خواب کیا ہیں؟ کسی نے پوچھا!!
حقیقت ہیں!!
حقیقت؟
سوچ جب یقین میں ڈھلتی ہے
تصور کے دریچوں سے نکلتی ہے
عزم کو عمل میں ڈھالتی ہے
خواب پیغامات ہیں!
کیسے؟
الوہی حقیقتوں کے،
راستوں کی سمتوں کے
بے بسی کے یہ ستارے
ڈوبتے کے یہ سہارے
اے خواب نگر میں رہنے والے
اے شیش محل کے مالک
اے جوگ پالنے والے جوگی
بتا تو نے کیوں خواب دیکھا؟
تو نے خواب میں دنیا بنا دی
تیرا دائرہ چار سو محیط ہے
ترا پہرہ کدھر نہیں
بتا! تو ہمہ وقت جلوے میں
مگر دنیا کو جلاتا نہیں
جب کوئی چرواہا بکریں چراہتے تجھ تک پہنچے تو اس کو آئنے میں جلا دیتا ہے .....
وہ نہیں رہتا! تو ہو جاتا ہے
بتا باقی کیا ہے؟