میں سے میں '' تک کا سفراللہ سائیں کی قدرت ہے کہ وہ شہد کی مکھی کو شاہد بنادیتا ہے تو کبھی چیونٹی جناب سلیمان علیہ سلام پر ناقد ہوجاتی ہے ۔ باپ بیٹے کی جدائی میں بینائی کھو دیتا ہے اور کوئی جزام کا شکار ہوتے ہوئے حالت سکون میں رہتا ہے ۔ اللہ سائیں کی مرضی ہے کہ زرخیز زمیں کو بنجر اور بنجر کو زرخیز کردے ۔ ایک انسان جس کے لفظ ٹوٹے پھوٹے ہوں اس کو لکھنے میں مگن کردیں اور اس کے دل کی دنیا خیالات سے بھرپور کرتے کائنات بنادے ۔ اللہ سائیں کی حکمت اللہ جانے ! میں بھی نا جانوں اور نا آپ جانوں ۔۔۔۔۔۔۔ رازء...
Thursday, December 3, 2020
کائنات کی پہچان
Noor Iman
8:49 AM


کبھی کبھی لکھتے ہوئے آنکھ نم ہوجاتی ہے اور آنسو دل میں گرتے ہیں ۔ یہ آنسو جو باطن میں گرتے ہیں ایک آگہی رکھتے ہیں ۔ اس آگہی کو کوئی نام نہیں دیا جاسکتا ہے ۔ اپنے اندر انسان جب جھانکنا شروع کرتا ہے تو اس پر راز عیاں ہوتے ہیں ۔ ایسے راز جو اس کے باطن کو دھندلا کیے ہوتے ہیں ۔ اس کے گناہ ـــــــــ میرے گناہوں سے بھرپور باطن اور دنیا کا پرنور چہرہ مجھے کائنات کی پہچان کرا گیا ہے ۔ ایک کائنات انسان کے باطن میں ہوتی ہے اور ایک کائنات انسان کے باطن سے پرے ہوتی ہے ۔ اندر کی دنیا بھی تب بنتی...
خودی کا مشاہدہ
Noor Iman
8:47 AM


خودی کا مشاہدہاللہ تعالیٰ نے کائنات کو پیدا کیا ہے اور اس پیدا کرنے کا مقصد کیا ہے ۔ اس سوچ میں گُم میری ذات اکثر اوقات باطن کا مشاہدہ کرتی ہے ۔میرا وجدان مجھے بسیطِ روحانی کے پاس لا کھڑا کرتا ہے ۔ میں یہاں پر کھڑی سوچتی رہتی ہوں کہ اس سے آگے کیا ہوگا ؟ جیسے پہاڑ کی چوٹی پر کھڑا شخص اگلی بڑی چوٹی کا متلاشی ہوتا ہے ۔عشق کی مثال بھی ایسی ہے ، یہ تن من سلگاتی ہے ۔ تن کے سُلگنا مٹی کو روشن کر دیتا ہے ۔ تن ----مٹی ----مٹی کا کام کیا ہے ؟ مٹی کا کام مٹی ہونا ہے ۔جس نے سورج بننا ہے اس نے روشنی دینی ہے...
کون جانے محبت کا درد
Noor Iman
8:45 AM


کون جانے محبت کا دردپیشِ حق مژدہ شفاعت کا سناتے جائیں گےآپ روتے جائیں گے ، ہم کو ہنساتے جائیں گےحضور ﷺ پرنورﷺ اس دنیا کی رحمت ہیں . اس رحمت کو دو عالم لیے مقیم کر دیا گیا ہے . اس جہاں میں بھی ''وہ'' رحمت اور روزِ محشر بھی رحمت کے سبب عالم کو فیض ملا کرے گا. کیسا روحانی فیض ہوگا وہ جس کے لیے ''حق'' نے قرانِ پاک میں ہمیں خود آگاہ کر دیا. ہمیں نشانیاں کھول کھول کر بتائیں تاکہ ہم اپنی راہیں متعین کرلیں . ہم اس محبت کو حق کیسے ادا کریں گے ؟ بھلا کس محبت کا....َ؟اس محبت کا ، جو ہمارے آنے سے پہلے ، ہماری...
زندگی کی جنگ
Noor Iman
8:39 AM


زندگی میں سلاخیں بدن میں گڑھ جاتی ہیں اور زندگی محدود ہوجاتی ہے. قیدی کا کام کیا؟ اس کو دو حکم ملتے: ایک مالک سے اور دوسرا نائب سے. وہ کس کا کہنے مانے؟ بدن کے اندر دھنسا مادہ التجا کرتا ہے اور کبھی خاموشی کی چادر اوڑھ کر سمندر کو شوریدہ کرتا ہے ۔''مکانی قیدی''کی بات قوقیت رکھتی کیونکہ ظاہری طور پر زندگی اس کی غلام ہےمگر پسِ پردہ' یہ 'زمانی ''مالک کی تابع ہوتی ہے.انسان کی جنگ جو اس کے من کے اندر چلتی ہے وہ اسی زمانی و مکانی نسبت کا شاخسانہ ہے. تم ایک وقت ایسا پاؤ کہ جب مکان کی وقعت کھو دو تو ''تمہارا...
ابھی ٹھہر کہ جلوے کے انداز باقی ہیں
Noor Iman
8:39 AM


ابھی ٹھہر کہ جلوے کے انداز باقی ہیںمیں خاموش ہوں ، طلب بڑھتی جائے ہے ، ہواؤں کی سنگت دھوپ میں ہستی جلتی جائے ، اتنی آہ و زاری کی ہے ، اتنی کہ زمین بھی حیرت سے گرنے والے قطروں کو دیکھ رہی ہے کہ یہ فلک سے گر رہے ہیں یا دل سے ، جی ! دل کیوں ہوں نالاں ، عاجز ، پاگل ، دیوانہ ، روتا ہے اتنا کہ صبر نہیں کرتا اور کہتا ہے کہ جلوہ ِ ہست ------ نمود کب ہوگی ، جلوہ جمال سے صورت کامل کب ہوگی ، جلوہ پرستی کی انتہا ہے ، جلوہ سے بڑھ کے کیا ہوگا ! دید سے بڑھ کے کیا ہوگا ! یہی ہوگا کہ قریب اتنا کرلے کہ...
سنتے ہیں کہ رات میں سورج موجود ہے
Noor Iman
8:34 AM


سنتے ہیں کہ رات میں سورج موجود ہے ورنہ خُدا "والیل " نہ کہتا سنتے ہیں کہ صبح میں سورج موجود ہے ورنہ خُدا "والشمس " کہتے سورج کی قسم نہ کھاتاشنید ہے کہ رات صبح میں فرق نہیں ہے کہ وہ تو موجود گردش میں ہے، گردش ماہ و سال کی، گردش دن و رات کی! شنید ہے کہ قوم لوط کو بدفعلی کھاگئی اور خلیل اللہ دو فرشتوں سے ڈر گئے اور نوح والے فرشتوں کو کھینچنا چاہتے تھے شنید ہے کہ فرعون نے سونے کے انبار اکٹھے کیے تھے، اہرام بنائے مگر زمین میں جگہ نہ پاسکا، ماں نے بچہ لینے سے انکار کردیا...
نثری نعت
Noor Iman
8:33 AM


شہِ دو جَہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہی ہے ـ ان کے ملیح چہرے کو ہوا نے جب تکا تو صبا کہلائی جانے لگی ـ صبا نے جب چھُوا تو خوشبوئے گُلاب بن گئی ـ گُلاب تو خالی کاغذ تھا اور جب کاغذ کو خوشبو نے چھوا، وہ لطافت کا حامل ہوتا گیا اور جب چھونے والے نے چھُوا، اس کا لگا گلاب ہی اصل شے ہے اور وہ مرکز تک پہنچ نہ پایا ـ دکھ کی بات ہے سامنے والا دکھ جاتا ہے اور اندر دفینہ ء دل کیا، یہ دیکھا نَہیں جاتا ـ ان کی مہک کی جاودانی ہے کہ دل میں ان کی کہانی ہے، یہ دل بڑا داستانی...
لوگ بھاگ رہے ہیں
Noor Iman
8:33 AM


لوگ بھاگ رہے ہیں، بلکہ مانگ رہے ہیں،کیا مانگ رہے ہیں، دید کی بھیک، ممکن نہ تھی دید آسان،جب حاجرہ کے چکروں کا لگنااسماعیل کے پا سے زم زم کا نکلنا، موسی کا خود شجر سے سراپا آگ بن جانا اللہ نور سماوات کی تمثیل تھے یقینا ہم نے سبھی سرداروں کو اسی برق سے نمو دی، یہ شہ رگ سے قلبی رشتہ تھا ... .جس پہ مقرر اک فرشتہ تھا. جس نے جان کنی کا عالم دو عالم میں سمو دیا، یہ عالم موت تھا، یا عالم ھُو تھا دونوں عالمین کے رب کی کرسی نے الحی...
کیا لکھوں
Noor Iman
8:32 AM


کیا لکھوں؟ کسے لکھوں؟کہوں کیا؟یہی ان گنت فسانے ہیں.بے شمار باتیں جن کی کھو گئیں ہیں قلم نوکِ دل پر پھر بھی زور لگائے ہے کہ لکھ فسانہ ء دل .....حیات کی کشمکش میں کسے کہیں اپنا ؟یہاں سبھی اپنے ہیں ،پھر بھی پرائے ہیں رقص قلم دیکھ کے جنبشِ مژگان نے دو موتی کیا ٹپکا دئیے!قیامت آگئی! خشک سیاہی میں کیسی جان آگئی ؟لہو خشک تھا، فشار میں روانی آگئیمیں نے پھر بھی کہ دیا " کیا لکھوں؟ کسے لکھوں؟کیا کہوں؟کسے کہوں؟ یہاں سبھی اپنے ہیں پھر بھی پرائے ہیں " موتی ٹپکتے...
درود بھی ہو لبوں پر
Noor Iman
8:32 AM


درود بھی ہو لبوں پر سلام بھی ہو لبوں پر مدحت کے بولوں میں راحت کے جھولوں میں مست و کیف ہستی ہےرات بہت ہی اچھی ہےاس کرم پر جان حاضراب تو ہی میرا باقر اے جان ! کلمہ محبت نقش ہوئی تری الفتپھولوں کا لیجیے نظرانہ دل میرا ہے فقیرانہ ۔زندگی میں کیف و ہستی اور نشاط و مستی کبھی ایسے موڑ پر پہنچا دیتے ہیں کہ جستجو جہاں سے آگے جانے کی ہوتی ہے ۔ انسان پیچھے مڑ کر نہیں دیکھ سکتا ہے ۔ ایک تو یہ کہ خاموش رہ کر منزل ساکت کردے یا جستجو میں بڑھتا چلا جائے...
شمع کا جل کےراکھ ہونا
Noor Iman
8:31 AM


کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایک پل میں شمع جل کر راکھ ہوگئ ہے ۔ ایسا کیوں ہوتا ہے ؟ دل پر بوجھ سا پڑجاتا ہے کہ اب کچھ کرنا ہے اور کچھ قرض ہے ۔ اس ادراک کی افہام سے دل میں زلزلے آجاتے ہیں ۔ سیلاب اور زلزے اور پھر بھی خاموشی ۔۔۔۔ یہ آگہی کا عذاب بڑا عجیب ہوتا ہے مگر جب بھی ملتا ہے وہ خوش نصییب ہوتا ہے ۔ آگہی ایک عرفان آگہی تو پہچاناس سے ہو ایقانیہ ذات کا وجدان دل کہتا کہ اب مانمحبوب کی نہ ٹال بس اس کے آگے زبان کو تالے لگ جاتے ہیں ، انسان جو مست خرامی ۔۔۔۔ خراماں...
میرا عشق گستاخانہ
Noor Iman
8:30 AM


میرا عشق گستاخانہ ۔۔۔۔۔۔۔!!!میرا عشق گستاخانہ میرا جسم ضوخانہ میرا دل ہے میخانہ جل کر بھسم ہوتاآگ سے تن سلگانہمیری آنکھ میں وضو مل گیا ہدایت نامہ کروں شکوہ ملحدانہتری نظر ہے کریمانہ منظور جل کے مرجانااے میرے کبریاء جاناں اب تو بنادے دل میخانہ شروع ہوا ہےمسیحانہ نظر ِ کرم ہو ہو تجلیانہ اے جان !میری جانِ جاناںعشق سے گستاخی ہوگئ اور شرم سے سر جھک گیا۔ عشق نے ہجر سے وصل کی خاطر تن میں آگ جلا لی ۔ آگ ایسی جلی کہ پورے...
میخوار کو میخانہ لایا گیا ہے
Noor Iman
8:30 AM


مئے خوار کو میخانہ لایا گیا ہےشہِ ابرار کا سوالی بنایا گیا ہےباب العلم نے اسے تھام رکھا ہےسیدالعشاق کے کے ساتھ چلنا ہےحیدار کرار کی زمین پر حسین پھولجس کی چمن، چمن نگر، نگر دھولان کا خون عشق حقیقی کی نشانیتاریخ نے لکھی شاہد کی کہانیطیبہ کی زمین پر آنکھ کھولیان کا چرچہ کیے یاں واں ہولیتیغ وسناں میں ماہر ، خلقِ عظیم کا حاملعاشقِ کن فکاں کی ہستی ہے کاملنور نے ان کے ہاتھ بیعت کر رکھی ہےان سے عشق کی خلعت لے رکھی ہےمحسنِ ہستی پیار کرنے کے ہیں قائلبھیجتے نہیں سوالی کو بنا کے سائلان کے ہمراہ کربل...
آئنہ ۲
Noor Iman
8:29 AM


آئینہ ( 2)کبھی تم نے ندی میں 'ندی ' کا عکس دیکھا ہے؟ کبھی اس عکس میں چُھپے بھید کو تلاشنے کی کوشش کی ہے ؟ آؤ ! ندی میں ڈوب جائیں!!!!نہیں ! ڈوبنا نہیں ہے !ڈوبنے والے روشنی کو تاریکی نہیں دے سکتے مگر تاریکی میں جا کر روشنی دیتے عدم کی جانب رواں دواں رہتے ہیں ................مجھے ڈوبنا ہے! ڈوب جانے دو ! مٹ جانے دو ! لہریں تو نہیں ہیں ! اس میں مٹ کر مجھ عکس ہوجانے دو.دھیرج ! دھیرج ! آرام سے ! پیار سے ! پیار کرنا بڑا افضل ہے مگر محبوب ہونا اس سے بھی زیادہ افضل ہے ....!!!چھن ! چھن ! چھناکے ! آواز کا تاثر...
آئنہ ۱
Noor Iman
8:29 AM


آئنہ ۱آج موسم کتنا اچھا ہےاور تم میرے ساتھ ہو. کیا یہ تمہارے ہونے کا احساس ہے یہ موسم ِ بہار ہے جو پھول کی خوشبو چار سو پھیل چکی ہے. دیواریں شفاف ہوگئیں اور ان میں نمودار آٰئینے بہت روشن ہیں. ایک پل کو میں آگے بڑھی کہ شاید آئینہ نہ ہو ......!جیسے ہی آئینے کو چھوا، ایک دروازے کی طرح یہ وا ہوتا گیا۔۔۔۔۔! اور اک نئی دنیا میں قدم رکھتے ہی مجھے احساس ہوا کہ فرش پر جوتے نہ لگاؤں کہ کہیں یہ ٹوٹ نہ جائے۔۔۔۔۔ اس لیے بہت آرام سے ان کو اتار کر رکھ دیا۔۔۔۔۔۔۔۔.آسمان بھی، زمین بھی، اور چار سو مجھے اپنا عکس نظر...
صاحب امر ہستیاں
Noor Iman
8:28 AM


جَذب حق ملے، مجذوب رسول ہوجائے ....! مندوب محمد ہو جو تو درود کے تار سے نغمہ پرویا جائے ...سب کہیں ...ہائے، ہائے! سادگی میرا قبلہ سچل سائیں ...میرا ہادی سچل سائیں ...منم مندوبِ ہادی .....منم مندوبِ نور ہوں ....*من کنت مولی فھذا علی مولا **....میں کن سے فیکون کا سفر ہوںیعنی کہ ازل سے اوج ابد کی متمنیمیرا قبلہ سچل سائیںمیرا ہادی نور علی ہے ...*من کنت مولی فھذا علی المولی **آسمان... ہفت .... سمائے آدم میں ...انسان جاہل نادان ...*لوانزلنا القران الا جبل الریتہ خاشعا متصدعا فان خشیتہ اللہ*....انسان...
صوفی شاعر - سرمد
Noor Iman
8:28 AM


اکبر کے جاری کردہ دینِ الہی اور شاہ جہاں کی انگریز قوم کو تجارت کی اِجازت عمومی طور پر رعایا بالخصوص ہندی درباری امرء کے لیے بے حد ناپسندیدہ ٹھہری۔ اس اِجازت کے بعد انگریز قوم ایک تجارتی منڈی قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ یونہی ایک دن یہ تاجر تجارت کی غرض سے ہندوستان تشریف لایا ۔ تاریخ نے اُس شخص کو سرمد کے نام سے مشہور کیا۔''سرمد'' جو کہ ایک تاجر کا ''تخلص'' تھا ،وہ ایشیا میں تِجارت کی غرض سے شاہ جہاں کے دورِ حکومت میں تشریف لایا ۔ اپنے...
طبیب نے کہا
Noor Iman
8:27 AM


طبیب نے کہا کہ ابھی کیا تصویر باقی،؟ دکھ کی تحریر باقی؟ ملے پھر کوئ شافی؟ نہیں کوئ بات اضافی، بس تو مجھے، میں تجھ کو کافی.....تقسیم شرع سے کر، طریقہ ء حال کے چشمے سے وصل جاناں سے لے .. وضو نین سے نین ملا کے کر، ادب کی زمین میں شوق کی فصل کتنی عجیب! نین سے نین نہ ملے تو بات بنتی نہیں .. وہ ملا اور اشارے سے بتلایا جلاتا ہے جس نے تجھے جلایا نہیں کوئ در سے خالی آیا تجھے جام کوثر بھی پلایاجلن میں سوز ہجر ڈال رکھا ہے مرض عشق یونہی پال رکھا...
داستان حجاز
Noor Iman
8:26 AM


دل تو ایسے سفر کر رہا ہے جیسے کشتی کنارے لگا کے چھوڑے گا ،دل اپنے وہم و گمان سے جانے لگا ہے ،جیسے اب حد نہیں رہی خوشبو کی ، اب حد نہیں رہی ...... دل ایسی ہوا چلاتا ہے جس سے احساس کا ہالہ سردی کی لہریں میرے گرد لیے جائیں کسی اور جانب ...رقعہ ........داستان حجاز میں سر جھکا کے چلیں تو بات بنے گی ، یہ فیصلہ ادب سے نبھائیں تو بات بنے گی ، نماز میں شوق کی حیرت ہوگی ،دل میں جلوے کا سکون ہوگا تو کام ہوجائے گا.... یہ بے ثباتی ہے، رونق لگتی ہے یہ رونق ہے۔۔ بے ثباتی لگتی ہے ، یہ سجدے، یہ شوق کی اضطرابی۔۔،...
بہروپیا
Noor Iman
8:24 AM


اک بہروپیا گاؤں کے پاس رہتا تھا. اسکا کوئی مستقل گاؤں نہیں تھا ..وہ جنگل جنگل ہوتا اک گاؤں سے دوسرے تک چلتا رہتا ... ہر گاؤں میں اس کا بہروپ مختلف ہوتا تھا. پہلے پہل اس نے حکیم کا روپ دھارا اور حکمت کے بلحاظ سارا لٹریچر جنگل میں جڑی بوٹیاں دیکھتے سمجھتے گزارا کیا ... بہروپیے کی آنکھوں میں ہمیشہ سرمہ ہوتا تھا. اور لوگ جب اس کے گرد اکٹھے ہونے لگے سوالات بڑھنے لگے تو اس نے دوسرے گاؤں کا قصد کیا ... گاؤں والے جدید دنیا سے بہت پیچھے تھے. اس لیے یہاں اپر اس نے اک درویش کا روپ اختیار کیا ......
غزل اورشکیب
Noor Iman
8:23 AM


غزل اور شکیببادِ صبا کی نرم نرم بوندیں پھُوار بن کے دونوں کے اوپر برس رہی تھیں اور وہ دونوں جھیل کے کنارے ایک بڑے پتھر پر بیٹھے تھے۔یہ پتھر دوسرے بڑے پتھروں سے متصل ایک پہاڑی سے جُڑا ہوا تھا۔ پہاڑیوں نے جھیل کو گھیرے میں لے کر اس کی نیلاہٹ میں اِضافہ کر دیا تھا۔ گُلاب کی خوشبو چاروں طرف مہک رہی تھی تو دوسری طرف موتیا کے پھول کائنات کے حُسن میں اضافہ کر رہے تھے ۔پتھر پر بیٹھے غزل نے نیلے پانی کے اندر جھانکا ، ایک دم واپس اوپر کو ہوگئی ۔۔ ڈری گھبرائی--- غزل سے شکیب نے پوچھا : کیا ہوا؟غزل...