنے میں لکھوں کیا. لکھوں تو سمتِ بے بہا میں ڈوبی ہوں .. گویا اس سے جا ملی ہوں. سوچتی ہوں اسکا آئنہ تھی مگر علم کا حیطہ اس آئنہ کو صیقل نہ کرسکا. میں حسد و جلن کا شکار رہتی تھی.احساس کمتری سے یہ حسد و جلن نکلتا ہے اس وجہ سے مجھے لگتا تھا یہ شخص مجھ سے جلتا ہے یا حسد کرتا ہے .... میں بہت جلد کینہ پال کے بغض و عناد کے پہاڑ بنادوِ تو مجھے لگتا ہے کہ سامنے والا بغض رکھتا ہے. سامنے والا میرے لیے کینہ رکھتا ہے. میں نے کسی کو معاف کرنا سیکھا نہ تھا اس لیے مجھے لگتا ہے یا لگا کرتا تھا سامنے والا کبھی...