عشق رواں موج کا اک تبصرہ ہے؟ کیا ہے عشق؟عشق مست دنوں کی یادش بحالی ہے؟ کیا.ہے عشق؟صاحبو! عشق عشق یہ تسبیح کرو پھر طواف دیکھو پھر موج.قلزم کو آب زم.زم.بنا.دیکھو پھر چشمات کو پاؤ درد سے کراہ لو نجات! نجات! نجات! نجات کے طالب ہین ہم ہم کو نہ ملے گی نجات قسمت میں ہے ممات ہائے یہ روز و شب کا.سلسلہ ہائے، افلاک سے اترتا کنواں پانی.برسا.رہا ہے رم جھم، .رم جھم پانی کی چھما.چھم غٹا غٹ زمین پی گئی ارے...
Sunday, April 25, 2021
Saturday, April 24, 2021
حسن ، جذب ، خدا
Noor Iman
4:55 AM


جذب ہوئے تو جذبات امڈ آئے. کاغذ پر رنگ بکھرے تو وعدہ الست دہرانے لگے. یہ عجب ماجرا ہے کہ خوشبو پھیل رہی ہے اور کہاں تلک خوشبو کی پہنچ ہے، یہ حد حسینیت! یہ حد جہاں سے اعراض نکل کے، تمنا کو جنم دیتا ہے اور تمنا جنون بن کے پروانہ بن جاتی ہے اور گزرگاہیں پکار اٹھتی ہیں انت مجنون! پاگل گزرگاہ ہے جس نے خوشبو کو پہچانا نہیں.جس نے پہچان لیا، اس نے سر جھکالیا. خدا کان میں سرگوشی کرتا ہے اور پھر انسان راز سے پردہ اٹھاتے رہنے میں شعور حآصل کرلیتا ہے اور یہ وہ اسرار ہیں جس کو کل...
Wednesday, April 14, 2021
سبب ،مسبب
Noor Iman
6:40 PM


سب پوچھ رہے ہیں حیرت کے اسباب میں کہواں: چل جانے بھی دے اب سب کہہ رہے ہیں، اچھا! رونق سر شام میں کہواں: یہ ہے عالمِ اسباب!سبب ہوا اور مسبب بنایا ہے. سبب کیا؟ اخبار کا ٹکرا، جو لگا دل کا تو لگی چنری میں آگ. نہ بجھی نہ بجھائی گئی. جلی تو جلائی نہ گئی! ارے مٹی میں آگ! جل رہا ہے مٹی بدن! محشر بدن! آگ کندن! نکل رہے ہیں جواہر اور منقش کرسی پر لکھا ہے الحی القیوم من شانت! من شانت! شانتی مقدر! شانتی سیئات سے دور لیجانے...
ضرب اور نہر
Noor Iman
10:45 AM


راز درد جیسا ہوتا ہے اور لہو اشک بن کے نکلتا ہے تب اسرار ظاہر ہوجاتا ہے. اک فقیر گاؤں میں بیٹھا ستارے تکتے رہنے کی ڈیوٹی پر تھا اور جو پاس آتا تو کہتا تو نے ستارہ سحری دیکھا؟ لوگ پوچھتے بابا ستارہ سحری کیا ہوتا وہ کہتا جب پو پھٹنے کو ہو تو انسان نموداد ہوجاتا ہے، پردہ غیاب سے جونہی انسان نمودار ہوتا ہے تو جانور اس سے بھاگنے لگتے ہیں یا وہ جانوروں سے مگر ستارہ سحری ان کو ایسی صبح دیے جاتا ہے کہ شامیں رشک کرتی ہیں لوگ پوچھتے بابا " ستارہ سحری کیسے ملے گا؟ وہ کہتا جب تک...
Friday, April 9, 2021
سرخ ردا
Noor Iman
3:02 AM


شہ سرخی میں کسی سرخ پوش کی ردا ہے اور آنکھ میں اتری حیا ہے حیا کا مخاطب ہونا اور نور کا جھک جانا ..... جھک گئی زمین اور فلک چھا گیا کیا رہا؟ کچھ رہے گا؟نور الھدی کا آئنہ باقی رہے گا اللہ وانگ ستار، ملی ہے دستار، جبین پر چلتے تیر کی رفتار، یہ دل ہے گرفتار، مریض کا مرض لکھا ہے جانبِ رخسار، وہ حلقہء یاراں کہ بارِ دگر دیکھ کے چلے مرا ستار اور واج میں حلقہ ء سلیمانی اور راج میں اک راجدھانی ہے کیسی کہانی ہے اور کہانی لکھی ہوئ عجب نہیں بلکہ جاننے والا حیرت کا مجذوب ہوتا...
میم سے ہست جہاں
Noor Iman
3:02 AM


میم سے ہستِ جہاں میم سے بودِ جہاں میم سے جمال عیاں میم سے اجالا معجل میم سے رسمِ کروبیاں میم سے ذکرِ ربِ نہاں میم افلاک کی قندیل میم جذبات کی سرخیل میم شمعِ ہدایت ہے میم جاری روایت ہے میم کا سرمہ لگ جاوے جدھر ڈھونڈوں، اپنا آپ نظر نہ آوے کمال ہوا کہ جلال جلال نہیں ہے اور حال نہیں ہے کہ اسم کمال نہیں کہ درد سے نڈھال نہیں، طیبہ میں وضو کی مجال نہیں ہے، اشکوں کی ہرتال نہیں ہے، روزہ میان میں نہیں ہے اور حال بھی حال میں نہیں. فکر...
بنانا ،مٹانا
Noor Iman
3:01 AM


انتخاب آدمیت رسوائے ہست ہے انتخاب احد و واحد باعثِ عزت ہے جلوہ یزد ، نارِ ابراہیمی میں عینِ حق جلوہ نور سے سرمہِ طور ہے حق الحق جلوہِ ہست ابن مریم سرِ درا ، علم الحق جلوہِ رحمانی تا فرش سرِ عرش حبُِ ا...
رحمت
Noor Iman
3:01 AM


آشیاں میرا ہے یا ترا ہے؟ تو جہاں ہے اور مکان میرا ہے! دستارِ شوق مرے سر پر، سر ترا ہے یا مرا ہے! رحمت تری نگاہ ہے اورنگاہ میں رستہ ترا ہے یا مرا ہے؟ تلاش مکمل ہوچکی ہے کہ الف سے الف تلک کی بات خالی الف کی بات نہیں ہے الف سے پہلے ہونا ہے اور الف کے بعد ہونا ہے پہلے نفی ہے اور بعد میں محبت ہے رحمت ہے، ماممتا ہے. محمد کی میم ہے.ان گنت درود سیدی سرکار دو جہان پر - صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے.میم کا سفر ہے اور میم ایک ہے. اور رسائی میم تلک الف بنا نہیں ہوتی. الف ہونا...
ملوہیت سے الوہیت کا حسن
Noor Iman
3:01 AM


آج جسقدر ملوہیت کا مالک تمھارا حسن ہے گویا تم نیلے آکاش پر رہنے والی اک ایسی انجیلِ تحریر ہو جس کو یوحنا کے مقدس مصحف سے لیا گیا ہے. قندیلِ نُو ..قندیلِ نوبرقِ نو .... اشجار پر پربت کے سائے پربت پر انوار ہیں چھائے افلاک منور ہیں تم کو ملوہیت کی مٹی نصیب ہے تم الوہیت کے چراغوں سے جل چُکی ہو گمان کیا ہے؟خیال کیا ہے؟ کمان کیا ہے؟ تم دور افق پر رہنے والے رانجھے سے پیار کی بات کرتی ہو مگر رانجھا تو نشان والا ہوتا ہے وہ نشان جو تمھارے سینے میں چمک رہا ہے جل...
کھیعص
Noor Iman
3:01 AM


پھر سے سرگوشی ہوئی ہے اور پھر احساس کے دریچے سے آواز داخل ہوئی ہے. یہ آواز کو سُنارَہا ہے من نگر کی بتیاں عشق میرا. جسم فانی ہے اور روح اعظم ہے. روح اللہ ہے اور جانب جانب چہرہ اللہ کا ہے فرش پر رہنے والے نے دستک سنادی ہے. شدت میں روکا گیا ہے اور سنگیت کی وادی میں جسم فانی کا گیت روح گانے لگی ہے وہ گرج جو فانی دنیا نے سنائی تھی، اسکا گیت روح نے گایا ہے کہ تار سے تار مل گئی زمانہ زمانہ سے مل گیا جسم میں افلاک طویل قدامت کا حسن لیے ایسے لامثال لہُ ہستیاں ہیں کہ دل نے کہا اے...
سیدہ بی بی جانم
Noor Iman
3:00 AM


اک ہیبت حسن ہے کہ غیبتِ دل ہے اور جانے کس نگر سے کشش کی ہوا مجھے کھینچ رہی ہے. زمین کو زمان والے نے بُلایا ہے. خاک نشین تو خاک سے وراء ہوگیا ہے خاکی اس کی خاک میں کھو کے الحی القیوم کا ذکر ہوگیا ہے. دھیان کر کہ دل کے میان میں نگاہ کے تیر ہیں. جبین جھکتی سیّدہ کو سلام پیش کیے جائے. جانِ حزین کہ رو ہے دل میں. منجمد برق تھی میری اور "رو " بن گئی جب سے ان کو دیکھا. دل نے کہا کھیعص! کھیعص! کھیعص! عاصی کو آس رہی ہے اور آس نے آس میں خود کو چھپالیا ہے. یہ شان رو ہے کہ برق نو...
دل مرکز میں چھوڑ کے
Noor Iman
3:00 AM


اپنادل مرکز چھوڑ کے دل دھیان میں چھوڑ کے وظیفہِ عمل کی نگری میں رقص کر، نئے آہنگ سے نئے طرز کی زمینیں ہیں افلاک کی چشمات گویا ہیں یہ آبِ حیات ...پھوٹے من بستی سے چشمے.جذب ہے کہ جذب مشہود.جذب ہے کہ مشاہدہ ہے جذب ہے کہ شہادت ہے جذب ہے کہ الواجد کی تحریر جذب ہے کہ نورِ سماوات کی تمثیل.بجلیاں نشیمن میں گرا دی جائیں تو جلوہ گاہ مرکز میں آجاتی ہے دل مرکز، دل مرکز، دل مرکز مرکز میں ساجد ہے؟یا مرکز میں سجدہ؟مرکز میں نہ مسجود...