Thursday, February 3, 2022

نذر

جس کا دل خالص تھا اس کی نذر جلا دی گئی. خدا کی راہ پر چلنے والے کی مثال ایسی ہے جیسے ہابیل و قابیل دل میں بیٹھے ہوِں. خدا دل میں کسی شیثؑ کو نہیں بھیجے گا جب تک دل جلے گا نَہیں. دل جَلے گا تو وہ ملے گا۔۔۔۔۔۔. اس دل کے پاس اس کے ہونے کا دھواں جہان میں پھیلے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. وہ تم میں سے جس کا چناؤ کرتا ہے اس کو جلا ڈالتا ہے. پھر اس دل میں صورت شیثؑ وہ خود ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! جب نوحؑ کی کشتی میں تم سوار ہوگے تو تمھارے مویشی بھی ساتھ جاتے ہیں سامان زیست چل سکے ورنہ کشتی نہ ہوتی بلکہ زمین و بحر میں کچھ نہ ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. جب تارے زمین پر ٹوٹ کے گرتے ہیں جب اندھیرے سے روشنی کو نکالنا ہوتا ہے تو کسی اسماعیل کو پدرانہ شفقت سے محروم رہنا پڑتا ہے. پھر تمھارے اندر درون میں تمھاری ماں سرزمین حرم میں چکر کاٹتی ہے. وہ جہاں جہاں چکر کاٹتی ہے وہاں سے آب زم زم نکل آتا ہے. زمین سے پانی کا نکل آنا آب شفا ہے .. اس آب شفاء سے دل دھل جاتا ہے. خدا غم کی انتہائی گھڑی میں تم میں "ہونے " کی چشمے دیتا ہے یہ چشمیں آئنہ ہوتے ہیں. اس چشمان دل سے تم جہان کو دیکھتے ہو وہ کہتا ہے کچھ پتھر فقط سجدہ کرتے ہیں کہ وہ ہوتے سجدے کے لیے ہیں. کچھ سے چشمے ابل پڑتے ہیں تو کچھ سے ابلنے ہی ہوتے.

پتھر دل کو خدا کے قریب جانے کے لیے قربان ہونا پڑتا ہے. اسکو باپ بھی بیابان میں چھوڑ دیتا ہے اور جب ملتا ہے تو کہتا ہے قربانی کا وقت ہے. جب باپ ملتا ہے تو باپ بروپ خدا ہوتا ہے اور بیٹا چل پڑتا ہے مگر خدا دنبہ بھیج دیتا ہے مگر مقام حسینی یہ ہے ان کے پیروکاروں کے لیے وہ سر لیتا ہے اور سجدے میں وہ خود ہوتا ہے

سجدے میں وہ ظاہر ہوجاتا ہے. اسماعیل(علیہ سلام) کی آزمائش اس لیے تھی اس نسل سے ایسے بچے نکلنے ہیں جنہوں نے قربان ہونا. بچے جن کا عکس حسینی ہو. انہوں نے قربان ہی ہونا ہے. ان کے دل میں حسینی چراغ کی لو ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس سے مقام تشہد قائم ہوتا ہے اس کے قیام پر قربانی ہے ۔۔۔ قربانی میں لے لیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ جتنا آپ دیا جاتا ہے اتنا وہ مل جاتا ہے. اتنا وہ ظاہر ہوتا ہے. اتنا جمال سے وہ محو ہوتا ہے کہ خود پر گمان ہو جاتا ہے کہ حؔسین ہو مگر خدا جب کسی پر فریقتہ ہوتا ہے اس میں وصف محمدیﷺ ہونا چاہیے اگر نہیں تو خدا ہوتا نہیں وہاں خدا وہاں ہوگا جہاں پر محمدیﷺ شان ملے گی. فنا فی اللہ ہے فنا فی الرسول ہے. اللہ آسمان پر اور رسول زمین پر

وہ کہتا ہے شعائر اللہ ہیں یہ چیزیں ...خانہ کعبہ حجر اسود وغیرہ ...جب مٹی کی چیزین شعائر اللہ ہیں تو سب سے پاک مٹی تو انسان کی ہے جس مٹی کی صورت اللہ نے بنائی اور کہا آدمؑ کو اپنی صورت پر پیدا کیا
اس صورت سے وہ تمھیں خود سے ملا دیتا ہے اور خود کی ملاقات میں وہ ملتا ہے روپ بہروپ. کہیں کسی روپ میں وہ موسویتؑ کی چادر لیے ہے، تو کسی میں عیسویتؑ کی قندیل لیے ہے تو کہیں ابراہیمیؑ تشبیب لیے ہے تو کہیں داؤدی ترمیم لیے ہے تو کہیں محمدیﷺ تجسیم لیے ہے
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
لاالہ الا اللہ ابراہیم خلیل اللہ
لا الہ الا اللہ داود خلیفتہ اللہ
لا الہ الا اللہ موسی کلیم اللہ
لا الہ الا اللہ عیسی روح اللہ
کسی پر یہ سارے مقامات گزر جاتے ہیں تو کسی کو اک عطا کردیا جاتا ہے ان مقامات توحید کا چناؤ وہ خود کرتا ہے جہاں ہے وہ خؤد ہے چہار سوؑ ہے

میاں ‏میر ‏سرکار

نور: رقص ہے الوہی
ساز جامہِ الوہیت
تار جانِ حدیثِ وقت!
ذیشان سے بات کریں گے، مہرِ آفتاب سے رنگ ملا ہے ... عشق کی بات کب چھپی ہے عطر سے خوش لحن نور نے احدیت کا نغمہ اٹھایا ہے . یہ شخص جس نے حدیث ذات کی بات کی ہے، وہ شخص بقا پر فائز ہوگیا کیونکہ اس نے اپنی بات نَہیں کی، بلکہ اُس نے تو جانِ تمنا کی بات کی ہے. دل میں لگن کی بات چلی ہے

اللہ کے بندے احرام پوش بھی ہوتے ہیں
اس کے بندے احرام پوش ہوتے ہیں جو راز ہوتے ہیں کون ہے جو کسی کا راز افشاء کرے

جلال جانے حسن ہے کہ چنر لعل ہو یا سنہری ہو فرق نہیں پڑتا ۔۔۔ سنہری و لعل سے کیا غرض کہ رنگ بس اللہ کا ہوتا ہے ہر رنگ میں ۔۔جب مخاطب کو خطیب سامنے کیا جاتا ہے تب دوئی نہیں رہتی ہے ۔مخاطب جانتا نہیں کہ تخاطب کیا ہے ۔۔۔۔ کیسی لاعلمی ہے ! لوگ حج کعبے کو جائیں ، لوگ زیارت کو جا ئیں پر عشق کی جانن نہ پانے پائیں کہ پرواز عشق یک گام ہے ۔۔۔۔ہاں عشق ہے جس نے رگ رگ میں یاد کے دروازے وا کیے ہیں ۔۔۔۔ رنگ اور ست رنگی میں دوئی کہیں نہیں ہے۔۔اس لیے جب سلام کسی کو دیا جائے تو گھنگھرو پہن کے رقص مہندی و حنا سے لعل و لعل لباس میں واقف کردیتا ہے اور واقف کہتا رہتا ہے کہ وہ ناواقف ہے
..

اے جبین پر بہنے والے تیر
اے میری روح کی شناسائی
اے رنگ حنا! تو اماوس کا دیا ہے کہ ساز کی جولانی ہے وہ جہاں جہاں سے بات بنتی ہے اور کم سے کم اک بات تو طے ہے کہ فاصلے طے نہیں ہوتے بلکہ طے کروائے جاتے ہیں پھر بتایا جاتا ہے کہ فاصلہ تو ہے ہی نہں
جب ستم نوک سناں ملے ہجر کی داستان ملے تو ہوتا ہے یہی کہ نین سے نین مل جاتے ہیں نین کی بازی کھیلتے ہیں اور جو گھائل.ہو جائے وہ معشوق کو سر دیتا ہے. ہم نے سر دے دیا یے اس لیے گھائل ہیں جی گھائل ہیں ایسے کہ ذات میں آہنگ ہے آہنگ نو
نور: آہنگ نو.
تجدید نو.
عہد وفا
وحدت کی بات
جذبات ہیں
ہم سے کہا گیا ہے کہ احرام پوش کو سلام کرو. ہم نے کہا احرام پوش کون ہوتا ہے کہا گیا جس کی ہستی راز میں چھپ گئی ہو
اللہ اللہ تری گفتار
اللہ اللہ تری سرکار
اللہ اللہ ترا اظہار
اللہ اللہ میرا پالنہار.
سرکار نے کہا ہے

تو ذیشان سے پوچھ کہ رنگ کونسا یے ،کہا اللہ جانے کہاں جانا یے ؟کدھر ہے دل میرا؟ وہ کون ہے جس نے کہا کہ جس جس نے کہا اللہ وہ اللہ کہنے اللہ کا ہوگیا. کن فیکون. یہ احرام پوش نے کہا تو راز جان۔۔۔۔ کیا ہوگا کن فیکون؟ جب ان کی صدا لگے دل میں تو غلام سر جھکائے بندگی میں کھڑے رہتے ہیں ۔۔۔ رنگوں میں یار کے رنگ اور کہیں پر صدائے ہائے ھو ۔۔۔۔ درد کے سوت میں یار کا چہرہ

[ نور: رقص ہے الوہی
ساز جامہِ الوہیت
تار جانِ حدیثِ وقت!
ذیشان سے بات کریں گے، مہرِ آفتاب سے رنگ ملا ہے ... عشق کی بات کب چھپی ہے عطر سے خوش لحن نور نے احدیت کا نغمہ اٹھایا ہے . یہ شخص جس نے حدیث ذات کی بات کی ہے، وہ شخص بقا پر فائز ہوگیا کیونکہ اس نے اپنی بات نَہیں کی، بلکہ اُس نے تو جانِ تمنا کی بات کی ہے. دل میں لگن کی بات چلی ہے...بات کا ختم شد قربانی ہے اور داستان میں کہانی ازلوں پرانی ہے ۔۔۔ دیپ یاد کے ہوں تو دل میں اجالا بعد از قربانی روشنی کا ہوجانا کمال ہے۔۔۔ اسکو کیا چاہیے. کیا چاہیے

یہ تن کا اخبار نہیں ہے یہ روح کی جزیات ہیں جس کو ملا اظہار ..اظہار کے پرندے نے دریافت کیا کہ تو کون؟ میں نے کہا کون؟ کون نہیں یہاں بس اک ذات ہے وہ یار کی ذات ہے یہاں بس اللہ ہے اللہ کی بات اللہ والی سرکار

حسینیت کے لشکر کے سپاہ سارے ملتے ہیں غازی ہمارے. جیسے جیسے بات بڑھی تو مل گئے سب استعارے. یہ وضو کے کنارے یہ جسم کی شبیہ میں اللہ کے سرمدی دھارے. چلو اللہ اللہ کہو سارے کہ یہ ہیں شاخ حنا پر بلبل کی بات کہ بلبل نے کہا کہ وادی دل میں اللہ کی بات ہے وہ سوغات ہے جس میں رات ہے. وہ رات جس میں سورج چمکتا ہے جوگی بنا دیا یے
ٹوٹنے سے پایا دل میں ارادہ ارداہ سے ملا وعدہ کہ وعدہ نبھانا یے پریت نبھائی جاتی ہے آس کے بل پر. پوچھا جاتا ہے محبت کس سے ہوئ؟ کہا جاتا ہے تجھ سے تو جو ذات کا مکین ہے تو دلبرنشین یے تو رگ رگ میں ہے اور رگ رگ تری جانشین ہے کسی اللہ والے سے پوچھو کہ حسینیت کیا ہے وہ بتا دے گا کہ حسینیت وہ الوہیت کا نور ہے جس کے چھینٹے تن من کو نیلو نیل کیے دیتے ہیں تڑپ میں اوگن ہار پھرتے ہیِ مارے مارے اور کہتے ہیں چلو کربل.
اسکی شہنائی بجنے لگی.
ستار میں واج ابھری ہے
کدھر ہے میاں والی سرکار
حاضر ہے کون ان کے دربار
شاہ نوران کے پاس اسرار
غازی کو دیے گئے ہیں اظہار
شہنائی درد والی ہے.
شہنائی سے واؤ کی چشمہ بہتا ہے.
رنگ حنا ...؟
بہتا چشمہ؟
کیا ہے یہ چشمہ؟ کیا ہے حنا؟ حنا آس کی لگائی ہے دیپ سے وہ بات بتائی گئی ہے کہ بات میں بھید ہے کہ وہ بھید کبریاء جاناں کے پاس لے گیا. کبریاء جاناں کے قدم پر سر رکھ دیا میں نے کبریاء جاناں ساتھ ساتھ پرواز میں کبریاء جاناں سے ساتھ نہ چھوٹے چھوٹے کہ بات کبھی مجھ سے ٹؤٹے نہ ٹوٹے
دھاگہ؟ .کانچ کا دھاگہ ملا اور ٹوٹ گیا ہے
تیر چلا ہے
دل سے بہا ہے سرمہ
بج.گیا ہے نغمہ
اک.شناسا پاس ہے
اس سے پوچھو کہ رازدان کون ہے
وہ کہے گا کہ میں
میں اس سے پوچھوں گی کہ جانِ جاناں تم بہت دلنشین ہو
وہ جوابا کیا کہے؟ مسکرادے
بس مسکرانے کی دیر تھی
ایک.ہونا تھا
اک ہونے کے واسطے
میخانے میں جام.پی
خاموش رہ
ادب کر
جستجو میں رہ
کھوج نہ کر
دل والا بہت پیارا ہے
ہر طرف اسکا اجالا ہے
ستم کو زبان ملی ہے
یہ.آہ فغان میں حرف جلی ہے
ذات جس کی علی ہے، وہ مرا حرفِ جلی ہے
اٹھ جا شب بیدار، جاگ جا رنگ حنا لیے. اٹھ کے اب آذان دے
آذان فقر کی روایت ہے
ایسی باتوں سے یہ روایت
محبت کی صدا ہے عنایت
صداقت سے صدیقیت ہے
روایت سے روایان عشق
نظام سرکار سے بات بنی ہے کہ قلم چل رہا ہے،بھٹ شاہ سے چلی روایت ہے کہ نگاہ بھی سرکار کی ہے.،،، سیکھی سچل سائیں سے مستی. وہ الست کی مستی وہ راز سر بستہ. وہ جذبہ میں جب نہیں تھا اور وہ تھا. پھر اس نے جذبات اپنے بھر کے مجھے پھونک دیا. میں پھونکا گیا ہوں عشق سے

Friday, November 12, 2021

عشق ‏دی ‏کھیڈ

چاہنے کے لیے چاہا جانا چاہیے
پہچان کا سیاپا 
عشق دی کھیڈ اے 
اونہے دل اچ لائ اے 
کھیڈو اگ دے دیوے بال کے 
اونہوں دل وچ مان کے.
جان تے جائیے 
انہوں من منائیے 
عشق دی کھیڈ اے 
اونہے دل اچ اگ لائ یے 
عشق روحاں دا سنجوگ 
عشق مٹی دا بالن اے

سنو 
حرف لے لو 
تمھاری امانت 
تمھارے حرف 
مرے چند لفظ 
سنو 
تم چاہت لے لو 
تم چاہت بانٹ دو 
بس پھر وہی ہے 
وہی جو سیپ ہے 
وہی جوہر ذات 
کامل و اکمل سائیں 
اللہ کی ہے پرچھائیں 
رادھا رادھا بول سائیں


روح جل رہی کہ دل ہے 
شام مل رہی کہ سانول ہے 
دل میں تڑپن ہے کہ آ مل 
مل جائے سانول یار تے رنگ سنہرا 
مل جائے سانول یار تو چال شب دیگ سے نکلی سنسار میں رنگ چھوڑتی ہوا ہے

اب تمھیں کیا بتاؤں کہ کیسے ہوتا ہے یہ سب؟ کیسے بتاؤں کیوں ہوتی ہے جلن یا دھواں جس کی اصل یہ ہے حقیقت ہے. دھواں کسی خوشبو کا نشان ہے


بے نشان دھواں 
بے  بے دھواں 
کہہ رہا ہے رواں رواں 
آرہا ہے جینے کا قرینہ 
سینہ ہے کہ مدینہ 
جل رہا ہے کہ دل کہ روح ہے 
جلتا ہے دل پے پاؤں نہیں 
جلتا ہے دل پے آنکھ نہیں 
صورت مورت ویکھی جاواں 
میں کھو گئی آں پیا 
سانول یار سونا اے 
لے چلیا اس پار، جس پار اک بات راز ہے.
راز دیرینہ ہے 
سینہ ہے کہ مدینہ ہے 
جبل النور ہو یا طور ہو 
چار نشان جل جائیں تو 
تقویم مکمل ہو 
آؤ مکمل تقویم میں 
آؤ کملی میں چھپ جائیں 
دیری نہ ہو جائے 
دیری ہوئ تو لکدے لکدے رات لنگ جانی


جانت ہو، مانت ہو 
پیا گھر جاؤ گی 
تو بتاؤ گی 
پریت کا دھواں ہے 
نشانوں میں بنٹا دل ہے 
ہر نشان میں یٰسین و طٰہ 
ہر بات میں اللہ والی جھنکار 
کلام میں گویا ابوالکلام 
دل کے ہاتھ میں بیضائی ہالہ 
دل کہے شہ والا شہ والا

جانب طور ہو، تم مخمور ہو 
جانب سرورر ہو تم مجبور ہو؟  
جانب ظہور ہو،  تم موجود ہو


وہ ہے نا تو احساس ہے. احساس ہے نا تو جلن ہے. جلن ہے تو دھواں ہے. دھواں ہے تو رواں رواں ذاکر ہے اور مذکور ہے آیتِ طٰہ


یسین کی فضا میں آیتِ طٰہ 
دل میں تیر چلا، کہا منتہی 
ابتدا سے چلو نا 
ابتدا میں رہو 
کن میں رہو 
فیکون چھوڑ دو راب دی راہ وچ 
رکھ لی جھولی اچ جندڑی دے سول 
سولاں وچ چانن گنوایا اے 
اے عشق دے کھیڈ انوکھی ہے 
ایڈ اچ جان چھٹڈی سوکھی نہیں 
روکھی سوکھی کھا، پی لے تے یار دے بوہے دی کنڈی نہ ٹٹول. نہ بوہا چھوڑا، نہ واج مار


واج لگ جاوے گی جد 
اوس ویلے راکھ اڈ جاوے گی 
اتھرو وگ جاون گے 
لمیاں جدائیاں کٹ جاون گیاں 
راکھی باندھن.آلے چلے آون گے 
بھیناں دے بھرا 
کہون گے 
عشق دے کھیڈ رچائی اے 
لکا آپ جیہڑا بڑا ہرجائ اے 
عشق دی کھیڈ بڑی اوکھی 
جان نہ چھٹے اس وچ سوکھی


جناب طاہر جناب مطہر جناب سید جناب عالی جناب سردار جناب روحی جناب افلاک پر مقیم کسی طائر سے جانب وادی سرور ہے. آنکھ میں کیسا نور ہے. دل جلا ہے گویا جبل النور ہے. وہ جو وجہ ظہور ہے اس میں بات ضرور ہے. اس میں.وہ آپ ضرور ہے. راگ میں الاپ کا کانٹا ہے رادھا چلی سانول.یار نال اور روپ نگر کی چنر کا رنگ لال ہے 
لال رنگ چنر ہماری 
لال رنگ چنر تمھاری



Thursday, November 4, 2021

فلک ‏،شمس

آسمان تمھارا ہے. اس کے دل پر شمس نے رخِ عناب سے محویت طاری کی ہے. سب یک ٹک ھو، سب یک ٹک سو!  جاناں کے طواف چار سُو، کو بہ کو. منصور کے قبلے کو جانو  شین قاف اور حـــــا مـــیم سے مسافر سدرہ کا سفر جانب منتہی. خواہش سلوک میں ڈھل گئی اور سالگ خواہش ہوگیا. راستہ سیدھا ہوگیا اور اللہ مرشد ہوگیا  اللہ کی تکبیر من ہادی من الا اللہ. کچے ڈھاگے کی ڈور، من نین کی ندیا میں چور،  کون جانے کس کے موڑ، چلی ہے باد جانے کس اوور  

سنو،  ہدایت یافتہ 
سنو،  تہہِ نہاِں سے سہہ نہاں کی حاجت میِں رہنے والے محجبوب شمس، کسی رنگساز کی طرح ڈھل رہا یے  تراشا یے اسکس باردگر کے رعنائ بن عیوب ریے

خدا ‏سے ‏تعلق

خدا سے تعلق یقین کا ہے ـ یقین کا ہتھیار نگاہِ دل کی مشہودیت سے بنتا ہے. دل میں جلوہِ ایزد  ہے ـ درد کے بے شمار چہرے اور ہر چہرہ بے انتہا خوبصورت!  درد نے مجھ سے کہا کہ چلو اس کی محفل ـــ محفل مجاز کی شاہراہ ہے ـ دل آئنہ ہے اور روح تقسیم ہو رہی ہے ـ مجھے ہر جانب اپنا خدا دکھنے لگ گیا ہے ـ کسی پتے کی سرسراہٹ نے یار کی آمد کا پتا دیا. مٹی پر مٹی کے رقص ـ یار کی آمد کی شادیانے ـ یہ شادی کی کیفیت جو سربازار ــ پسِ ہجوم رقص کرواتی ہے ـ تال سے سر مل جاتا ہے اور سر کو آواز مل جاتی ہے ـ ہاشمی آبشار سے نوری پیکر ــ پیکر در پیکر اور میں مسحور ــــ خدا تو ایک ہی ہے ـ دوئی تو دھوکا ہے ـ ہجرت پاگل پن ہے ـ وصل خواب ہے ـ مبدا سے جدا کب تھے؟  اصل کی نقل مگر کہلائے گئے ـ کن سے نفخ کیے گئے ــ کن کی جانب دھکیلے جائیں گے ـ اول حرف کا سفر حرف آخر کی جانب جاری ہے اور خاموشی کی لہر نے وجود کو محو کر رکھا ہےـــ  ساکن ساکن ہے وجود ــ سکوت میں ہے روح اور صبا کے جھونکوں نے فیض جاری کردیا ہے ـ جا بجا نور ـ جابجا نوری پوشاکیں ـــ نہ خوف ـ نہ اندیشہ،  یقین کی وادی اتنی سرسبز ہے کہ جابجا گلاب کی خوشبو پھیلنے لگی ـ وجود مٹی سے گلاب در گلاب ایسے نمود پانے لگے،  جیسے گل پوش وادی ہو اور مہک جھونکوں میں شامل ہو ـ یہ وہ عہد ہے جسکو دہرایا گیا ہے اور اس عہد میں زندہ ہے دل ـ یہ وہ عہد ہے جسکی بشارت دی گئی ہے ـ اس عہد کے لیے زندگی کٹ گئی اور کٹ گئی عمر ساری ـ بچا نہ کچھ فقط اک آس ـ آس کیسی؟ جب یار ساتھ ہو تو آس کیسی؟  یار کلمہ ہے اور پھر کلمہ ہونے کی باری ہے ـ قم سے انذر سے اور خوشخبری ... جس نے یار کو جا بجا دیکھا،  تن کے آئنوں میں دیکھا،  نقش میں روئے یار ـ مل گیا وہی ـ سہاگن باگ لگی ـ راگ الوہی بجنے لگا کہ راگ تو ہوتا ہی الوہی ـ محبت کا وجود تھا اور وجود ہے اور رہے گا مگر جس نے محبت کا میٹھا سرر پالیا ـ اسکو علم کہ سروری کیا ہے ـاس سروری سے گزر کے کچھ بھی نہیں اور اس سے قبل بھی کچھ نہیں ہے ـ من و تو ــ یہ نہیں مگر اک وہی ہے. وہی ظاہر کی آیت،  وہی باطن کی آیت ـ وہی مشہد،  وہ مشہور،  وہی شاہد،  وہ شہید ــ وہی اعلی،  وہی برتر ـــ چلتے پھرتے دیوانے جو دکھتے ہیں اور بہروپ کا بھر کے بھیس پھرتے ہیں وہی تو چارہ گر شوق ہیں. وہی تو اصل کی جانب ہیں

بہ نیاز:  سید نایاب حسین نقوی 
بقلم:  نور

اللہ ‏دل ‏دے ‏اندر

اللہ دل دے اندر.
صاحب نے کیا مست مست 
اللہ دل دے اندر 
صاحب کی سہاگن ہوئ. 
اللہ دل دے اندر.
سہاگ سلامت رہے سدا 
اللہ دل دے اندر 
فانی، باقی میں فنا ہوا 
اللہ دل دے اندر 
حجاب در حجاب اٹھا 
اللہ دل دے اندر 
مستوں کو مست کیا 
اللہ دل دے اندر 
مست ولائے حیدری قافلہ 
اللہ دل دے اندر 
حسینی قافلہ تیار 
اللہ دل دے اندر .... 
سجدہ شبیری کے لیے چلے 
اللہ دل دے اندر 
پیار والے کا پیار سلامت 
اللہ دل دے اندر.
چکر پے چکر دمِ وصلت 
اللہ دے دے اندر 
مست مست کیتا صاحب نے 
اللہ دل دے اندر.
صاحب کے ساتھ مست 
اللہ دے اندر 
حال میں قال نہ رہا 
اللہ دے اندر 
زبان ساکت روح متحرک 
اللہ دے اندر 
ادب جھکا،  جھکا ہی رہا
اللہ دل دے اندر 
مستوں کا نگہبان 
اللہ دل دے اندر 
وجد میں روحان 
اللہ دل دے اندر 
روح ہے یا فرقان 
اللہ دل دے اندر 
فکر میں ترا دھیان 
اللہ دل دے اندر 
اللہ دل دے اندر 
سبحانی سبحانی 
اللہ دل دے اندر 
من رآنی، من رآنی 
اللہ دل دے اندر 
مازاغ کی قسم 
دیدار میں مست مست
صاحب نے کیا مست 
ازلوں کے ساتھ میں 
ابد کے دھاگوں میں 
اللہ دھیان میں ہے 
اللہ دل میں اترا ہے 
صاحب نے بنایا سہاگن 
مست مست مست مست

سچے ‏!

سچے!  تری سچائی کی قسم رب نے کھائی 
سچے!  تجھے حق کی صدا دی ہے سنائی 
سچے!  ترے ذکر میں ہے فکرِ خدائی 
سچے!  تری بات میں اسکی ہے  رعنائی 
سچے!  خوب ترا دل، ملا ذوقِ شکیبائی 
سچے!  رب نے کیا تجھے پاسِ شہنائی 
سچے!  آنکھ تری نور سے ہے بھر آئی 
سچے!  اللہ دل دے اندر،  اللہ دل دے اندر 
صاحب نے کیتا تینوں مست مست

خود ‏احتسابی

میں لکھنے میں لکھوں کیا. لکھوں تو سمتِ بے بہا میں ڈوبی ہوں .. گویا اس سے جا ملی ہوں. سوچتی ہوں اسکا آئنہ تھی مگر علم کا حیطہ اس آئنہ کو صیقل نہ کرسکا. میں حسد و جلن کا شکار رہتی تھی.احساس کمتری سے یہ حسد و جلن نکلتا ہے اس وجہ سے مجھے لگتا تھا یہ شخص مجھ سے جلتا ہے یا حسد کرتا ہے .... میں بہت جلد کینہ پال کے بغض و عناد کے پہاڑ بنادوِ تو مجھے لگتا ہے کہ سامنے والا بغض رکھتا ہے. سامنے والا میرے لیے کینہ رکھتا ہے. میں نے کسی کو معاف کرنا سیکھا نہ تھا اس لیے مجھے لگتا ہے یا لگا کرتا تھا سامنے والا کبھی مجھے معاف کرنی کی صلاحیت نہیں رکھتا یعنی ظالم ہے ...  کیا میں جو "گمان " رکھ رہی تھی ویسے لوگ بن نہیں رہے تھے؟ لوگ کبھی بھی زہریلے نہیں ہوتے. لوگ تو ہمارا آئنہ ہوتے ..  پھر اللہ نے کچھ ظرف بخشا اس کی مہربانی شاہ صاحب کی عنایت تو میں نے خود کو بدلتا پایا.   دل بدلا تو لگا میں نے عناد پالا. جب کینے کا پردہ چاک ہوا تو اپنے ارداگرد افراد کی مجبوری، درد کے چہرے،  دکھ تکالیف کے ردعمل دکھے ...جب ردعمل پر مرہم رکھا تو دل میں ایسا سکون اترا جیسا کہ انسان امر ہو جائے. جب ضبط کرنے پر ضبط کیا تو آنسو کے ساتھ خدا کے ہونے کا احساد بھی ہوا .. پھر مجھے احساس ہوا کہ خدا کیسے ملتا ہے ...مگر یہ دل کی بیماریاں وہ چاہے تو ختم ہوتی وگرنہ ہمیں وہ احساس دلاتا رہتا ہے جیسا کہ مجھے دلا رہا ہے میں بیمار ہوِں 
مجھے یقین ہے جو بیمار کرتا ہے وہی شفاء دیتا ہے ....اس بات کی سمجھ اب آئ: فثمہ وجہ اللہ.  ہر جانب میرا چہرہ ہے ...اس کی صورت جمال سے ہر شے لپٹی ہے یعنی سورہ الشمس کی مثال فالھمھا فجورھا فاتقوھا 
ہم نے اچھائ و برائ ملحم کردی 
بات یہی دکھی میں اس کے جمال و حسن میں کھوجاؤں تو اسکے جمال کی صورت باطن سے ظاہر میں جھلک پڑے گی یعنی اسکا چہرہ. تو باقی کیا رہ گیا؟ برائی موجود مجھ میں. مجھے خود کی تصیحح کرنی ہے. یہ بات مجھے شاہ صاحب سے سیکھنے کو ملی. وہ مبلغ نہیں تھے بلکہ وہ بابا و فقیر ...مرشد کے پاس پروٹوکول ہوتا عزت و احترام کا. بابا یا فقیر کے پاس نہیں. اس لیے میرے برے رویے کو جس حسن اخلاق سے برداشت کرتے رہے مجھے اس سے اللہ کی جھلک ملی. وہ اللہ میں اس قدر فنا تھے کہ ان کو بس پیار دینا تھا ان کو یہ پروا نہیں کرنی تھی(مخلوق)  صفت جمال سے کیا پایا جارہا ہے. وہ اپنی ذات سے عشق میں اس قدر سچے رہے کہ ان کا دھیان کسی برے رویے کے بجائے ذات سے عشق پر رہا. اس لیے انہوں نے بدل دیا دل ...مجھے احساس ہوا تب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیسے دل بدلا کرتے تھے. ان کا حلم "ان کی بردباری،  ان کی تواضع ان کے حسن اخلاق نے دنیا والوں کو مجبور کردیا وہ بدلیں مگر انہوں نے کسی سے نہیں کہا مجھ پر جان نچھاور کرو جبکہ صحابہ نے محبت ان سے ایسی کی کہ مر مٹنے کو تیار رہے. مر مٹنا یعنی فنا ہوجانا ہوتا ہی اس کے لیے ہے جو بہت بے لوث ہو جس میں اپنا پن ملے. جس کو دیکھ کے سکون ملے.

Thursday, October 7, 2021

اے انسان تجھے کس چیز نے اپنے رب سے دھوکے میں ڈالا

 کہانی سنانے بیٹھے تھے اور خموش زبان سے کہنے لگے کہ سن تو لیا ہے اور کہیں کیا

بات اتنی سی اک جاگیر دار نے زمین کسی کی ضبط کرلی اور اسکو چاہ تھی کہ وہ اپنی مملکت بڑھائے ... ضبط جس کی، وہ یتیم تھا اور فریادی تھا اسکی فریاد پکار تھی. وہ ایک سے ایک کہتا رہا کہ میری زمین مجھے دلوا دو مگر کسی نے سنی ہی نہیں. سننے والے "کان " تھے مگر "کان " بہرے رہے. وہ روتا رہا. دیکھنے والی آنکھیں مگر " اندھی " رہیں اور اسکی چیخ و پکار " اندھوں و گونگوں کے دیس میں کوئ سن نہ پایا.... یہ اک دِن روتے روتے بینائی والا مل گیا. اس نے اسکو پکڑا، دلاسہ دیا اور کہا "اللہ دیکھ رہا ہے " یتیم کو سمجھ نہ آئی بات کہ " اللہ دیکھ رہا ہے " اللہ اگر دیکھ رہا ہے تو سب اندھے کیوں ہیں؟ وہ بینائی والا اسکو کہہ گیا "انتظار کر "
جاگیر دار کی زمین میں قحط آگیا اور قحط سے گاؤں والے تنگ ..جاگیر دار کی زندگی بھی عسرت میں بسر ہونے لگی ... اس کو اب اللہ یاد آنے لگا. اس نے اعلان کرایا کہ اب جو مجھے اس قحط سے نجات کا نسخہ لا کے دے گا، میں اسکو یہ اتنی زمین "ہبہ " کردوں گا ....
وہ بینائی والا جاگیردار کے پاس گیا اور کہا پڑھا کرو
یا اللہ یا رحمن یا کریم یا ذوالجلال رب انی مغلوب فانتصر
.اے اللہ تو رحمن ہے، مجھے اپنے جیسا بنا
اے اللہ تو رحیم ہے، مجھے اپنے جیسا بنا
اے اللہ تو کریم ہے، مجھے اپنے جیسا بنا
اے اللہ تو جلال والا، اکرام والا ہے
ترے جلال کے آگے میں مغلوب ہوں، میری مدد کر
جاگیر دار نے اس کلمے کو اک دفعہ پڑھا، اسکے سینے میں وہ کلمہ روشن ہوگیا ...جیسے روشن ہوا ...اس پر رقت لگ گئی اور رقت میں وہ ساجد ہوگیا ...بینائی والے نے سر پر ہاتھ رکھ کے
اے جاگیردار، تجھے کس بات نے اس رب سے دھوکے میں رکھا؟
وہ تو اس بینائی والے کے قدموں میں لپٹ کے رونے لگ گیا اور عجز میں ڈھلتا گیا اور اپنا آپ اللہ کو سونپ دیا ...جیسے جیسے وہ یہ کرتا جا رہا تھا، قحط ختم ہوتا جارہا تھا

احساس کے دریچے وا ہوئے تو

 کبھی احساس کے دریچے وا ہوئے اور محسوس نے ڈیرا جمالیا.

لا،لیاں اکھاں اسی، ویکھ جی نہ رجدا
آنکھ ملنا بھی سعادت کی بات ہے اور عبادت سے نصیب ہوتا ہے. عبادت بندگی ہے. بندہ سرنگوں ہوں "خود کے سامنے " اور مانگت میں یہ شہنائی بجے ... جہاں کیا شے ہے سب کچھ ترے لیے لٹا دوں
مانگ بھی گھڑی سے ملتی ہے اور گھڑی مانگ سے بھرپور ہوتی ہے. جس گھڑی مانگ، مانگ سے پڑ ہوجائے تو دوئی کا کاسہ پھینک دیا جاتا ہے اور یکتائی کے سینے پر لکھا "ھو " سجتے سہرے جیسا سامنے ہوتا ہے
وہ اکیلا
وہ تنہا
تنہائی کی سرحدوں میں
زندگی کے میلے میں
ذات وہی سچی ہے
جس میں آنکھ رکھی ہے
دل میں بے کلی ہو
آنکھ میں نمی ہو
دل شہر مکہ کی گلی ہو
جانب سیاہ دائرے کسی راوی کی ندی میں بہنے والے اشکوں کے سیلاب تمنا سے پوچھو کہ گلشن ہستی نے کتنے راز سینے میں قرار پکڑنے سے پہلے پورے کردیے. کچھ مانگ کی ادھوری لاج میں نیا میں ڈوبتے چلے گئے. کچھ مانگت مانگت کرتے رہے جیسا پیاسا کہے " پیاس، پیاس، پیاس " پیاس لفظ تشنہ ہے اور تشنگی کی سرحدوں خدا سے جڑی ہیں. تشنگی جب سوا ہوتی ہے تب خدا ہر رگ میں جلوہ گر ہوجاتا ہے. من و تو کا فرق پرے ہوتا ہے نفی و اثبات کا کھیل سارا ہوتا ہے. علی علی کہتے دل علی علی ہوجاتا ہے
علی --- حق کا ولی
علی --- اسم جلی
تلاوت: واذ القری القران
بس جب کھالیں نرم پڑنے لگیں، جب میل دھلنے لگے تو سمجھ لو تار، تار سے ملی ہوئ ہے یا تم خود تار ہو. تم تار کو تاروں سے ملا رہے ہو. تار جب مل جائے تو ھو جاتی ہے.
ھو اسم البقاء
الف وادی الفنا
محبت مرض شفا
دید، عین لقاء
آنکھ محو تماشا
لب گویا ہوئے
واللہ! تو دکھا
واللہ! چشم دل کی زبانی تری کہانی
حاش للہ! تو، تو نہیں بلکہ خدا ہے
2 Shares
Like
Comment
Share