''تمام ارواح جن کی نسبت نور محمد صلی علیہ والہ وسلم سے ہے ان سب کے ذکر کو رب باری تعالیٰ نے بلند کیا ہے ... مہر رسالت نبی اکرم صلی علیہ والہ وسلم شمع اولیاء ہیں ... تمام پروانے ان سے ضو پاتے ہیں اور نبی اکرم صلی علیہ والہ وسلم کی بدولت ان کا ذکر بھی بلند کر دیا جاتا ہے ......''یہ باتیں برگد کے درخت کے گرد بیٹھا برگد نشیں اسے بتا رہا تھا اور سالارِ قافلہ اس کی باتیں غور سے سن رہا تھا ....اچانک فضا میں اک صدا ابھری ....''نعرہ مستانہ ......''اس کے بعد برگد نشین نے تیسرا دائرہ کھینچا اور سالار سے کہا...
Monday, January 11, 2021
Friday, January 8, 2021
نغمہ ء جان رحمت
Noor Iman
10:35 PM


نغمہِ جانِ رحمت کیا ہے ؟ عشق کے فانوس پر منقش لا الہ الا اللہ ہے ۔ عشق محوِ رقص ہے ،چکور کو چاند مل گیا ہے ، زمین اور فلک باہم پیوست ہیں ، یہ آبشارِ روشنی ۔۔۔۔۔ یہ فانوسی منقش ۔۔۔۔ کتابِ عشق کا پہلا صفحہ خالی تھا ، لالہ کی فصل نے اسے سرخ کردیا ہے ، گل اس میں رکھا رہا ، خوشبو نے قبضہ جمالیا ، یہ ملک لالہ و گل کی ہے ، یہ خوشبو عطر و عنبر کی ہے ، مشک و کستوری نے سدھ بدھ کھو دی ، بیخودی کے جام نے آنکھوں میں لالی بھر دی ہےجاناں کے جلوے چار سو ہیں ۔۔۔اسکی خوشبو پھیلی چار سو ہے ۔۔دودِ ہستی میں نامِ الہی...
خدا سے سوال
Noor Iman
10:34 PM


آج میں نے خُدا سے سَوال کیا کہ دل کے سیپ کون دکھائے؟ یہیں کہیں چھالے بُہت ہیں. درد بُہت مِل چُکا ہے مگر سوال اضطراب سے امکان کو تھا. سوال تو ممنوع ہے مگر میں نے تاہم کردیا کہ مشکل یہ ہے کہ درد وُضو کرنے لگا ہے. جب درد ہستی سے بڑھ جائے تو اپنا نَہیں رہتا. یہ زمانے کا ہوجاتا ہے اور زمانہ اس درد میں ظاہر ہوجاتا ہے. درد سے سوال مناسب نہ تھا مگر رشتہ ہائے دل سے تا دل استوار تو ہوا. خالق سے مخلوق کا رشتہ تو درد کا رشتہ ہے. درد کے بندھن میں اللہ اللہ ہوتی ہے اور اللہ دل کا سکون بن کے مثبّت ہوجاتا...
Thursday, January 7, 2021
مچھیرا
Noor Iman
12:31 PM


کشش کے تیر نیناں دے لے گئے سارا جل. مچھ جائے کدھر؟ ہوئی او بے جل!شہری لوک کملے سن، مانگن پئی ایہہ جل، ہووے لکھ دیہاڑاں بعد ساون دی کل سنائیے کیا؟ لائیے کیا؟ دکھائیے کیا؟ میرے پاس مکمل قران سامنے ہے اور قرات سے مدہوش ہوں ... اک آیت نبھائی نہیں گئی تے لکھ آیتاں دی اے گل راقم کہتا ہے کسی گاؤں میں اک مچھیرا رہتا تھا. وہ مچھلیوں کو بے جل کرتا اور رزق کماتا. مچھلیاں کہون: پاپ کمایا ... راقم نے مچھیرے سے پوچھا ساڈی مرغی انڈے دیونا چھوڑ گئی تے مچھ...
Tuesday, January 5, 2021
شعائر
Noor Iman
10:43 AM


جانے شعور کی وہ کون سی لے ہے جس میں نہ ہونا ہی میرے ہونے کا پتا ہے. جب پتا نہ ملے تو سطح آب پر آتے دیکھنا بنتا ہے شعائر اللہ کو .. نشان یہ سارے دل میں. ظاہر میں سب نشان اس لیے بنوائے گئے کہ خاکی مجاز سے خیال تک پہنچتا ہے. جب تک تصور نہ کرے گا تصویر کو تو دامن خالی رہے گا. جیسے تصویر دل میں اترتی ہے تو علم ہوتا ہے ویسی تصویر پہلے سے موجود تھی ... عارف پر یہ حقیقت کھلتی ہے تب وہ راز شناس ہوجاتا ہے. پھر اس کا حال دل، وقت سے جڑ جاتا ہے. وقت یعنی زمانہ اسکو وہ خبر دیتا ہے جو اس وقت کا ارشاد ہوتا...
Saturday, January 2, 2021
تری پہچان، میرا رستہ
Noor Iman
2:58 AM


تیری پہچان میرا رستہنقل ، اصل کا رشتہسوچ ، عقل کا تعلقدل ، دھڑکن کا تعلقخون ، فشار کا تعلقسوت ، چرخے کا تعلقخیال ، قلم کا تعلقتیرا، میرا کیا تعلق؟ماہتاب ، کرن کا تعلقرات، دن کا تعلقدل ، دروازے کا تعلقبندے ، خدا کا تعلقعلم ، پہچان کا تعلقعشق کی سمجھ سے ملےخیال آگ میں جلےشام کو دن کب ملےشمع بدن میں جلےعاشق کی رمز سن لےعشق اکیلا اکیلا مرشدعشق ہے بادشاہ گرعشق ہے کیمیا گروحدت میں الجھاتاشہادت میں الجھاتایہ کیمیا گری کی ابتدااس کی ہوگی کیا انتہاعشق رنگ ، ذات نہیںانس اس سے آزاد نہیںعاشق...
ابھی ٹھہر کہ جلوے کے انداز باقی ہیں
Noor Iman
2:55 AM


ابھی ٹھہر کہ جلوے کے انداز باقی ہیںمیں خاموش ہوں ، طلب بڑھتی جائے ہے ، ہواؤں کی سنگت دھوپ میں ہستی جلتی جائے ، اتنی آہ و زاری کی ہے ، اتنی کہ زمین بھی حیرت سے گرنے والے قطروں کو دیکھ رہی ہے کہ یہ فلک سے گر رہے ہیں یا دل سے ، جی ! دل کیوں ہوں نالاں ، عاجز ، پاگل ، دیوانہ ، روتا ہے اتنا کہ صبر نہیں کرتا اور کہتا ہے کہ جلوہ ِ ہست ------ نمود کب ہوگی ، جلوہ جمال سے صورت کامل کب ہوگی ، جلوہ پرستی کی انتہا ہے ، جلوہ سے بڑھ کے کیا ہوگا ! دید سے بڑھ کے کیا ہوگا ! یہی ہوگا کہ قریب اتنا کرلے...
حسن ازل سے ابد تک کی کہانی
Noor Iman
2:52 AM


حسن ازل سے حسن ابد تلک ایک کہانی ہے مجھ تلک ، کہانی کہ بس محبت ایک داستانی ہے کیا ؟ شمع کی آپ بیتی ۔۔۔ ہر دل شمع ہے ، ہر آئنہ عکسِ جمالِ مصفطفیﷺ کی مسند ۔۔۔ دل کے کوچے و گلیاں جب کہتے ہیں یا نبی ﷺ سلام علیک ۔۔۔ صلوۃ اللہ علیک ۔۔۔ یہ قندیل جو ہر دل کے فانوس میں ہے ، یہ شمع جس کی روشنی اسمِ محمدﷺ سے ملتی ہے ، یہ اسمِ محمدﷺ کی عطا بہت بڑی عطا ہے ، جس پر سیدنا سرکارِ دو عالم ، رحمت للعالمین ، عفو سراپا ، کمالِ محبت و برگزیدہ ہستی ، جمال کمال کی بلندی پر ۔۔۔ وہ جب نظر کریں تو دم بدم دیدار کی دولت ملتی...
کلام الہی اور خشیت
Noor Iman
2:47 AM


( إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آَيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ ) [الأنفال: 2]مومنین میں ایسے لوگ ہیں جن کے دل اللہ کے کلام کی ہئیت پاتے ڈر جاتے ہیں ۔ وہ نشانیاں ان کے قلوب میں رقت طاری کردیتی ہیں ۔ وہ مومنین جب مشکلات میں گھرے ہوتے ہیں ، ان کے دلوں کو توانائی اس قران پاک سے ملتی ہے اور ان کے یقین میں اضافہ کرنے والی کتاب حقیقتاً قران پاک ،کلامِ الہی ہے ۔ اللہ کریم فرماتے ہیں ( لَوْ...
میم
Noor Iman
2:43 AM


"محبت آسمانی جذبہ ہے " میں خود کلامی میں بڑبڑائی"نَہیں، زمین پر رہنے والے فلک پر رہنے کے قابل ہوتے تو آدم جَنّت سے نکالے نَہ جاتے "درون میں صدا گونجی گویا پہاڑوں نے بازگشت سُنی بار بار "محبت افلاک سے اترا سبحانی وجدان کیوں کہلاتا ؟ "میں نے اس صدائے دِلبرانہ سے پوچھا "فلک پر صرف خُدا رہتا ہے، نوری، ملائک، روح، کروبیان رہتے ہیں، خواہش سے مبراء ذات کے نظام میں اللہ واحد ہے " صدائے عاشقانہ تھی یا ادائے دِلبرانہ ....جب سنی یہ صدا تو کَہا میں نے ....."اللہ واحد ہے، یہ تن کے...
کشش
Noor Iman
2:42 AM


کشش ہے .. کشش آج رات چاند رُوشن کِیے ہوئے ہے.. اللہ نور السموت ولارض کی منقش آیت نے آنکھ نم کردی ہے. آنکھ باوضو رہے تو ہجرت یاد رہتی ہے . رات ہے کہ دن؟ رات کہ روشنی چاند کی ..چاند کہیے کہ طٰہ! طٰہ کہیے کہ یٰسین ... طٰہ تو وہ روشنی ہے جو طور سینا کے پاس جلتی روشنی ہے ... یہ سرمئی نور ہے جس نے رحمت للعالمین کے نور کو مقید کیا ہوا ہے. جب طٰہ کا خیال آئے تو سر سبز گنبد نور بھرتا ہے.. تو درود نہ پڑھنا کنجوسی ہوگی .... الھم صلی علی محمد وعلی الہ محمد وسلم ... ... وہ...
Tuesday, December 29, 2020
اللہ آسمانوں زمینوں کا نور
Noor Iman
7:05 PM


اللہ آسمانوں زمینوں کا نوراللہ نور السموت ولارض وہ نور زمین و زمانے کا ہے کام حقیقت کو پہچاننے کا ہےجو اندر بھی موجود ،باہر بھی موجوداسی کا کام راز افشاں کرنے کا ہےانسان میں اس کا نور خاص ہےنائب کا کام اس کو جاننے کا ہےساجد بھی انسان ہے ،مسجود بھی ہےعشق کی سلطنت میں کام قربان ہونے کا ہےاللہ نور السموت ولارضملائک میں اس کا نور ہے خلائق میں اس کا نور ہے دِلوں کو پھیرتا ہے غرورتکبر لے جاتا ہے پھر نورڈھونڈتے رہتے ہیں ہم سروردیدار کروں گی اس کا میں ضرورمیں نے دیدار کرنا ہے اس...
کچھ ماسوا درود کے نہیں ہے
Noor Iman
7:04 PM


کچھ ماسوا درود کے نہیں ہے کچھ ماسوا درود کے ہو کیا؟ والضححی - قسم اللہ کھاتا ہے. ہم سب وہ قسمیں بس پڑھتے ہیں. قسم کا قیام دِل میں نَہیں ہوا ہے. قیام کیا ہوگا قسم کا؟ جب ہم وہ چہرہ دیکھیں گے یا نمودِ صبح کی جانب پیش رفت ہوگی ہماری . نمودِ صبح روح کی رات میں ہوتی ہے. یہاں سورج بھی رات میں موجود ہوتا ہے. سورج جب نگاہ کے سامنے ہو تو ہوش و خرد کہاں ہوتے ہیں؟ اے طائر تو "لا" ہو جا اے طائر تو "عین " ہو جااے طائر تو "شوق " ہو جاطائر جانتا نہیں ہے کہ شمع تو گھل...
Tuesday, December 15, 2020
تسبیح
Noor Iman
12:34 AM


تسبیح پڑھنے سے نہیں آتی، عمل سے آتی ہے. عمل جانے کس جہان سے آتا ہے. یہ اتمام حجت ہے! یہ امتحانِ بخت ہے! بھلا امتحان سے بخت کب ملا. امتحان بھی نصیب ہے اور کامیابی بھی نصیب ہے . عمل کا دانہ بہ دانہ، تسبیح ہوا چاہتا ہے ـ مل کے عمل یہی کرنا ہے کہ اب پرواز کو پیچھے نہیں مڑنا . اک نظام جس کو وہ رواں رکھے ہوئے، وہ نظام سینوں میں کاربند ہے ـ سینہ بذات خود امانت ہے. امانت مل جائے تو شکررب کا واجب ہوجاتا ہے. شرح صدر عام نہیں ہے، شروحات صدور سے صدر مل جانا گویا نظام میں...
Friday, December 11, 2020
دعا
Noor Iman
9:54 AM


دعا ہے کہ دعا رہے یہی. جلتا رہے دل یونہی یونہی. سچ کی رعنائی ملے یونہی. افق کے ماتھے پر شمس ملے یونہی. رنگ ملنے سے اچھا ہے رنگ نکل آئے. چشمے اُبل پڑیں ... کچھ پتھر ایسے ہیں جن سے چشمے ابل پڑتے ہیں. کچھ ایسے جن کو برق اچک لیتی ہے. اک نے فیض دینا ہوتا ہے دوسرے نے لاڈ لینے ہوتے ہیں. پتھر کوئ ہوتا نہیں ہوتا جب تک پانی نہ ملے یا برق نہ مل جائے. یہ ہنگام شوق دیکھتا رہے گا کیا؟ آگے بڑھ! یہ رات ہے اس میں بیٹھا رہے گا کیا؟ آگے بڑھ! یہ جواب ہے سوال میں...
آج بھول جاؤخود کو
Noor Iman
9:24 AM


آج بھول جاؤ خود کو، بھول جانے والے انسان نہیں ہوتے ہیں کیونکہ یاد باقی رہتی ہے ـ او یاد باقی او میرا ساتھی او ساتھ رہیا او میرا پیا نہ لاگے جیا شام آئی پیامحبوب سامنے ہو اور سامنے نہ ہو. ہم ہوں اور ہم نہ ہوں. یہ کیسے ہوتا ہے؟ وہ حاضر ہوتا ہے اور وہی موجود ہوتا ہے وہ کہتا ہے نہیں ہم کہتے جب اللہ کو دیکھتے ھو الحیی القیوم جھانگو دل میں اللہ کو دیکھو کہو کہو کہو ھو المصور صورت گر نے اپنی صورت دی ہم کو اور کہا فثم...
صاحب قران
Noor Iman
8:29 AM


بے چین ہے دل کیوں؟ یہ اضطراب کیوں ہے؟ رُخ تو مائل ہے، دل میں محسن بیٹھا ہے اور جزا نہیں محبت کا. اس سے پوچھنا کہ موجِ اضطراب مانند بحر تموج رکھتی ہے اور انتہا مانگتی ہے. تو درد دے! دے اور بے انتہا دے مگر ساتھ وہ دے جس کے لیے کاتب کو مکتوب لکھوا رہا ہے. یہ فاصلے حائل کیوں ہیں؟ یہ نقاط کیوں متصل نہیں ہورہے؟ تو نے کہا تھا کہ تو دے گا؟ تو نے تو کہا تھا تو نہیں چھوڑے گا! تو نے تو کہا تھا کہ دائم ساتھ رکھے گا مگر یہ جو دوری ہے یہ تو اضطراب ہے ـ اے برق نمودار ہو! اے...
طائر سدرہ
Noor Iman
7:53 AM


سفر کا آغاز شروع نہیں ہوتا مگر جب بچہ قدم رکھتا ہے ـ قد بڑھ جاتا ہے اور شعور پختہ ہوجاتا ہے ـ روح کا شعور سمجھنا پڑتا ہے یعنی شعور میں لانا پڑتا ہے ـ تم فلک پر بیٹھ کے وہ لکھتے ہو جو وہ لکھواتا ہے، تو پھر شعور بیدار ہے مگر تم زمین پر رہ کے اسی میں کھو گئے ہو تو زمین کی ناسوتی نے تم کو گھیر لیا ہے ـ فلک پر مقیم ہونے کے لیے طائر کو پرواز چاہیے ہوتی ہے. پرواز کو پر لگانے والا جانتا ہے نور کن ہندسوں اور کن حروف سے منتقل ہوتا ہے ـ تم کو آیات نوری چاہیے اور تم نہیں جانتے کہ خدا تم کو یہ آیات...
فانصرنا
Noor Iman
7:52 AM


فانصرنا فانصرنا، فانصرنا ہم آپ سے، آپ ہم محبت رکھتے ہیں . یہ تو محب کا محبوب سے معاملہ ہے جس کے لیے رفعت کا سفر مستقر ہے ـ استقرنا سے فاستقم تک یہ ھمزات سے دور جانے کی بات ہے ـ یہ وہ سَمے ہے جس سَمے آنکھوِں سے آنکھوں فاصلہ خطِ حد تک تھا. یہ وہ قوس ہے جس کو قلب میں پیوست کیا گیا گویا قلب خود اک تلوار مانند قوس ہے . یہ کیفیت! یہ احساس جب طاری ہونے لگا تو ترتیل ہونے لگی ذات اپنی. ذات اپنی ترتیل ہوتی ہے کسی مصحف کی طرح. جب اقرا آپ نے کہا، وہ آپ نے کہا ہے مگر جب کہلوایا...
Tuesday, December 8, 2020
میری ایک فریاد
Noor Iman
12:56 AM


میری ایک فریاد ۔۔۔۔۔!!!ایک عرضی اور فریاد اپنے محبوب کے نام جس نے یہ جہاں بنایا ۔ اس نے ''ُکن '' کہا اور ''فیکُون'' تشکیل و تعمیر کی راہ پر تکمیل کو پہنچا ۔ مخلوق بھی اسی 'کُن ' کی محتاج ہے اور جب وہ دعا مانگتی ہے اور اس کی بارگاہ میں عرضیاں پیش کرتی ہے تو سبھی کچھ یقین کی راہ سے مسافر کی خواہشوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیتا ہے ۔ میں نے اس سے عشق کی التجا کی ہے اور اپنی عرضی ڈالی ہے:درد کے میں سوت کاٹوں!یا غموں کی رات کاٹوں!خون بہتا کیا میں دیکھوں؟یا سہوں مخمور ہو کے ؟رقص بسمل کا کروں کیا؟مور کی...
حاجی کون ..... ؟
Noor Iman
12:49 AM


دنیا میں خواہش کا ہونا اللہ کے ہونے کی دلیل ہے اور اس کی حسرت ہونا انسان کے عبد ہونے کی دلیل ہے ۔ کچھ لوگ خواہش کو حسرت بنا لیتے ہیں اور کچھ لوگ خواہش کی تکمیل کے لیے جان لڑا دیتے ہیں اور کچھ امید کا دامن سدا یقین کے سفر پر رواں رہتے ہیں ۔ یونہی ایک دن میں نے بھی خواہش بُنی کہ میں حج کرنا چاہتی ہوں ۔ لوگوں کو حج کرتے دیکھا کرتی اور سوچتی کہ بڑے خُوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اللہ کے گھر جاتے ہیں ۔ عید الضحی پر پچھلے سال افسردہ بیٹھی تھی کہ دل سے ایک صدا اُبھری :حاجی کون۔۔۔۔۔!وہ جو خانہ کعبہ کے گرد طواف...
نیلا چاند، سرخ جام اور سبز لباس...!!!
Noor Iman
12:44 AM


شام کے وقت سے صبح کا وقت ، ایک انتظار سے وصال اور وصال سے ہجر کا وقت ہوتا ہے . جانے کتنے دکھ ، اللہ جی ..! جانے کتنے دکھ ... ! آپ نے رات کے پہلو سے دن کی جھولی میں ڈالی ، جانے کتنے درد سورج لیے پھرتا ہے . اللہ جی ..! سورج بڑا ، اداس ہے ... اس کو رات میں دیکھا ہے ، جب میں چاند کو دیکھ رہی تھی .. !دل سے صدا تو اُبھری ہے ، دل کہتا ہے ، اللہ جانے نا...! اللہ جانے کہ کس کو کتنا دینا ہے ، جس کو جتنا ظرف ہوتا ہے اتنا اس کو درد ملتا ہے ..!! سورج کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جاتی ۔۔۔ پیار بانٹنے والے کے...
یوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ
Noor Iman
12:42 AM


یونہی ہنس کے نبھا دو زیست کو مسلسلمحسوس کرو گے تو مسلسل عذاب ہےکبھی کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ جسم سیال بن کر بہنا شروع کر دیتا ہے. روح کا ذرہ ذرہ کانپتا ہے. اور درد کی سوغات کی گرمائش سے گھبرا کر دل درد کی کمی کی دعا مانگنے لگتا ہے. درد کا کام ہے۔۔۔! کیا ! شعلے کو بڑھکانا! شعلہ بڑھکتا ہے اور روح کو لپک لپک کر بانہوں میں لپیٹ کر وار کرتا ہے.۔۔۔۔۔۔۔!!! درد بذات خود کچھ نہیں، اس کا ماخذ اندر کی تخریب در تخریب کرکے مٹی کی گوڈی کرتا ہے۔۔۔!!! اور مٹی جب تک نرم نہیں ہوتی یہ وار کرتا ہے!!!. اس نرم زمین...
تو نوازنے پر آئے تو نواز دے زمانہ
Noor Iman
12:21 AM


نوازنے پر آئے تو نواز دے زمانہایک جھونکا باد کا ... اور ایک بازی ہے صیاد کی ...! دنیا بڑی سیانی ہے ...! باد کے جھونکوں سے ، نیلم کے پتھروں سے ، ہیرے کی کانوں سے ، اونچے اونچے گھرانوں سے ، بے وقعت آشیانوں سے ، ایلپ و ہمالیہ کے پہاڑوں سے ہوتی خاکی مقید کو اور خاکی مقید کی قید میں کر دیتی ہے. ایک شے کی بے وقعتی ...! لوگ سمجھتے نہیں شے کی وقعت کو سمجھانا پڑتا ہے..! خاک کو خاکی آئینہ نہ ملے تو خاکی قبر کے ساتھ ساتھ لامکاں کی بلندیوں پر پرواز کرتی روح دھڑام سے نیچے گرتی ہے.....! چھوٹی موج کا شکوہ...
حقیقت کیا ہے ؟
Noor Iman
12:18 AM


حقیقت کیا ہےمحبت کیا ہے ؟ حقیقت ہے ؟ مجاز ہے ؟وجود ہے ؟ نفس ہے؟ حواس ہیں؟ محبت کے بارے میں میری یہ تیسری تحریر ہے ۔ پہلی تحریر جس میں مجاز کی حقیقت سے انکار کا نام محبت کو دے کر ، دوسری وہ جس میں مجاز سے راستہ نکلتا ہے حقیقت کا ، اور یہ تحریر وہ ہے جو مجاز اور مظاہر سے ہوکر گزرتی حقیقت کو پاتی ہے ، یہ لے جاتی ہے محبت سے عشق کے عین کی طرف۔۔۔! عشق کے راستے میں ناگن کا پہرا ہوتا ہے کہ انسان کو سپیرا بننا پڑتا ہے اور جوگ پال پال کر ، ساز سے کرنا ہوتا رستہ استوار۔۔۔۔! بڑی مشکل راہ ہے محبت سے عشق کی...
محبت
Noor Iman
12:17 AM


محبت۔۔۔۔۔۔محبت کی حقیقت اور معنویت کیا ہے؟ میری زندگی میں نظریات کے تغیر نے محبت کو سمجھنے میں مدد دی ہے۔ نظریہ محبت روحوں کے تعلقات سے منبطق ہے. روح کے کششی سرے قربت اور مخالف سرے مخالفت میں جاتے ہیں. بنیادی طور پر درجہ بندی کشش اور مخالفت کی ہوتی ہے. اِن روحوں سے نکلتی ''نورانی شعاعیں'' ایک سپیکڑیم بناتی ہیں. ارواح کی کشش کا دائرہ بڑا یا چھوٹا ہوسکتا ہے.اور ان کی دوسری درجہ بندی دائروی وسعت کرتی ہے اور یوں انواع و اقسام کی ارواح تغیر کے ساتھ مرکز کے ساتھ مخالفت یا کشش کرتی ہیں. جن کا حلقہِ کشش...
تقلید اندھی نہیں ہوتی
Noor Iman
12:16 AM


تقلید اندھی نہیں ہوتی ..........!!!ایک عرصے سے اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مارتے مارتے دل کچھ تھک سا گیا ہے کہ تقلید اندھی ہے اور مجھے تقلید نہیں کرنی ہے . دراصل تقلید کے لفظی معانی میں اتنی الجھی ذات میری کہ تقلید کے وسیع معانی کی طرف دھیان ہی نہیں گیا . تقلید ، مقلد ... ان لفظوں کی مارو ...!! اور یہ لفظ ہمیں ماریں ... جواب میں لفظوں کا کچھ نہیں گیا مگر ذات اندھی ہوگئی ہے . اندھے کو ''نور'' ایک دفعہ مل جائے تو رفتہ رفتہ وہ سمجھ جاتا ہے کہ تقلید اندھی نہیں ہوتی بلکہ تقلید کے پیچھے بھی ایک فکر چھپی ہے...
جانے کب میخانہ یہ دل بنے گا
Noor Iman
12:14 AM


جانے کب میخانہ یہ دل بنے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!بچپن میں جامِ محبت سے آشنائی نہ ہوئی اور نہ ہی کوئی چہرہ محبوب سا لگا۔ اس کے ساتھ ساتھ محبت کے لفظ سے ''چڑ'' تھی ۔ ایک خود ساختہ وعدہ کیا ہوا تھا خود سے کہ محبت میں بربادی ہے اور بربادی کون کرنا چاہے گا۔۔۔۔۔۔۔!کلاس میں کئ لڑکیاں محبت میں گرفتار تھیں ۔ جس کو محبت ہوتی ، اس سے دوری ہوجاتی ۔ ایک دن کہ بھی دیا :''یار ! آپ کیسے لوگ ہو ؟ اسکول پڑھنے آتے ہو ، پڑھو اور جاؤ گھر ، یہ کیا جوگ پالے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!اس طرح تعمیر رک جائے گی۔ اور اس '' محبت'' کی...