کچھ ماسوا درود کے نہیں ہے
کچھ ماسوا درود کے ہو کیا؟
والضححی - قسم اللہ کھاتا ہے. ہم سب وہ قسمیں بس پڑھتے ہیں. قسم کا قیام دِل میں نَہیں ہوا ہے. قیام کیا ہوگا قسم کا؟ جب ہم وہ چہرہ دیکھیں گے یا نمودِ صبح کی جانب پیش رفت ہوگی ہماری . نمودِ صبح روح کی رات میں ہوتی ہے. یہاں سورج بھی رات میں موجود ہوتا ہے. سورج جب نگاہ کے سامنے ہو تو ہوش و خرد کہاں ہوتے ہیں؟
اے طائر تو "لا" ہو جا
اے طائر تو "عین " ہو جا
اے طائر تو "شوق " ہو جا
طائر جانتا نہیں ہے کہ شمع تو گھل گئی ہے. سارا احساس اأسے مل چکا ہے. شمع نے مصحفِ دل طائر کے سینے میں کب کا اتار دیا تھا مگر یہ طائر بے خبر رہا
یہ بے خبری بھی عجب نسیاں ہے جس میں اک ہوش و خیال دوجے تمام ہوش و خیال پر غالب ہو جا جب انسان خود اپنے حضور ہو جائے. روح کو غالب ہونے دے اور نفس کو مغلوب. اس لیے رب فرماتا ہے " اے اطمینان والی روح، مری جانب لوٹ آ. ارجعو، ارجعو، ارجعو
ہو سکتا ہے کہ وہ در دل پر بلا لے. ہو سکتا ہے در یار سے یار یار کہنے کی تسبیح ملے. جے عمل یار یار ہووے تو بات سرکار سرکار دی ہووے. من تو شدم، تو من شدی کی بات ہے. موج استقلال نے شکست کا راستہ روک رکھا یے جو فرما رہی ہے کہ رک جا طائر. موج شہید ہے. شہید وہ ہے جو مناظر کو خاموشی سے دیکھے. صدیق وہ ہے جو دیکھنے مابعد گواہی دے.
چلو گواہیاں اکٹھی کریں
چلو گواہ ڈھونڈیں