اللھم صلی علی سیدنا ومولانا محمد ثنائے محمد کیے جاتے ہیں اور پیش حق مسکراتے جاتے ہیں ... پیش حق مسکرانے سے بات نہیں بنتی بلکہ دل کو دل سے ملانے سے بات بنتی ہیں. جب میں نہیں ہوتی تو وہ ہوتا ہے اور جو وہ کہتا ہے کہ چلو رہ توصیف اور کرو بیانِ کے بیان اورعالم نسیان میں وجدان اسرار حقیقی کے نئے دھاگے لاتا ہے اور میں کہتی ہوں. میں نہیں کہتی یہ وہ کہتا ہے. جلنے میں حرج نہیں مگر جل جانے سے کیا ہوگا؟ جل کے مرجانے میں کچھ نہیں مگر جل کے مرجانے سے کیا ہوگا؟ بس آنکھ کا وضو بڑھ جائے گا. بس دل کے ریشہ...
Monday, February 22, 2021
مرکز ہست میں عشق سے اجالا کردے
Noor Iman
7:25 PM


مرکز ہست میں عشق اجالا کردے فنا کا سرمہ راہ طیبہ لیے جائے ہے اے درد، آ حسین ترین ہو کے پھر شہسوار کے اٹھنے کا نظارہ کرلےN...
عصائے موسی نے کلام کیا
Noor Iman
7:25 PM


عصائے موسی نے کلام کیا ہے سحر یونہی ننگ و عام کیا ہے یقین کے دل پر بیضائی ہالہ ہےیہ معجزہ تو نبوت والا ہے دربان عشق ہوا، شاہ عشق ہوا سولی پر چڑھا، ماتم دلبری کینوک سناں ہوا سجدہ شوق ہوا واہ عشق ترے فیض یافتہ بہت کیا کوئی یہاں حسین سا ہوا ہے؟علی سے زیست کو ملے ہے آزادی اڑتا ہے طائر یہ سر سبز وادی ہے.سریلا نغمہ بہ گوش دل ہوگیا ہے بولتا لہجہ ہے کہ لحن داؤدی ہےN...
مئے دید سے عرفان تک
Noor Iman
7:24 PM


مئے دید سے عرفان تک راز کھلے سب گیان تک ذات کھلتی ہے نروان تکعشق جاتا ہے آسمان تک درد بڑھتا ہے پھیل جاتا.ہےکائنات یوں وجود آتی ہے امید سحر، رات ہماری ہےدل تو ہے، جھولی خالی.ہےہمارا دل.عشق کی.پیالی.ہےسینے میں سنہری جالی ہے نور پر سبز گنبد والی ہےN...
الہی ! درد دیا تو تاب ہجر بھی دے
Noor Iman
7:23 PM


السلام علیکم نور ! آج خود سے بات کرنے کو دل ہے، خود تو خود سے بچھڑ گیا ، ہائے رے میرا دل، مری چُنر رنگ دی گئی اور بے رنگی دی گئی! اِلہی ضبط دے ورنہ قوت فغاں دے نالہ ء بلبل سننے کو، جہاں کو تاب دے باغِ گلشن سے اجڑ گئے سب پھولتاج یمن سے اجڑ گئے سب لعلقریب مرگ جان نوید جانفزاں آیا وقت مرگ مرض نسیاں کے طوفان نے عجب شور مچا رکھا ہے، کاٹ دیا گیا سر، برہنہ تھی تلوار اور خون بہہ رہا تھا ... الہی ماجرا ء دل دیکھ کے اہل عدن رو پڑے یہ تری حکمت کی فصیل تھی، جرم تھا...
مٹی کے ذرے
Noor Iman
7:22 PM


مٹی کے ذرے لمحہ موجود میں قفس سے روشنی کی شعاع نے اندھیرے میں چراغ کا سماں بپا کردیا تھا ۔ دور کہیں اس اندھیری وادی میں سُروں کے سنگیت پر ایک شہزادی بھاگ رہی تھی ۔ اس کی آواز کانوں میں حلاوت بخشتی جاتی اور وہ رقص کُناں ایک ہی لے کا نغہ روز سنا کرتی تھی ۔ دوران رقص روشنی قفس کے اندھیرے ختم کر رہی تھی ، ملجگے اندھیرے ، سیلن زدہ دیواریں ، روشن ہوتی اس میل کچیل کو صاف کر رہی تھی ۔ جوں جوں روشنی کی مقدار بڑھی ، ساز کی آواز تیز تر ہوتی گئی ۔ شہزادی وصل کے لیے بے قرار رقص میں محو وراء سے ماورا...
انسانیت کی بقاء
Noor Iman
7:22 PM


انسانیت کی بقاء دنیا میں نظامِ کائنات کی تشکیل کے لیے سکوت اور حرکت کے مختلف وقفوں کو ایام کے نام سے منسوب کرتے ''امر کُن '' لاگو ہوگیا ۔ پیدائشِ انسانی سے پہلے کائنات کی تشکیل کے مراحل مخلوقات کی تخلیقات پر لاگو ہوئے ۔ ''نور '' کی پیدائش نے قدوسیوں کی جماعت پیدا کی ۔ وہ جماعت جو مکمل سجدے کی حالت میں ہے یا مکمل رکوع کی حالت میں ہے یا مکمل قیام کی حالت میں یا تسبیح میں مصروف ہے ۔ ان کی ضد میں '' نار '' کو تشکیل کیا گیا ۔ ''نور '' اور '' نار '' ایک دوسرے کی ضد میں قدرت کے اٹل حقیت ''صبح...
The Flute
Noor Iman
7:21 PM


Thy flute is immersing sad songs ... He is aware of the sad tunes as the script is already written.O 'Allah why you have made love?The love enthralls limits, Muses for beloved,Chants unrhymed lamenting songs,to captivate itself into the beauty of universe ...Universe is a vast canvas of His paintings,He strokes dark shades so light will be shed down inside the case The bird would escape leaving the uncaged case His script is already written The flight is ready n...
لٹو
Noor Iman
7:20 PM


نور کی برسات میں سونے ، ہیرے ، چاندی گرتے دکھ رہے تھے جبکہ لینے والے نے دینے والے سے سوال کیا تقسیم میں فرق کیسا ؟اختلاف میں حسن کیسا؟اظہار میں دیر کیسی ؟یہ معاملہ ، اسمیں معاملہ کیسا ؟وہ جو ہروقت سب میں تقسیم کے اختلاف کو مدنظر رکھتا ہے ، اسنے مسکرا کے لینے والے کو دیکھا اور کہنے لگا ،دل میں نور کی صورت کیسی ؟صنم خانہ کی ضرورت کیسی ؟جلوے کی بیتابی کیسی ؟اظہار میں بے باکی کیسی ؟ابھی دیالو کے چہرے کی مسکراہٹ ختم نہ ہوئی تھی کہ زمین نے گردش میں گردش کو رد کرتے نئے زاویے بنا دیے ! ایسے زاویوں...
نشان
Noor Iman
7:19 PM


اللہ سے سوال کرتے ہیں اللہ بتا تو سَہی نشان اپنےنشان کہ بے نشان ہوں میں؟اپنے ہونے کا امتحان ہوں میں؟ عیاں نہیں تو، نہاں کیسے دکھے جو جان نہ سکے، وہ کرے کیا؟ رکھ دل کے آگے صورتِ یار اور محویت کی دیوار چاک کرتا جا میرے نشان دیکھ ہے کہاں کہاں یہ تو ہیں عیاں، یہی.تو نہاںسلسلہ ِ امامت علی سے ہے سلسلہ شہادت حسین سے ہےسلسلہ زہد زین علی سے ہے سلسلہ ِ حکمت حنفیہ سے ہےسلسلہ ہجرت شافعی سے ہےسلسلہ ِ عشق بصرہ سے ہے سلسلہ...
طبیبا تخلیہ !
Noor Iman
7:17 PM


کیا علم تھا کہ پھر سے مرض عشق ہوجانا ہے. جتنا اس مرض سے بھاگا جاتا ہے اتنا یہ جان کو لگ جاتا ہے. پھر گریہ بھی کیا، لہو بھی آنکھ کے پار ہوجاتا ہے .. بدلے میں جفا رہ جاتی ہے. کہنے کو سوداگری نہیں محبت کہ بدلہ مانگا جائے مگر جس دل میں محبت کے بے تحاشا سوراخ ہو، اسکے پیالے سے سب باہر آتا جاتا ہے .ہر آنسو آیت بن جاتا ہے اور ہر نشان میں خودی جلوہ گر ہوجاتی ہے. یہ وہ مقام ہے جس میں ہر شے آئنہ ہوجاتا ہے. درد سے پُر ہے دل، جان بلب ہے، شکستگی پر غشی سی طاری ہے، گماں ہوتا ہے نزع کی ہے باری،طبیبا! تخلیہ!...
رنگ رنگ میں ترے جلوے
Noor Iman
7:17 PM


رنگ رنگ میں ترے جلوے ہیں اور ان جلوے میں چاشنی ہے اور کوئل اک ہے کو بہ کو یے جیسے کہے کہ رنگ اللہ کا! اللہ کا رنگ! سب اسی کا ہے، نہیں باقی چار سو! نہیں ہے ماسوا اسکے! چل رہی اسکی ھو! رکھ لے دل میں سجدے اور پڑھ لے دکھاوے کو نماز ... یہ ہے ظاہر و باطن کی بات باطن میں ولا اس کی ہے حال میں چاہ اسکی ہے ریت پہ پانی لگ گیا یے پانی ریت ریت ہوگیا ہے فرق نہیں ہے، بس اللہ ہے اللہ ہے، خدائی اس کی ہےاللہ ہے، رہنمائی اسکی ہے اللہ...
تخلیق ہورہی ہے
Noor Iman
7:16 PM


تخلیق ہو رَہی ہے ...کیسے؟ کون کر رہا ہے؟کس کی ہو رہی ہے؟ وہ جو مالک ہے کُن صاحبِ اسرار ہے، دیکھ رَہا یے،سُن رَہا ہے،سَمجھ رہا ہے،یا ھو! تمہید باندھی ہم نے ہائے ھو میں پکارا تمھی کو لا بھی ھو بھی، انوکھا راز ہے سمجھ رہی ہوں کہ میں نے کس دن سے، کب سے، تمھارا نام دل کی دیوار پہ لکھا تھا دل کی دیوار پر سنہرا تھا رنگ تمھارا لگتا تھا کہ لال شفق پر کوئی بیٹھا ہے مانند شمس تو شمس کو دیکھا، کھوگیا قمر تو کھونے سے زمین میں لاگی گردش نہ...
گہرائی
Noor Iman
7:14 PM


میں ابھی کلام سُن رہی تھی ... یہ کون ذی وقار ہے، بلا کا شہسوار ہے یہ بالیقین حسین ہے نبی کا نور عین ہےلباس پھٹا ہوا غبار میں اٹا ہوا تمام جسم نازنیں چھدا ہوا کٹا ہوا اسکو سنتے ہوئے "گہرائی " کا اندازہ ہوا .. ہم جب گہرائی میں جاتے کوئی کام نہیں کرتے وہ کبھی ٹھیک نہیں ہوتا. زندگی میں گہرائی اتنی اہم ہے مگر پھر بھی لوگ گہرائی میں جانے سے کیوں ڈرتے ہیں ....... شاید گہرائی میں اترنے کا فن ہر کسی کو نہیں آتا ... شاید اس راستہ جنون سے گزرتا ہے اس جنون میں ہوش قائم رکھنا اصل حق...
رات ہے اور رات میں رات نہیں ہے
Noor Iman
7:13 PM


رات ہے اور رات میں رات نہیں ہے. یہ تو سویرا ہے اور میں کس کو جا بجا دیکھ رہی ہوں ..جلوے ہیں جابجا میرے اور ان میں کس کو دیکھا جا رہا ہے ...مہک مہک ہے، رنگ رنگ ہے دل تو دل ہے نا، روشن ہے رنگ میں خمار کی مے ہے دل میں غم کے لاوے ہیں اے مرشد حق! ہم جھکاتے ہیں دل کو وہاں جہاں سے یہ جواب مل جاتا ہے. یہ دائرہ کیا ہے؟ یہ نسیان کیا ہے؟ یہ حیات کیا ہے؟ میں نے پوچھا آقا سے کہ آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ..بندگی کیا ہے ...بندگی خاموشی و ادب ہے بندگی...
جنوں کی مار
Noor Iman
7:12 PM


جُنوں کی مار" مُلت تان" لے گئی کَہاں کَہاں یہ داستان لے گئی .... .... ..... ....... ...... ...... ...... گُلاب کی مَہک، یہ شمع کی چمک قرار کے سبھی مکان لے گئی ـــــــ ــــــــ ـــــــ ـــــــ ــــــ ـــــیہ جو گرفتگی سی ہم پہ طاری ہےوہ دل تو دل، سبھی جہان لے گئیـــــ ــــــ ــــــ ــــــ ــــــ ـــــ ـــــستم ہوا، کَرم سے دور تھے کیا؟جو ہجر کا دیپ لا مکان لے گئی ـــــ ــــــ ـــــ ـــــ ــــــ ــــ ــــــوہ کیا چراغ کی فقط لُو تھی؟حضوری...
عروج ذات
Noor Iman
7:11 PM


عروجِ ذات پے کَمال جس کا ہو نَصیبوُہ زیست کو نَہ جانے خود سے قَریب رکا تھا سِلسلہ، چھوٹ جانا تھا قافلہ وہ گِریہ تھا کہ چیخ ملا ہے مِرا حَبیب غُلام رَسول، خاکِ زہرا بَتول ہُوں، تَڑپ جو دیکھی تو مسکرایا تھا مرا حَسیب حَشر میں ریگزار پر چلنا کتنا محال تھا چلے تو گُزر کے جاں سے مل گیا شکیب یہ اہلِ نظر جانتے ہیں کِسے وہ دل مانتے ملا حَسیں چمنِ زَہرا کا، کھل اٹھا نصیب مِلا عکس زہرا بَتول کا، چمن میں صَبا نے کھلائے گُل اور سنا سبھی نے نغمہ عندلیبنور...
نفس
Noor Iman
7:10 PM


انسان نفس الہام کے ساتھ پیدا ہوتا ہے. جو اس الہامیت میں ترقی کرتے ہیں وہ نبوت کے حامل ہوئے ہیں یا ولی بنتے رہے جبکہ جو نفس ملحمہ سے امارہ کی طرف چلے. ان کے دل قفل کھا گئے ..موت سے پہلے ہمیں مستقیم صراط نصیب ہو جائے. ہماری زبان کا کلمہ ہو لا الہ الا اللہ :انسان دنیا میں آتے ہوئے شہادت دے لاالہ الا اللہ انسان دنیا سے جائے کہتے ہوئے لا الہ الا اللہ موت پہ اجل کی آمد . قبر میں منکر و نکیر کی آمد اس بات پہ دیتی ہے دلالت کہ کوئ معبود نہیں سوائے اللہ...
خاموش دل تھا ، طوفان چاہیے
Noor Iman
6:52 PM


خاموش دل تھا، طوفان چاہیے؟ طوفان کو کیسا میلان چاہیے؟ کیا.رب سے کوئ امکان چاہیے؟ شرم کہ کیسا سامان چاہیے؟ اے دل مٹنے کی طلب یے کہ مٹ جا اوربے رنگ ہو جا کہ بے رنگ میں کئی ملال چھپ جاتے اور جواب ظاہر ہو جاتے ہیں. اے دل فنا ہونے میں کیا مضمر یے کہ راز جان کے جان لینے سے پہلے یقین کرنے میں کیا ہے. وہ جو رگ لاھوت سے سوئے یاھو کا نغمہ ہے وہ بج رہا ہے وہ جو محو پیکان میں تھا وہ بھول گیا یاد کو کہ یاد تھی کیا وہ تو یاد نہیں تھی. وہ سندیسہ تھا جسے رب نے بھیجا تھا اور جب بھیجا تھا کہا تو کہ اسے رکھ...
لوگ بھاگ رہے ہیں
Noor Iman
6:51 PM


لوگ بھاگ رہے ہیں، بلکہ مانگ رہے ہیں،کیا مانگ رہے ہیں، دید کی بھیک، ممکن نہ تھی دید آسان،جب حاجرہ کے چکروں کا لگنااسماعیل کے پا سے زم زم کا نکلنا، موسی کا خود شجر سے سراپا آگ بن جانا اللہ نور سماوات کی تمثیل تھے یقینا ہم نے سبھی سرداروں کو اسی برق سے نمو دی، یہ شہ رگ سے قلبی رشتہ تھا ... .جس پہ مقرر اک فرشتہ تھا. جس نے جان کنی کا عالم دو عالم میں سمو دیا، یہ عالم موت تھا، یا عالم ھُو تھا دونوں عالمین...
دعا
Noor Iman
6:50 PM


انسان کسی بات کے لیے اپنی سی کوشش کرتا ہے میں نے بھی کوشش کی ۔۔۔۔ میں نے کوشش کی کہ دل کو چھڑاؤں، ضبط کا دامن تار تار نہ ہو، میں نے کوشش کی شیشہ دل پر لگی ٹھیس عیاں نہ ہو مگر افسوس ! میں نے کوشش ہستی کا دھواں رواں رواں نہ دے، میں نے کوشش کی وحشت کو پنجرے میں ڈال دوں، میں نے کوشش کی خود کو خود سے نکال دوں، میں نے کوشش کی درد کی چادر اوڑھ لوں، میں نے کوشش کی آگاہوں کو آگاہی دوں، میں نے کوشش کی جسم کے سیال کو ابال دوں، میری ہر کوشش رائیگاں ہوئی. میرے دعا، ...
صدائے امام عالی حسین
Noor Iman
6:49 PM


آواز کا کردار بُہت اہم ہے ، اس نے کہیں دو دلوں کو ملایا ہے تو کہیں اسی آواز کی بدولت ایسی تباہیاں مچائی گئیں ہیں کہ دل لرزتے لزرتے سہم سے جاتے ہیں جبکہ کہیں پر یہ تھم بھی جاتے ہیں، دل تھم گیا تو بندہ گیا. ... آواز کو اگر صدا سے معتبر کردیا جائے تو صدیاں یک بیک اک زمانہ بن جاتی ہیں اور کہیں پے زمانہ پلٹ کے پیچھے چلنے لگتا تو کبھی مستقبل کی اڑان بھرنے لگتا ہے. نغمہ ء گُل ہو کہ آہو، دونوں (صدا اور آواز) بصورتِ راگ، بہ آہنگ ساز باہم ہوں تو قیامت دلوں پر نزول...
احساس ،خیال دعا
Noor Iman
6:48 PM


رات کے لباس کو چاندنی نے تار تار کررکھا تھا . حسن گویا چہار سو بکھر کے اُجالا سے مدغم، احساس نے پہاڑ تراش دیے تھے، جذبات کے سمندر میں نیلگوں روشنی تھی اور افق پر چاندنی کی کرنیں وجود مطہر کے لباسِ سفید کو نمایاں کررہی تھیں . سفید لباس میں جائے نماز پر بیٹھا وجود، جس کے چار ست اندھیرے روشنی لینے کو ترسے ہوئے تھے، وہ صورتِِ ضیاء، عکسِ حیا ہچکیاں لیے، آنکھ تر بہ تر، ہاتھ اٹھائے دعا مانگ رہی تھی. وجود ہچکیوں کی جنبش سے ہلتا تو زمین کو زلزلے آنے لگتے مگر نازاں کہ رخسارِ اطہر سے...
اک نعت وہ ہے
Noor Iman
6:47 PM


اک نعت وہ ہے جو وجد ہے اک نعت وہ ہے جو مہک ہے اک نعت وہ ہے جو وصل ہے اک نعت وہ ہے جو رات ہے اک نعت وہ ہے جو بات ہے اک نعت وہ ہے جو ساتھ ہے اک ذات وہ ہے جو ساتھ ہے جو وہ ساتھ ہے تو نعت بنی جو نعت بنی تو رات بنی ہے رات میں بات، بات سے بات یہ ملاقات ہے، یہ بہاراں ہے نعت کا وصف، عمل عین.ہے نعت کا وصف، حب عین ہے نعت کا وصف، جذبِ دل یے نعت کیا ہے؟ نعت تعریف یے نعت سے بات، بات سے رات رات نے پائی...
نعت
Noor Iman
6:43 PM


نعت کہنے کے لیے کیا چاہیے؟نعت کہنے کو حرف دل چاہیےنعت سرکار کی، کہوں میں در یار جا کے کیا کہوں میں؟ ان کو کہہ دوں دید کب ہوگی؟ان کو کہہ دوں عید کب ہوگی؟صورتِ آفتاب، نگہ ماہتاب ہیں طٰہ دل کی کتاب میں گلاب صورتِ طٰہکہہ دوں گی مائل کرم ہو مجھ پر دم بہ دم نگہ ناز ہو جائے مجھ پرواہ واہ واہ کیا کہا؟ محشر کی بات کی دل دیکھیے بپا اک حشر ہے ہجر کا غم نینوں نے سہا ہے آئنے کی چاہت میں مبتلا یےجلوہ بہ تیر دل فگن ہے.دل پر مائل اک گگن ہے چار سو دکھے سجن...
ھذ العشق ؟ ھذا سید من ؟
Noor Iman
6:40 PM


ھذا عشق! ھذا سیدِ من یہ وہ غبار ہے جو تہہِ دل سے اٹھا ہے دل کے جبل میں انواز نے مجھے دیکھ لیا ہے. اجمال سے محو ہوگیا ہے پتھر اور مشہود میری روح ہے. روح پتھر کو سجدہ کرنے لگی. پتھر نے سجدہ کیا ہے اور کہا ہے ھذا عشق! ھذا سید من جمال شیدا طلب سے ماوراء ہے کمال کا طالب دل میں گم ہوا ہے یہ میرے حاصل کا انتساب ہے میں گم کس کے ملال میں ہوں؟یہ کیسا مجھ میں اترا جلال ہے؟ھذا عشق! ھذا سید منوفا کی دیوی نے مجھے بُلایا ہے قربانی کو. سر قلم کردیا گیا. میں نے کہا شوق...
ناپ تول
Noor Iman
6:33 PM


ابتدا کے طور پر میں ایک آیت شروع کرتی ہوں ... آپ سے التجا ہوگی کہ آپ کو جو دل ان آیات پڑھ پیغام دے وہ ضرور شئیر کرے سورة المطفّفين, آیات: ۱وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہےمیں نے جب اسکو پڑھا تو بہت سوچا اسکا خطاب میِ کیسے ہوں؟سوال کیا دل سے دل نے کہا جھانک کہ دیکھ اور پڑھ دل کو افسوس! افسوس! وائے افسوس!خرابی ہے میرے لیے کیونکہ جب میں نے نیت کے ناپ تول میں کمی بیشی کی ...من نے سوال کیا کیسے؟کہا کہ جب مانگی محبت...
سوار نئی منزلوں کے
Noor Iman
6:31 PM


سوار ہوتے ہیں نئی منزلوں کے مسافر یقین سے سرفراز کیے جانے کے بعد ...حرم پاک سے فلک تلک ...نجف سے میدان کربل تلک ...مسجد اقصی سے موسوی نور تک موسوم کہاوتیں موجود ہیں ...موسوی نور سے عیسوی نور تا نور مریم تلک ...کیا کیا کہانیاں موجود ہیں ...کیا کیا کہانیاں وقوع پذیر ہوئیں ...جب یہود نے کہا عزیز اللہ کا بیٹا ....جب مسیحیوں نے کہا عیسی ابن اللہ، نعوذ بااللہ ..!!! عیسی نور اللہ ...مت کہو عیسی اللہ کا بیٹا ..عیسی روح اللہ ،موسی کلیم اللہ ، اسماعیل ذبیح اللہ ، ابراہیم خلیل اللہ ۔۔۔۔ محمدﷺ کے ساتھ لقب نہیں...
بسم اللہ
Noor Iman
6:30 PM


بسم اللہ الرحمن الرحیم ایاک نعبد وایاک نستعین محمد خیر المرسلین وصلوت رہنما درکار جذب میری چاہت تو ہے تو نفس ساتھ کیوں ہے میں ترے لیے مٹ گئی میری میں ساتھ مگر ہے ترے لیے جینے کی منتظر میں تو عبدیت کے واسطے آیت اسری کی منتظر تڑپ کم ہے مگر ساتھ تو ہے دل کا پیمانہ چھوٹا پے رحمت زیادہ ہے میں ذلیل تو اعلی میں کمیں میں گھٹیا مگر ترا کرم رکھے بھرم میں تو چنوں گی اک قطرہ بھی شہد کی مکھی کے جیسے کشید کیے تو وحی کردے تو شہد کی مکھی...
عالم کی رحمت
Noor Iman
6:29 PM


السلام علیکمرسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کمال کے اخلاق والے انسان... مالک نے فرمایا وما ارسلنک الا رحمت للعالمین عالم کیا ہے؟ آپ کی عالم کے بارے میں رائے کیا ہے؟ عالم جہان کو کہتے ہیں. ہم کہتے ہیں کہ خوشبو کا جہان، رنگ و بُو کا جہان، علم کا جہان، شوق کا جہان ...نور کا عالم ..نور کا مقام .. نور کا جہان. آپ دیکھیے کہ جہان کے کتنے وسیع معانی ہیں ... تو یہ جہت بلحاظ دل کے ہیں. دل ان تمام جہانوں کو سموئے ہوئے ہے. کائنات کا دل ایک ہے جیسا قران پاک کا دل سورہ یسین...
ساقی
Noor Iman
6:28 PM


کسی ظالم کا حسن بھی ظالم ہوتا وہ حسن کی وجہ سے ظالم ہے. خطاب اپنے آپ مخاطب کی جانب لیجائے تو کشش بے جا نہ ہوگی. پھر کہو گے ظالم، محفل لوٹ لی بولو کیسے ؟ارے حسن خوابناک ہے زکوہ نکلے نا حسن کی تو تسبیح کیسے ہو؟ چل پھیرے لگا چل کوچہ جاناں چل طواف کر مطاف میں بیٹھو سلام پڑھو.تسبیح ہے مسجد ہے واج بھی یے ساز بھی ہے کافر کو بولو. ظالم تو نے پی نہیں ہم پی لیں گے میخانہ. ہم کو نہ کہیو ساقی ، ساقی تری محفل کی شان نرالی ساقی تو نے...
Saturday, February 20, 2021
بندگی
Noor Iman
9:21 PM


بندگی کیا ہے ؟ کیا کوئی عمل ہے ؟ کیا نیت ہے ؟ کیا کسی نیت سے ملا اجر ہے؟ بندگی کی تشریح کیا ممکن ہے؟جذبات کے یہ سمندر ہیں ، میرے افکار کے سمندر میں ذات غوطہ زن ہوئی اور اس غوطہ نما ذات نے سیپ نکالے ۔ ان سیپوں کو جب جانچا تو پایا رازِ نہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تُو ۔۔۔۔۔۔۔ تُو ۔۔۔ تو "ہر جگہ " ۔۔۔۔"جہاں تُو" ، وُہی اک جہاں ۔۔۔تُو رب العالمین ۔۔۔ الحمد اللہ ۔۔ قران پاک کی پہلی سورہ میں سب کہتے ہیں الحمد للہِ الرب العالمین ۔۔۔ اسکی تعریف انسان سے ممکن نہیں مگر ہاتھ دعا کو اٹھتے کہتے ہیں...
اخلاص
Noor Iman
9:20 PM


سورہ اخلاص میں دوئی کے خاتمے کی بات ہوئ سارے جَہان میں ترے جلوے دیکھنے کی متمنی تن میں جا بَجا آئنوِں میں نقش اللہ کو دیکھے جارہا ہے.خالص ہوگئی ہے روح؟نَہیں، نَہیں، نَہیں ... گِریہ باقی ہے. چالیس سال کا گِریہ میں نے ان چار دنوِں میں کیا، افسوس! نہ کوئی نشانی ہے، نہ بصیرت ہے حُسن یوسف میں پنہاں جلوے کو یعقوب کے سوا کون جان سکا؟ جو روح کے کُل اسرار سے واقف ہو، وُہی قَلندر ہے شَہید ہورہا ہے جلوہ جاناں مجھ میں شاہد میرے لفظ ہورہے ہیں اور قسمت! تم دیکھ نہ...
دین کی تکمیل
Noor Iman
9:07 PM


السلام علیکمدین کی تکمیل کن اجزا سے ہوتی ہے؟ کیا عوامل ہیں جو ہمارے لیے ایسے راستے کے ماخذ لائیں جو ہمیں ہماری تخلیق کا مقصد یاد دلائیں .... لعنت ہے افسوس ہے ان لوگوں پے جو ناپ تول میں کمی کرتے ہیں بحوالہ سورہ المطففین ... ناپ تول میں کمی مدین والے بُہت کرتے تھے .. حضرت شعیب علیہ سلام کی بعثت اسی تناظر میں ہوئی جبکہ حضرت داؤد کو بادشاہی و خلافت دی گئی اور ایسا علم جس سے آپ ہر شے کی خوابیدہ و بیدار حال کے کلام سے ماہیت کو جان لیا کرتے تھے. حضرت موسی علیہ سلام کے ذریعے وساوس کا کھیل، جادو اور دل کی...