سفر جوں جوں مسافر کو پرواز دیتا ہے، مسافر دم بہ دم فلک کی جانب اٹھتا چلا جاتا ہے گنبدِ بدن میں فلک بھی زمین .... دونوں میں اسکا نور ہے ...اس کی اقسام ہیں ..... جب دل کو بینائی مل جاتی ہے تب دل کا عالم سکتہ و حیرت میں پایا جانا عام سی بات بن جاتی ہے .... دل کی زمین و فلک بھی ہوتا جس طرح بدن کا بلند مقام سر ہے ... دل کا وہ مقام شہ رگ ہے ... یہ مقام شہ رگ سے ہوتا دماغ سے متصل ہے ..یہی خبر لاتا ہے یہی نور ہے جو نور ازل ہے یہ ایک ہے اس کے رنگ منقسم ہوگئے کس کو نیلا ملا کسہ کو سبز تو کسی کو سرخ...
Saturday, March 6, 2021
Friday, March 5, 2021
منظم چلو شاہراہوں
Noor Iman
8:34 AM


منظم چلو شاہراہوں پر، یہ رنگ عام نَہیں کچھ خاص نَہیں انسان ہے؟ وہم ہے؟میں ہوں، کیا یہ خیال نہیں ہے؟وہ ہے، اسکا نُور ہے ربی ربی کی صدا میں حدبندیاں ہیں گو کہ نوریوں کی حلقہ بندیاں ہیں انہی میں بزرگی کی چادر اوڑھے جانے کتنی ہستیاں ہیں انہی میں پیچیدہ پیچیدہ راہیں ہیں ... ... ... یہ.متواتر سی نگاہ مجھ پر ہے گویا حق علی حق علی کی صدا ہے گویا محمد محمد کی ملی رِدا ہے جھکاؤ نظریں کہ ادب کا قرینہ ہے پتے گویا جنگل میں قید ہیںسر سر کی قامت بھی پست...
تخلیق ہو رہی ہے
Noor Iman
8:31 AM


تخلیق ہو رَہی ہے ...کیسے؟ کون کر رہا ہے؟کس کی ہو رہی ہے؟ وہ جو مالک ہے کُن صاحبِ اسرار ہے، دیکھ رَہا یے،سُن رَہا ہے،سَمجھ رہا ہے،یا ھو! تمہید باندھی ہم نے ہائے ھو میں پکارا تمھی کو لا بھی ھو بھی، انوکھا راز ہے سمجھ رہی ہوں کہ میں نے کس دن سے، کب سے، تمھارا نام دل کی دیوار پہ لکھا تھا دل کی دیوار پر سنہرا تھا رنگ تمھارا لگتا تھا کہ لال شفق پر کوئی بیٹھا ہے مانند شمس تو شمس کو دیکھا، کھوگیا قمر تو کھونے سے زمین میں لاگی گردش نہ...
نعتیہ جذبات
Noor Iman
8:29 AM


پیش حق ہیں، محشر کی گھَڑی ہے اور سب بھاگ رَہے ہیں، کہتے ہیں نفسی نفسی! نفس نے خطا، جفا سے ندامت کے پھل جھولی میں ڈال ہے دِیے، ظلمت میں ڈھلے وجود پُکار رَہے ہیں اور سب کہہ رَہے ہیں نفسی! نفسی! .ظلمت تھی اب نور ہے! کیا ہو نفس کی پُکار نفسی نفسی؟ ہاں مقام بشر کا ہے خطا کا اظہار، معاف کرنا قادر کا ہے شعار! اصل قدسی مقام رفعت پر ہے، جوہر ذات محشر بدن میں ہے! پکارا یا رَسول اللہ! صبا نے سکوت دے دیا ہے! دیکھا جو آپ نے، درود نکلا دل سے اور کَہا جگر کے داغ بُہت مگر تیر جدائی کا سینے...
جمعہ کی ساعت
Noor Iman
8:28 AM


جمعہ کی ساعتــــوں میں باعث سعید گھڑی ـــــ جب قلب سے درود رَواں ہـــوجاتا ہے ..... درود الفـــــاظ کــا مجمـــوعـٌـہ جو دل کے فـــانوس کی روشــنی کو زیتـــون کے تیل سے مالا مال کیے دیتا ہے ...نرم ہـــوجاتی زمین.... تو تجلیات کا ظہور ہوجاتا ہے ....مکے چلوں ...؟ یا کہ مدینے پاک؟کیسے پائے خاک سرزمین حجاز میں رکھوں؟سر کے بل کیسے چلو؟ خوشبو کیسے پاؤں؟خوشبو اس مٹی کی جس نے پائے ناز شہ ابرار کی قربت سہی ...سر پر ڈالوں یہ مٹی کہ اعجاز زندگی کا پتا چلے ینور علـــــی نور کے سلاسل ہیں سارے یہ...
نور
Noor Iman
8:28 AM


نورنور ہے! چار سو نور ہے! نور کی پوشاک ہے! نوری ہالے ہیں! یہ اسماء کیفیت والے ہیں! یہ حرف پیامِ شوق والے ہیں! یہ نگاہِ شوق کا بیان ہے دل میں معجز بیانی کہ کہاں سے چلے ہم اور کہاں تلک ہم جائیں گے ... سیاہی بھی محجوب ہوگئی -- شرم سے -- حیا سے --- ردائیں، نوری دوشالے میں صحنِ نور ہے جس پر مجلی آیات ہیں .... یہ استعارہ ہے یا نقشِ علی پاک جس سے میرا ستارہ منور ہورہا ہے.... ستارہ سحری جسکو صبح کو نوید ملی یے --- آشیانہ تنکا تنکا کرکے جمع ہو تو ضائع ہو جاتا اور بنا بنایا زمین بوس...
خواب
Noor Iman
8:24 AM


خواب کیا ہیں؟ کسی نے پوچھا!! حقیقت ہیں!!حقیقت؟سوچ جب یقین میں ڈھلتی ہے تصور کے دریچوں سے نکلتی ہے عزم کو عمل میں ڈھالتی ہے خواب پیغامات ہیں!کیسے؟الوہی حقیقتوں کے،راستوں کی سمتوں کے بے بسی کے یہ ستارے ڈوبتے کے یہ سہارے اے خواب نگر میں رہنے والے اے شیش محل کے مالک اے جوگ پالنے والے جوگی بتا تو نے کیوں خواب دیکھا؟تو نے خواب میں دنیا بنا دی تیرا دائرہ چار سو محیط ہےترا پہرہ کدھر نہیں بتا! تو ہمہ وقت جلوے میں مگر دنیا...
بھٹ شاہ
Noor Iman
8:23 AM


بھٹ شاہ سے اک سوغات دنیا کو ملی ہے. وہ عشق کا ایسا سوز ہے جسکے درد سے کھوٹ نکل کے رقص کرتا ہے کہ کھوٹ بھی مسلمان ہے. گویا ضد نہ رہی ہو گویا اندھیرا نہ رہا ہو. گویا سویرے والے چھپ گئے ہو ...وہ بزرگ جو ہمیشہ کڑی دھوپ میں وقت گزارا کرتے تھے اور ہوا سے سرگوشی ان کا دین تھا ... لطیف شاہ سچ ہوگئے. سچ ہوئے لطیف شاہ اور پھر عصا لیے وہ یدبیضا لیے جا بجا پھرتے رہا کرتے رہے .. تلاش کیسا گھماتی ہے جو آواز ہے اٹھتی اندر سے اور کرلایا بولایا انسان جابجا سرگرداں رہتا ہے. یہی ہوا پھر جو اک دن وہ حق کی آواز...
سندیسے
Noor Iman
8:22 AM


جس کو میسر تھا اسکا ساتھ اور جس کو نہیں تھا ساتھ ـ جس کا ہاتھ خالی اور جس کا دل بھرا ہوا تھا ـ جس کا من خالی اور ہاتھ بھرا ہوا تھا ـ دونوں میں فکری تفاوت کی خلیج نے فاصلے ایسے عطا کیے کہ من بھرے بھاگن سے تن پُھلے تن جاون کے مراحل تھے ـ یہ فکر جس نے پرواز کرنا ہے، یہ پرواز جس میں ماٹی کے قفس سے پرندے نے جگہ چھوڑ جانی ہے، اس کی بیقراری عجب ہے جیسا کہ سب بھول گیا ہو کہ وہ کن سے فیکون ہوا تھا ـ وہ تو نہ کن ہے اور نہ فیکون ہے ـ وہ نہ ازل ہے نہ ابد ہے ـ وہ تو لوح و کتاب کا خیال ہے اور وہ خیال بس آنکھ...
گویائی کا مقصد
Noor Iman
8:21 AM


شمس سے پوچھا جائے کہ گویائی کا مقصد کیا تھا تو جواب دے گا کہ خدا کی بات پہنچانی تھی وہ بھی سلیقے سے طریقے سے، شمس کو علم نہیں تھا کہ خُدا کی بات پہنچ رہی ہے بنا گویائی کے، خدا لمحہ بہ لمحہ ہمکلام ہوتا ہے شمس سے سوال کیا غیر ضروری تھا یا جوابا اس کو نادانی کا احســـاس دلانا مقصود تھا .... شمس شاید روشنی پہنچاتا ہے تو بولتا ہے جبکہ جس کے پاس پہنچتی ہے اسکو اسکی خبر تک نَہیں ہوتی ہے ...... روشنی کا کلام خاموشی ہے اور شمس کو علم نہیں وہ خود روشنی ہے ... اب دیکھیے چاند کو وہ کتنا حسین ہے تو...
رازدان
Noor Iman
8:18 AM


رازدان ہے وہ ... عرش کا رازدان ہے کہانی کا عنوان ہے، کہانی میں الہام ہے. طائر کو بوقت پرواز کہا گیا تھا کہ ید بیضا تھام لے. اس نے راستے طے کیے وہ جہاں جلوہ فرما تھا. وہ جگہ پانی میں تھی. پانی سے وضو کا طریقہ پوچھا تو جگہ نے کَہا، راز ہے! راز ہے! راز ہے! بات بات میں راز ہے اور راز میں بات پتے کی ہے، پتا بھی ہلتا ہے گواہی ہے اعمال کی اور شجر نیتوں کے وضو سے پروان چڑھا ہے. اندر بڑا پانی ہے، یہ خیال میں اک سچ ہے اور سچ حق ہے اور حق رب ہے. رب ہم سب میں ہے مگر ہم سب رب میں...
عرفان ذات
Noor Iman
8:17 AM


...عرفان ذات خود سے خدا تک سفر ہے، چھوٹے چشمے کا سمندر کی جانب ..معبد بدن میں جب اک ذات ظاہر ہوجائے تو وہ ہی رہتی ہے، وہ ہمہ وقت رہتی ہے، وہ پاس بلاتی ہے، وہ یار سے ملاتی ہے. یارانہ ہے کیا؟ بہانہ بنتا ہے اور یارانہ ہوجاتا ہے .. وہ دوست جو اسکا دوست ہوتا ہے اسکو کیفیات نفسانی مغلوب نہیں کرتی. مقام لاتحزن ولاخوف سے مبراء ہوجانا بے نیازی کا مقام یے. اے خدا، دل لگی کی ہے اے خدا، روشنی سی ہے اے خدا، زیبا پس حجاب ہے اے خدا، کون پس نقاب ہے؟اے خدا،...
مطاف
Noor Iman
8:11 AM


مطاف کے سامنے کھڑا انسان، ہاتھ اُٹھائے گڑگڑا رہا تھا ... اسی کا عکس تھا، مکان میں مگر اور خاک کے پنجرے میں.کیا بچا تھا ... وہ سجدہ ریز تھا مگر التجائے حرم کو سوچ محرمانہ تھی. زندگی نزع کے پأل پے چل رہی تھی اور ہر دم موت نے لذت سے سرشار کردیا تھا .. وہ پھر سجدے سے اتھا مگر وہ دیکھ رہا تھا اپنے عکس کو، مصطفوی نور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ہالے میں. گویا طائر کو وہاں بلایا جاتا ہے ...اس نے ٹہلنا شروع کردیا اور ٹہلتے ٹہلتے ہڈیاں جواب دینا شروع کردیں. وہ مقام کربل پہ بیٹھا...
کملی
Noor Iman
8:10 AM


محمد کی کملی میں چھپ کے، غلامی کے اَزبر کِیے ان سے آداب،انہی سے سیکھی وَفا کی سبھی رسمیں علومِ سرّی سے کُھلے سب نِہاں راز مکاں دائرہ، لامکاں میں اسی میں ہمی رقص آہن کریں ہیں یہ زنجیر سے مچتا جو شور ہے یہ میں تو نہیں، یہ کوئی اور ہےرہائی پہ پرواز مل جائے گر تونہ لوٹوں عُمر بھر میں تو جہاًں ہجر دردِ ناسوتی ہے جَہاں غمِ دل کے قیدی مشقت بھری کاٹیں ہیں جو سزائیں جفا پروَری میں حدِ غم سے گزرے وہی ہیں امّید کی آیت پکڑ کے،ہیں جستجو میں تری ہمملے...
ترے حضور یہ کمیں ہے
Noor Iman
8:09 AM


تیرے حضور یہ کمیں ہے برکھا رت میں برسی ہے ان کی نگاہ جمال میں ہے عاصی پرنم لکھ رہی ہے کوئے جاناں کی جالی ہے سنہری رنگت دل پہ لگی ہے سلام کی گھڑی میں کھڑی.ہے سلام اے ہادی شہ الامم مست رہ ہست میں ہوجاؤں ہست کے چکر میں نام.تمھارا اس نام سے ملے گا پھر کنارا طوفان تھم گیا، کام بنا ہمارا موجوں نے آپ پہچان لیا ہے جب اسم محمد نےکلام کیا.ہے راکھ ہوا دل، دود میں.گلاب گلاب یہ عنبرین لطف لیے ہے میرے دل پہ پانچ نقش کیے...
قفس میں روشنی ہے ،کیا تم ہو
Noor Iman
8:07 AM


قفس میں روشنی ہے، کیا تم ہو؟سلاخوں سے لپٹ رہی ہے چاندنی، کیا یہ تم ہو؟منتٰہی پہ سدرہ کے نور محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے،اس نور میں کائنات شامل ہے، کیا میری کائنات تُم ہو؟جلتا ہے دِل، نہیں جلتے پَر مگر کہ توسل نور محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے باغِ عدن چلیں ہیں پتے جس کی شاخچے سرخ ارغوانی سیب لیے ہیں، یہ نور حزین، حریم دل سے وہاں کیسے پہنچا، کیا یہ تُم ہو؟چلیں تھے شاہراہوں پر جس کی سمت کا تعین بشری نَہیں، چار سمت یک بیک دیکھ سکے، یہ وہ نگاہ ہے، یک بیک سمجھ سکے چار سمت کے علوم کو،...
الف
Noor Iman
8:07 AM


میں نے اس سے کہا مجھے چھوڑ کے نہ جا اور وہ مجھے چھوڑ کے چلا گیا. یہ بہت عام سی بات ہے جسکو ہجر سے تعبیر کیا. میں نے خود پر رحم کھایا اور کسی کو ہمدم کو ڈھونڈ لیا. مجھے احساس ہوا کہ اسکو بھی ہمدم چاہیے مگر اسکا دکھ الف تھا اور میرا "ب " مجھے خدا سے شکوہ ہونے لگا کہ خدا تو نے الف الف کروادی اور تجھ کو "ب " سے کیا سروکار .. یہ ماجرا ہم کرتے رہتے ہیں اور ہم کو ہجرت کی سمجھ نہیں آتی کیونکہ ہم نے "ب " سے ہجر کو دیکھا جبکہ "ہجر " تو پہلے حرف "الف " سے شروع ہوا تھا. ہم نے جب اس کو الف میں پالیا .تو ہم خود...
اک رقص داستان عشق
Noor Iman
8:05 AM


اک رقص داستانِ عشق اک بات دل سے نکلی تیر دل میں لگا خون بَہا اور بہتے قطروں میں خُدا کا جلوہ دِل!خدا کیا ایسے جلوہ گر ہوتا ہے؟تیر ہجرت کے؟ نیناں کے؟ دل قدموں میںیہ خالی ہے دل یا بھرا ہے؟اچھا کتنا بھرا ہے؟ عشق جوگ دے ڈالتا ہے عشق رانجھے صورت آیا دل اچک لیا رانجھن یار دکھ جاووے تو بات بن جائے جب جب وہ دکھتا ہے اندر روشنی ہوجاتی ہے فنائیت میں کسک ہے؟کیا چبھن؟کیا خالی پن؟ فنائیت کیسی ہے جو سوال رکھتی ہے تری بات چل گئی مری...
درد کسی فلک پر ہے
Noor Iman
8:05 AM


درد کسی فلک پر ہے یا کسی وادی میں ہے اشجار مسجود ہیں پتھر کی تسبیح تسلیم ہے کائنات نے رازِ توحید بتایا ہے یہ وحدت کی گھڑی ہے اس گھڑی راز نے انکشاف کیا ہے کیسا راز؟یہ راز جس میں جل رہا عضوِ عضوِ بدنآگ نَمود، آگ شہود ہے آگ وجود، آگ صعود آگ تنزیل، آگ رموز نشانی چمک رَہی ہے ... یہ نشانات وحدہ لاشریک لَہ کے ہیں جس میں نشانِ خاص "میم " رنگ ہے کسی نے قُم کہا، پرندہ بنا کسی نے قُم کہا، بندہ بنا کسی نے قُم...
Wednesday, March 3, 2021
وہ حبیبِ زمانی ہے
Noor Iman
12:32 AM



وہ حبییب زمانی ! اس نے کہا نور میرے ساتھ رہا کر ! میں اس کی پہلے سی تھی مگر آنکھ کی نمی بڑھا دی ! اس نے کہا نور عشق تیرا ہے ، تو مریض ہے ، تو محبوب ہے ، درد بڑھا دوں ؟ میں نے کہا کہ تو،تو ہے میں تیری ہوئی تو جیسے تو رکھے مجھے راضی ، سرجھکا کے نیزے پر چڑھا یا نفی میں گم کرتے اثبات کرااور سر کٹوا دے ! مجھے تیرے ہونے نے کمال کی بلندی عطا کردی ہے ! اس نے کہا کہ تو نے میری جستجو کیوں ختم کردی ! میں نے کہا میں نے خود کو ختم کردیا ! سب نفی ہوگیا اور کیا جستجو کروں ! اس نے کہا چل میرا طواف کر ! میں...
Tuesday, March 2, 2021
ساقی تری محفل ***
Noor Iman
5:43 AM


کسی ظالم کا حسن بھی ظالم ہوتا وہ حسن کی وجہ سے ظالم ہے. خطاب اپنے آپ مخاطب کی جانب لیجائے تو کشش بے جا نہ ہوگی. پھر کہو گے ظالم، محفل لوٹ لی بولو کیسے ؟ارے حسن خوابناک ہے زکوہ نکلے نا حسن کی تو تسبیح کیسے ہو؟ چل پھیرے لگا چل کوچہ جاناں چل طواف کر مطاف میں بیٹھو سلام پڑھو.تسبیح ہے مسجد ہے واج بھی یے ساز بھی ہے کافر کو بولو. ظالم تو نے پی نہیں ہم پی لیں گے میخانہ. ہم کو نہ کہیو ساقی ، ساقی تری محفل کی شان نرالی ساقی تو نے...
اللہ کی اطاعت
Noor Iman
2:26 AM


اللہ کی اطاعتنور حجاب کی بات ہو یا نور انسان کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رحمانی کی بات ہو یا بشریت کی ------------مٹی کی بات ہو یا روح کے امر کے ----------- سب میں ایک راز پنہاں ہے ۔ انسان پر جب تیسری آنکھ کھُلتی ہے اصل راز کھلتا ہے کہ اندر کی دنیا پر حجاب دراصل تیسری آنکھ ہے اور جس کی تیسری آنکھ بیدار ہوگئی ------------اس نے حقیقت کی جانب قدم رکھ لیا -------وہ قدم جس کی سیرھیاں خار دار تاروں سے بھرپور ہیں ، جن پر مسافروں کے نقش پا ہیں ۔۔کچھ لوگ نقش پا کی کھوج میں وقت برباد کر دیتے ہیں اور کچھ قدم قدم دھیرے...
Monday, March 1, 2021
میں حسن مجسم ہوں ***
Noor Iman
7:26 AM


میں حُسنِ مجسم ہوں کبھی کبھی تعریف کرنے کو دل چاہتا ہے میں خود کی تعریف کروں کہ میں حُسنِ مجسم ہوں ۔ ویسے تو ہر کوئی حُسن پرست ہے مگر میں کچھ زیادہ ہی حُسن پرست ہوں۔ گھنٹوں آئنہ دیکھوں مگر دل نہ بھرے ۔ میں نے آئنہ دیکھنا تو بچپن سے ہی شروع کیا کہ ہر کوئی پچپن سے کرتا مگر اپنے حسین ہونے کا احساس بچپن سے ہی جڑ پکڑ گیا کہ میں نور مجسم ہوں۔ میں حسین اور مجھ سا کوئی حسین نہیں۔ سوا اپنی حسن پرستی اور خُود نمائی کہ کچھ نہیں ۔ کچھ عرصہ ایسا گزارا میرے دل نے آئنے کے سامنے کھڑا ہونا چھوڑ دیا مجھے لگا...
زندگی میں محبوب کو کہاں کہاں پایا***
Noor Iman
7:24 AM


زندگی میں محبوب کو کہاں کہاں پایا!مجسمِ حیرت ہوں اور دیکھ رہی ہوں اس کو... سب نظر آتا ہے جیسے کہ بس نظر نہیں آ رہا ہے ، سب ظاہر ہے مگر ظاہر نہیں ہے . نقش نقش میں عکس میں ہے آئینہ اس کا مگر میری نظر کمرے میں موجود ٹیبل لیمپ کی طرف مرکوز رہی .میں نے اُس کو یک ٹک دیکھا اور سُوچا اس طرح محبت مل جائے گی . مسکرا دی ! اور بہار کا عالم سا محسوس ہوا کہ اب بہار کا موسم رہے گا کبھی نہ جانے کے لیے مگر اس بہار کو محسوس کرنا ہے کیسے .... یک ٹک دیکھنے سے ؟نہیں ! پھر کیسے ؟کمرے میں موجود ہوں اور مقید ہو کے نظر...
اک سمت سے دوجی سمت چلی میں***
Noor Iman
7:23 AM


ایک سمت سے دوجی سمت چلی میںسوچ مقید ہو نہیں سکتیروشنی بند ہو نہیں پاتیخوشبو ہر سو پھیلتی ہےسورج دن کو نکلتا ہےکام سب چلتا رہتا ہےڈھنگ بدل جاتا ہےآئین اسلامی ہو جاتاہےجسم روحانی ہوجاتا ہےحضرت محمد ﷺ کی جب بات ہوجائے ، ہر سمت خوشبو پھیل جاتی ہے۔ دل میں مناجات رہ جاتی ہیں جو بعد میں حمد و ثناء میں ڈھل جاتی ہیں۔ آنکھ کا سُرمہ زائل ہوجاتا ہے ۔ بصیرت کھو بھی جائے تو غم نہیں ہوتا کہ سب کو فنا ہے اور اگر کسی کو فنا نہیں تو وہ ذات نورانی ذوالجلال ہے۔ اس ذات سے روشن سب ہیں ۔یہ رُوشنی سب...
متلاشی روح کا سفر
Noor Iman
7:14 AM


زندگی میں سچائی کی جستجو میں متلاشی روح کا سفر ازل سے ابد تک محیط ہوتا ہے . لامکاں کی بُلندی سے مکاں کی پستی کے درمیان ارواح اپنے سفر میں آزمائشوں سے کامیابیوں کی جانب رواں دواں ہوتی ہیں جیسے پرندوں کی ٹولیاں غول در غول خود میں مگن رفعتوں کی جانب پرواز کیے ہوتی ہیں تو کہیں کچھ پرندے پہلی پرواز میں انجانے اندیشے میں مبتلا ہوتے ہیں مگر اس کے ساتھ خُوشی کا خُمار سُرور کی منزلیں طے کرائے دیتا ہے . آسمان کی بُلندیوں سے پرے رنگ و نور کا جہاں ہے . اس میں...
سورہ التین اور قسمیں
Noor Iman
7:13 AM


جب پہلے نائب لائے تشریفمالک کائنات کی تھے حدیثُاس کی سلطنت کا نشانقبلہ اول مسجد الاقصیجس سے نکلے ہر انسانہوجائے کنزالایماناللہ کا گھر بنایا حجاز کی سرزمین پرآدمؑ کو خانہ کعبہ کی تعمیر پر ملا خطاب صفی اللہ کالاالہ الا اللہ آدم صفی اللہکوئی معبود نہیں اللہ کے سوااور آدمؑ اللہ کی برگزیدہ ہستی ہیں ۔اترا آسمانی صحیفہ ان پرہوئے برگزیدہ اللہ کے پیغمبرتمام نفوس کے باپ ہوئے آدمؑاللہ اپنے برگزیدہ بندوں کی قسم نہ کھائے کیا ؟وہ لوگ جو مقامِ رضا کے اعلی درجے پر فائزان کی اتباع میں قربانی...