ابتدا کے طور پر میں ایک آیت شروع کرتی ہوں ... آپ سے التجا ہوگی کہ آپ کو جو دل ان آیات پڑھ پیغام دے وہ ضرور شئیر کرے
سورة المطفّفين, آیات: ۱
وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ
ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہے
میں نے جب اسکو پڑھا تو بہت سوچا اسکا خطاب میِ کیسے ہوں؟
سوال کیا دل سے
دل نے کہا جھانک کہ دیکھ اور پڑھ دل کو
افسوس! افسوس! وائے افسوس!
خرابی ہے میرے لیے کیونکہ جب میں نے نیت کے ناپ تول میں کمی بیشی کی ...
من نے سوال کیا کیسے؟
کہا کہ جب مانگی محبت تو مکمل حق سے مانگی
جب دینے کی بارے آئی تو میں نے ڈنڈی ماری دی
مجھے اس کی تخلیق میں عیب دکھنے لگ گئے
میں نے اسکو مکمل اپنایا ہی نہیں ہے. اسکو مکمل اپناتی تو احساس ہوتا کہ عیب مرے دل میں ہے عیب مری سوچ میں ہے عیب مرے خیال میں ہے. اس نے مجھے پھر بھی تھام رکھا ہے اور میں نے اسکی مخلوق میں عیب نکالے
اس کا اظہار خالق نے مجھ سے کیا ہے دل میں وہی دکھ در آیا ہے
درس آیا دل میں کہ افسوس سے نکلنے کا وقت ہے
جب دل کو لگی جب من میں اسکی آئی تب دل کو لگی لگن کہ وہ ہے معاف کرنے والا من خطاکارم گناہگارم!