لا ریب!
دل میں تُو، لاریب!
ہاں کون ہے دل میں؟
لاریب، وہی ہے
وہ جس نے من میں نمی دی
وہ جس نے عشق کی بوٹی دی
وہ جس کا رنگ کالا ہے
وہ کالا رنگ اوڑھے کہتا ہے
بکل دے وچ چور
میں نے لکا چھپی کرتے پایا خود کو
وہ چھپے تو دیکھوں میں
میں لکاں تے ویکھے او
بس یہ جنم بھومی سے لکھا ساتھ ہے
جنم بھومی! جندڑی رلی
جنما جنم جنم نے
جنما جنم کرتی ازلی کوک نے
جنما ابدی رہنے والی تال و سر نے
نغمہِ گل ہوں
آواز سنو
ہاں سنو آواز
بہت ضروری ہے تم سنو
تم محبت ہو
تم نے محبت لی ہے
قرض سمیت واپسی ضروری ہے
چکھا ہے عشق؟
مرض العشق! تن کا روگ
مرض العشق! روح کا سنجوگ
مرض العشق! انشراح بعد تو ہی تو رہا،
قلب تو تیرا ہے، میں کون ہوں؟
سمندر کی آنکھ میں محبت
میری محبت؟
ہاں میری محبت
العشق حب من
ھذ عشق؟
عشق فسانہ ء حیات
عشق حقیقت ممات
جو چھپ جاتا ہے اس کو تلاشنا نہ چاہیے. جو ساتھ رہے اسکو ڈھونڈنا کیسا؟ وہ جو ازل کا ساتھ ہے وہ ابد تک ہے. اسکو ڈھونڈنا چاہا تو گم خود کو پایا
من روحی من روحی
الروح عشق
لاریب! یہ عشق روح میں پنپتا ہے
لاریب! قلب میں اترتا ہے
لاریب! آئنہ بدلتا ہے
لاریب! اندر محبوب رہتا ہے
لاریب! طواف ہوتا ہے اور عاشق کرتا ہے طواف