Saturday, February 27, 2021

سورہ ‏نصر ‏سے ‏ملا ‏پیغام ‏

اس سورہ سے مجھے سبق ملتا ہے:  حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اک cause کے لیے کھڑے ہوئے. یقین کے پیکر عالی نے سورج و چاند کی قسمیں کھائیں اور مشن عظیم کو جاری رکھنا کا عہد کیا............ اللہ پاک نے مومنین کو طرح طرح سے آزمایا ...!  مظالم سہے گئے،  مار پیٹ سہی گئی، معاشرتی بائیکاٹ ہوا،  ہجرت کرنی پڑی ... آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنوں کی جدائی سہنی پڑی ... اس کے باوجود آپ کا حوصلہ پہاڑوں کو مات دے. آپ بے مثال شجاعت و دلیری سے معاملات کو نبھاتے رہے،  پے در پے غزوات اور فتح خیبر!  یہودیوں کی عظیم الشان سلطنت کا خاتمہ اور اس کے ساتھ نوید دی گئی فتح مکہ کی ...

میرے لیے سورہ مبارکہ میں کیا.سبق ہے؟  میرے لیے کیسی مدد اور کیسی فتح ہے؟  میں نے خود سے سوال کیا ہے. آج اس مقام پر کھڑی ہوں اور قران کریم کا مخاطب میں ہوں ....
سب سے بڑی جنگ جو آج کے مسلمان کو یا مجھے درپیش ہے. وہ درون کی جنگ ہے. میں نے کوشش کی ہے کہ نفس کے حیلوں کو سمجھ سکوں؟  کبھی نفس کو سمجھانا چاہا؟  نفس میرا بھی یہودو نصاری کی طرح چال چلتا ہے. بد عہدی کا مرتکب ہوتا ہے. اپنا مفاد عزیز رکھتا ہے
یہ سورہ تمام مجاہدوں کے لیے پیغام رکھتی ہوں. میں نفس کے جہاد پر ہوں. یہ جہاد اکبر ہے.  جنگ کیسے ہوتی ہے؟  اسکی مثال 

* چار گہری دوستیں بیٹھی ہیں. ان کے معاشی اسٹیٹس میں فرق ہے. ان میں سے ایک جدوجہد میں مصروف ہے. ان میں سے اک احساس برتری میں مبتلا ہے. ان میں سے اک احساس کم تری میں مبتلا ہے...چوتھی دوست اس جہان میں نہیں ہے. وہ یقین پر قائم رہی ہے اور اب وہ حقیقت میں جی رہی ہے.

احساس کم تری میں نفس حاوی ہے. احساس برتری میں بھی نفس حاوی ہے.جبکہ جو جہاد میں مصروف ہے. اس کی روح کبھی حاوی ہوتی ہے تو کبھی نفس!  پہلی تو خود ترسی کا شکار ہے. اس پر ترس کھایا جائے،  رحم کیا جائے، منفی جذبہ اس کو خود کا اسیر کیے دے گا. برتری تکبر کا جذبہ ہے. شیطان کو جنت سے نکالا گیا تھا تکبر باعث

معرکہ حق و باطل میں اس لڑکی نے کئی معرکے سر کیے ہوں گے. جس سے یقین اس کو ملا ہوگا..  اب اللہ نے میرے نفس کو مخاطب کیا ہے کہ جو کوئی اسوہ حسنہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کرے گا،  ویسے ہی نفس کو شکست دے گا، جیسے آپ صلی اللہ علیہ.وآلہ وسلم اور جناب علی رضی تعالی عنہ نے فتح خیبر میں یہودیوں کی دی. میرا نفس ویسے ہی من میں چھپے حرص، ہوس اور مکاری،  خود ترسی،  تکبر کے یہودیوں سے ڈٹ کر مقابلہ کرے گا تو اسکو اللہ جانب سے نوید ہے کہ اللہ کی مدد آپہنچی یے

اس نوید کے ساتھ ساتھ پیغام تو یہ ہے جس طرح فتح مکہ میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خانہ کعبہ کے بتوں کو اکھاڑ پھینکا .یہ نوید ہے ہر مجاہد نفس کو کہ  اس کے دل کا خانہ ء کعبہ منفی عناصر سے پاک ہونے والا ہے. اس کے دل میں اثبات کا نور بھرنے والا ہے روح کو نفس پر فتح کی نوید ہے کہ جو یقین.سے پامردی سے لڑے اس کے لیے فتح کی بشارت ہے

یہ نوید بشارت ہے!  اللہ نے مدد کے ساتھ جیت کی خبر دی ہے.