متلاشی نمبر ۲
دل کے آکاش کو نیلاہٹ کو محبت ضروری ہے. دل کی زمین کی سرخی، قربانی میں ضروری ہے.دل کی تصویر میں بس اک پری چہرہ ہے. پری چہرہ کی فرقت میں سیہ زمین پر سرخ شعلے ہیں ..جن سے ملنے کو دیپ دل کے جلے ہیں. وہ المصور کے قلم کا شاہکار ہیں ... "ن " کہتے القلم چلتا رہا اور چشمہ کوثر رواں رہا ہے.
سجدہ ذی ہوش سے نَہیں ہوگا
عالمِ بیخودی میں اَدا ہوگا
جو جھکا سر، نہ اٹھ سکا تھا
وہ ادب دل میں جاگزیں تھا
جس تخییل سے لفظ بنتے ہیں
خاص آیات میں وہ ڈھلتے ہیں
سطح، گہرائی میں نشانی ہے
آیتِ کوثر میں کیا روانی ہے
عشق میں، "میں" نَہیں ہوا کرتی
التجا بسمل کی دیکھی جاتی نہیں
غیب سے اک ہاتھ نمودار ہوا، جس نے رستہ خضر بن کے دکھایا، کشتی میں بٹھادیا ... امِ ابیھا، امِ فقیھا، بنتِ خدیجہ، خاتون جنت، نور کی جاری آیت، سخاوت میں عالیہ، ایثار میں فاخرہ، اوج میں واجدہ، تکلم شیریں، پیکرِ جمال کی ہو بہو تصویر، نقاش گر میں ممتاز ترین! خواتین کا فخر، مردِ حق کا ناز، جن سے نکلے شبیر و شبر! اس خاتون کی ثناء میں لفظ نکلے! اللہ اللہ یہ لفظ اور میں! اس خاتون کی بات میں بیان ہو! اللہ اللہ یہ لفظ اور میں!
زہے نصیب یہ محبوب کی سواری ہے
زہے نصیب، وہ محبوب جو ہادی ہے
زہے نصیب، یہ عشق کی وادی ہے
زہے نصیب، وہ صورت نورانی ہے
زہے نصیب، شہِ ابرار کی والی ہیں
زہے نصیب، وہ صورت بہت پیاری ہے
زہے نصیب، وہ سیرت میں عالی ہے