کیا علم تھا کہ پھر سے مرض عشق ہوجانا ہے. جتنا اس مرض سے بھاگا جاتا ہے اتنا یہ جان کو لگ جاتا ہے. پھر گریہ بھی کیا، لہو بھی آنکھ کے پار ہوجاتا ہے .. بدلے میں جفا رہ جاتی ہے. کہنے کو سوداگری نہیں محبت کہ بدلہ مانگا جائے مگر جس دل میں محبت کے بے تحاشا سوراخ ہو، اسکے پیالے سے سب باہر آتا جاتا ہے .ہر آنسو آیت بن جاتا ہے اور ہر نشان میں خودی جلوہ گر ہوجاتی ہے. یہ وہ مقام ہے جس میں ہر شے آئنہ ہوجاتا ہے. درد سے پُر ہے دل، جان بلب ہے، شکستگی پر غشی سی طاری ہے، گماں ہوتا ہے نزع کی ہے باری،
طبیبا! تخلیہ! درد ہمارا مداوا
طبیبا! تخلیہ! درد میرا تماشائی
طبیبا! تخلیہ! درد محرم راز ہوا
طبیبا! تخلیہ! درد سے پُر میرا کاسہ
طبیبا! تخلیہ! دم دم میں ہمہ ہمی
طبیبا تخلیہ! شور کی ہے کمی
طبیبا! تخلیہ! زندگی ہے بچی
طبیبا! تخلیہ! رقص جگر مانند بسمل
طبیبا تخلیہ! شوریدگان عشق کی ذاتیں
طبیبا تخلیہ! دل میں پری چہرہ کا نقش
نقش پری چہرہ کے جمال سے جلال میں محو کمال نے فنا کے رہ میں حائل ملال سے زوال کا.پوچھا. زوال نے رستہ روک کے ملال کے سیلاب بہا دیے. افسوس مکان شہر سے نیچے تھا. پانی پانی دل اور غم بہتا ہے نہ کوئ ہے جالی ... اس پری چہرہ کے خیال میں درد کی تجسیم نے کیا حال کردیا ہے. دل میں وہی ہے، میرا دل مجھ سے شمیشر بکف ہے کہ
من تو شدی ...
تحریر درد کی دیوار پر لکھی گئی ...کچھ حرف منقش ہوئے
آؤ سوختہ جگر! آؤ مرض عشق کے اسیرو! آؤ چراغاں کریں درد سے. آؤ شام غم میں درد سے روشنی کریں کہ ایندھن یہی بچا ہے ... لہو نکل رہا ہے اور لفظ بسمل کا رقص دیکھ رہے.
بسمل کے رقص کا تماشا سب نے دیکھا
کسی نے تھام کے ہاتھ آسرا نہ دیا
مثال دوں بھی تو کیا دوں جب ارسطو نے
کسی بھی طور فلاطوں سا حوصلہ نہ دیا
رنگ میں ڈھلی ہے اک صورت ہے وہ صورت رسول معظم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شبیہ ہے. جب وہ دکھے تو سارے درد ماند پڑنے لگنے لگتے ہیں. جیسے درد کی چاندنی کا شمس کی بینائی کے آگے کیا سوال! دکھ تو شمس کی روشنی کا ادھورا حصہ ہے. آفتاب ہے مثال روشنی کمال ذات پر دیکھا جانے والا وہ لب بام پر گلاب ...گلاب پنکھڑی سے ہونٹ پر کھلتی مسکراہٹ اوع دندان مبارک سے نکلنے والی چاندنی ..دل کو دکھے تو سہا نہ جائے. دل دیکھی جائے عالیجناب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ریشم ریشم زلف ..وہ زلف جس کے تار تار کو ہوا چھو کے نازاں ہوں ..ہوا کی ٹھنڈک وجود اس لیے آئ کہ بال مبارک سے چھو کے گزری تھی اور عالم کو تحفہ دیتی رہی. اے باد صبا تجھ کو لاکھ سلام کہ تو محبوب کے در سے گزری ہے. ... آقا کی روشن آنکھ صبیح چہرے پر ایسے ہیں جیسے خواب کے بعد صبح ہو جائے ..جب آنکھ نیم وا ہو تو شام سے رات کا گمان ہو اور جب کھلے تو کائنات کا گمان ہو ...جب بولیں تو پھول گرتے محسوس ہوں. جب مسکرائیں تو کائنات مسکرانے لگے ...جب ہاتھ اٹھائیں تو روشن تجلیات کا ہالہ دکھنے لگے. جب کہ پیشانی کے خط پر کسی شمسی کا گمان ہو گویا شمس کی ذات میں ہزار شمس رکھے ہوں ... گویا لاکھ نظام و عالمین کا مجموعہ ہو ...اے شمس تو اک نظام کا مرکز. آقا کئی شمسین کے مرکز ...جو چہرہ تکے تو ساکت ہو جائے، جب ہوش آئے تو اصحاب کہف والوں کا سحر ٹوٹ جائے. رات کو بیٹھنے والے دیکھتے ہیں کہ چاند بھی آقا کی روشنی سے روشن ہے
نور