حبیب دل میں رہا ہے قرینِ جاں وہ رہا ہے کون ہے وہ پتا بتاؤ؟نَہیں! حجاب اچھا نہیں اچھا نقاب! پاگل ہو تم، سب دید میں ہیں محو لقا ہیں گم دیوانے ہیں مے خانے پیمانے میں ہو تم کو دیوانے کہتے ہیں میخانے پیمانے میں ہیں دل میں رہتے مستانے ہیں یہ دل مکین جانب اطہر ہے شاہ دو جہاں کا یہ اثر ہے دنیا کی دل میں اک قبر ہے دنیا نبھانی اب اک جبر ہے دنیا میں رہنا؟ ارے حذر ہے دنیا مٹی ہے اور دل پاؤں ہے رکھی...
Friday, January 29, 2021
محبوب قاتل ادا ہوتا ہے
Noor Iman
6:20 PM


"������محبوب قاتل ادا ہوتا ہے . اسکا حُسن ایسا ہوتا ہے. مصور نے محبوب کو تراشا ہوتا ہے ایسی طرز سے کہ اسے دیکھ کے خدا یاد آتا ہے. جو اللہ کہتا ہے اسکو قلم مل جاتا ہے اور تعریف مل جاتی ہے .. سوال یہ ہے کہ محبوب قاتل ادا کیوں ہوتا ہے؟ وہ پیدا ہی دلوں کو گھائل کرنے کے لیے ہوتا ہے. دل اس کو چاہنے لگ جاتے بنا کسی واسطے کے اور بنا کسی لیل لعت کے. اس چاہت پر روک ٹوک������������������� کے کس لیے ... قاتل ادا کیونکر ہوتی ہے کیونکہ حسن رکھتی ہے. جہاں جہاں حسن ہے وہاں وہاں اللہ اللہ...
Tuesday, January 26, 2021
سوال
Noor Iman
10:07 PM


کون زمین کا حال پوچھنے نیچے آتا ہے۔۔اور جو ہمارے ساتھ ہے وہ پھر کون ہے جو کہتا ہے میں تمہاری شہ رگ سے بھی قریب ہوں۔Tahir Nazeerآپ کا جواب جوابی تبصرہ کے کیریکڑز پار کرچکا تھا اس لیے الگ اسٹیٹس میں جواب دینا پڑا ہماری شہ رگ سے قرین اللہ ہے مگر حکم کیا دیا گیا ہے سورة الحديد, آیات: ۴هُوَ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ فِى سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ ٱسْتَوَىٰ عَلَى ٱلْعَرْشِ يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِى ٱلْأَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا يَنزِلُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا...
Monday, January 25, 2021
افکار
Noor Iman
8:30 AM


چل اس نہج کہ زمین کی گردش تھم جائے اور افکار کے سلاسل مل جائیں. کچھ مل جائے تو دل ہِل جائے. دل کو صدا سنائی دے یا چہک اس بلبل کی جو زمن در زمن ساتھ میرے ہے. زمانہ تو میرے ساتھ ہے تو میں کون ہوِں. مجھے افلاک کا سینہ چیر کر دکھایا جائے تو دل گویا ظاہر ہوجائے. ایسے ممکن نہ تھا کہ مکان گویا مکین کے بنا.ہو. مکین ساتھ ہو.تو زمانے ساتھ ہوتے ہیں .. مکین سے پوچھا جائے کہ زمانے ساتھ ہیں تو اس مکان کی حیثیت کیا ہوگی. مکان والے بڑی شان والے ہوتے ہیں اور شان کریمی سے پردہ بڑا رہ جاتا ہے. فہم سے مدبر ہوتا...
عشق تے عطر ہن رلن ھو
Noor Iman
5:46 AM


عشق مشک دی خوشبو !ھو!عشق تے عطر ہن رلن! ھو!عشق کستوری توں ودھ کے! ھو!عشق گلُ گلُ لبیندا !ھو!عشق عاشق نوں سجیندا! ھو!عشق رفعت دی نشانی! ھو!عشق سچی ذات دی کہانی! ھو!ایڈا عطر بازاروں لبدا نہیں!جیہڑا انہوں لا لوےہوش خود دا رہندا نئیںعشق پردیس کٹن دا نم ہےدرد نوں سینا کٹھن کم ہےجنگل میں دُور دُور چلی جارہی ہوں ۔مستی مجھے گھُمائے جارہی ہے ۔ اپنے راہ چلے جارہی ہوں ۔عشق کی مستی میں گھما دیتی ہے! گمان یہی ہے کہ رنگ و بُو کی محفل سجنے جارہی ہے خانہ کعبہ ! میں خود کو خود میں سجدہ...
Sunday, January 24, 2021
سچی الوہی کیفیت
Noor Iman
7:21 PM


یہ سچی الوہی کیفیت ہے جو ازل سے عطا کردہ ہے! دھیان کی قوت ہے نا اس سے ناجانے کتنی تمناؤں کا سینے چاک ہوئے تو کتنے یار فنائیت سے دار بقا کو چلے. دل تو نور ہوتا ہے، یہ خود اک تجلی کی طرح ہے، دل کا دھیان مٹی میں کیسے ہوسکتا ہے؟ مٹی سے ہو تو اس میں دل ٹوٹ جاتا ہے بار بار .... اب کہ دل کی یکجائی کا پیالہ ٹوٹ گیا کہ حق کے سوا کچھ سچا نہیں! یہ حق کی موج! یہ موجِ حق جو سینے میں پیوست ہے.... یہ نشان جو مجھے کھینچ رہا ہے یہ تو "ھو " ہے. یہ...
احساس کلیمی
Noor Iman
5:32 PM


احساس کلیمی کو دیکھنا چاہو تو لال لباس میں کبھی موسی علیہ سلام سے ملو! ان کو دیکھو تو لگتا ہے وہ اک ایسی ہستی ہے جن کی جلال سے بھرپور ہستی ہے! مگر یہ تبسم ان کا اک عنایت ہے وہ جو میں نے ان سے پوچھا خدا کہاں ہے؟ تو بولے کہ خُدا سچ کے پیچھے ہے . خُدا سچی داستانوں میں پوشیدہ ہے! لعل رنگ کے لباس میں گھنگھریالے بال لیے ہاتھ میں عصائے الہی الیے، وہ دراز قد بزرگی کی چادر پہنے تھے! میں نے کہا آپ نے تو جلوہ کیا ہے خُدا کا؟ یہ لباس جو لعل ہے یہ اس کے دید کے حامیوں...
عشق کی الف میں کیا کیا ہے
Noor Iman
9:10 AM


جوگ پالنا آسان نہیں ہوتا۔ اس کے لیے رانجھے کو ڈھونڈنا پڑتا ہے ، رانجھا مل جائے تو اُس کے لیے رانجھا ہونا پڑتا ہے ۔خاک چھانیے یا دربدر پھریے ! نگر نگر بھٹکیے ، اُس کو مظاہر میں ڈھونڈیے ۔۔۔۔ ہر مظہر کے باطن میں جھانکیے ، گویائی نا ہونے کے باوجود ہرشے اس سے باتوں میں مصروف ہوں ۔ درخت کی لکڑی زمین کی نیچے بھی اتنی ہے ،جتنی زمین کے اوپر ہے ، سورج اور زمین کی کشش میں درخت برابر قوت سے نمو کرتا ہے ۔رانجھا ڈھونڈیے ! اندر کی مٹی ، باہر کی مٹی سے ربط کیجے ! کسی کو باہر کی مٹی سے مل جاتا تو کسی کو...
قلم
Noor Iman
3:45 AM


لکھتا رہے ہے مجھے قلم، سیاہی جانے کس بخت سے نصیب ہے. شام کے دھندلکے میں القران سے جاری وصیت ہے .یہ کائنات کی مجھے نصیحت ہے کہ قائم رہنا ہوتا ہے جب تک کوئ خبر منشور الہی سے نشر نہ ہو. دل کے سودے ہوجائیں تو دل اپنا نہیں رہتا دل جسکا ہوتا ہے اس کے سامنے سر بہ خم ہوتا ہے. یہ وظیفہ ہے یہ صحیفہ ہے اور میں نے اپنی ذات کی قرات شروع کردی ... یہ ٹھہر ٹھہر کے پڑھا قران ہے، یہ جو عمل مجھے حکمت کی جانب لیے جارہا ہے. حکیم قران پاک ہے. مجھے قران پاک نے یہ نصیحت کی ہے کہ قران پاک محبت ہے. قران...
Saturday, January 23, 2021
محمد کی میم
Noor Iman
12:04 AM


محمد کی میمجو یاد رہتے ہیں ، ان کو بھولا کہاں جاتا ہے ۔ جو یار بنالیا جائے ، اسے چھوڑا کہاں جاتا ہے ۔ جسے عشق ہوجائے ، وہ خود میں مبتلا ہوجاتا ہے ۔ خود کا ہی یار ، خود کا جوگی، روگی ہوجاتا ہے ۔ اس کا رستہ گمشدگی میں ہے ۔ڈھونڈنے والو ! مجھے ڈھونڈ کے تو دکھاؤ ! آؤ ! مجھے دیکھو ! میرا جلوہ تو کرو !میں تمھیں یہاں وہاں کہاں ملوں ۔جنگل ، پربت میں یا مسجد منبر میں ۔۔۔۔۔۔۔دل کی سرزمین پر ہریالی کے فصلوں میں محبت کے ابدی نغمے کا سر لگاتا ہوں، میں دل میں رہتا ہوں ۔لوگو ! اس گمشدگی کو ڈھونڈو ۔ اس سے ملو ،یہ...
Saturday, January 16, 2021
در نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
Noor Iman
6:11 PM


مکان مکینوں سے بنتا ہے اور انسان کے دل کا مکین رب ہے. اسے ربی ربی کہنا چاہیے مگر وہ دنیا دنیا کرتا رہتا ہے. جس نے ربی ربی کہا، اس نے رب کو پالیا. یہ بہت آسان سی بات ہے جب ہم کو اس نے کہا نماز قائم کرو ... تم نے کہہ دیا ربی ربی ... نماز تو ہمہ وقت اس کی تسبیح ہے یعنی اس کا خیال ...اب یہ مشکل بات ہے دنیا میں رہتے اس کا خیال رہے. مجذوب کے لیے بات آسان ہے کہ وہ خیال ایک کرلے مگر دنیا دار کیا کرے کہ دنیا نبھانی ہے. یہ مشکل ہماری خیال و اعمال کے ربط سے آسان کردی گئی ہے . ہمارے خیال میں جب کائنات...
تسبیح
Noor Iman
3:28 PM


یہ خزانہ ہے جس نے خیال میں مہرِ رسالت، شمع نبوت سے دنیا سجالی. یہ خزانہ ہے اور بڑی دولت ہے جس کو مل جائے اسکو خبر ہونی چاہیے کہ وہ خود اخبار ہے اور خدا کے منشور کا وسیلہ ہے. وسیلہ کیا ہوتا ہے؟ فیض سے انتقال کی صلاحیت مل جانا. صحرا کی دھوپ میں خیال کی چھاؤں مل جانا فیض ہے. رقیب سے درد کا مداوا کرنے بیٹھ جانا فیض ہے. ان کی نگاہ میں آجانا فیض ہے. شب گزیدہ سے اٹھ کے کھڑے ہونا اور شور میں سکوت کا سامنا فیض ہے. فیض ہر اس کا سینہ ہے جس کا سینہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منسلک ہے. وہ جسم...
زمین ،پانی
Noor Iman
2:55 PM


زمین پانی سے بھر جائے تو پیاسے کو آنا چاہیے ورنہ سیلاب آجاتا ہے. سیلاب زندگی بھی ہے. سیلاب گلاب ہستی بھی ہے کہ درد کے مابعد کا تحفہ ہے. خوشبو کا احساس خوشبو کی جانب لیجاتا ہے. خوشبو عرش کے پانی سے وجود میں آئی ہے. یہ خاص خوشبو گلاب کی ہے جس سے بقیہ خوشبو محصور ہو جاتی ہے. شمع رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یاد میں آنسو بہانے والو. تم کو کیا ہوا، تم تڑپ میں اویسی و بلالی ہو جاؤ تاکہ فاصلے معنویت کھو دیں. تم کو قربت کی روشنی فارس سے بحضور کیوں نہیں کرتی؟ تم پروانے کیوں نہیں بنتے؟ تم...
نگاہ فیض
Noor Iman
2:48 PM


وہ نگاہ جس سے فیض ہو جائے وہ کیا ہے؟ وہ عشق جس کو ارشاد حاصل ہوجائے وہ کیا ہے؟ وہ رزق جس میں حلال کی برکات شامل ہو جائیں وہ کیا ہے؟ وہ طلسم جو حقیقت میں قید ہو جائے وہ کیا ہے؟ وہ قدم جس سے نشان ثابت ہوجائے وہ کیا ہے؟ پہلے قدم ہوتا ہے اور پھر نشانِ قدم ہوتا ہے. اس قدم کی پیروی میں چلنا بھی اک قدم ہے. کارواں چلتا ہے قدموں کے زیر اثر. کہیں آفتاب زیر اثر ہے تو کہیں نشان زیر اثر. ریگزار حیات میں جو بات بے اثر ہے وہ ہے بنجر زمین. زمین خالی ہو جائے تو پانی کی سیرابی بھی کیا اہم ... اہم بات یہی ہے...
کوئ سامان تشنگی مہیا کرو
Noor Iman
2:47 PM


کوئی سامان ِتشنگی مہیا کرواب ابر کی نہ برسات کی ضرورتایک بادل کے کئی ٹکرے ہیںہر ٹکرا پھر ایک بادل ہےاور ہر بادل کے پاس آسمان ہےسیلاب بہتا رہا یہاں وہاںلوگ سمجھتے رہے مکاں بہا ہےمیں کہتی سب خاک خاک ہوگیاجو دنیا درد سمجھ رہی ہےاس کو میں نے ہنس کے پیناجو درد مجھے ملا ہےاس کو کوئی نہیں جانامیرا اندر خالی ہےاس میں کون سمانااس رمز کو وہ جاناجس کے پاس سب نے جانایہ دنیا بڑی بے مایاکون یہاں پر چھایاہم نے بوریا سنبھالاسمجھا کہ روگ پالاہم ہوتے روگی تو اچھا ہوتا!بنتے ہم جوگی تو اچھا ہوتا!یہ دنیا بڑی بے ثمر...
جس کی کرسی عرش پر قرار ہے
Noor Iman
2:46 PM


جس کی کُرسی عرش پر قرار ہےوہ میرے ساتھ چلا ندی پار ہےندی میں عشق کا رنگ دیکھامقتول عشق ندی کنارے بہتا پایاسُرخی نے لالیاں ندی اچ نیراںسرخی اُتے نور، نور نال چلی جاندا اے سرخی اندر وی ! سرخی باہر وی اے ہستی اچ ہستی نے ہستی لبی اےآئنہ جیوں آئنے دے اچ رلیا اے !آئنے تے نور دا ناں لکھیا اے سرخی نے پالیا سرخی چولا اے!میں لبدی پھراں کتھے گیا چولا!یار نے رقص آئنہ وچ ویکھیا اے جیویں ندی اچ ندی ملدی پئی اے !میرا رنگ روپ اُڈیا لالی نے کیتا مست حالدل اچوں آری...
اسکی شہنائی گونج رہی ہے
Noor Iman
2:46 PM


اس کی شہنائی گونج رہی ہے روح مستی میں گھوم رہی ہےجوگ پالتے کردیا اس نے روگیاس کی بات میں خود کو میں بھولیضربِ عشق سے ذائقہِ موت ملاکلُ نفس ذائقتہ الموتیہ کون میرے سامنے ہےمیں کس کے سامنے ہوں وہ میرے یا میں اس کے۔۔۔؟ہجرت میں گمشدہ روح پہچانے کیسے؟وہ جو اس جہاں کا سردار ہے جس کے اشارے سے سب کام چلتے ہیں ۔ جس نے میرے دل میں دھڑکن دی اور اس دھڑکن میں اپنے نام سے رونق دی ۔ اس کو جلوہ دل کی مٹی کو بہت نرم کردیتا ہے مگر اس کے کے ساتھ غم کی ایسی کیفیت لا حق ہوجاتی ہے جس کو میں کوئی بھی نام دینے...
اللہ.اللہ کے نام سے دل بنا ھو
Noor Iman
2:45 PM


اللہ ! اللہ کے نام سے دل بنا ھو !ھو کے نام سے دل میں چھایا سکوت!سکوت نے دل میں جما دی غنود !اترا دل میں صحیفہِ سورہِ ھود !لا الہ الا اللہ انت سبحانک انی کنت من الظلمین !بیشک ہم جسے چاہیں نوازیں !وہ جسے چاہے نعمت دے ! وہ جسے چاہیں صحت دے ! وہ جسے چاہیں شاہی دے ! وہ جسے چاہیں دولت دے ! وہ جسے چاہیں فقر دے! تاحدِ گُمان فلک سے کچھ برستا دکھائی دے رہا ہے ، نعمت و رحمت سے زمین کی جھولی کو بھرا جارہا ہے ۔یہ جو نیلے نیلے دھاگے ہیں ! یہ جو زرد ریشم ہیں ! یہ سیاہ سیاہ پتھر ہیں...
ذکر مصطفی میں دل جھومتا ہی رہتا ہے
Noor Iman
2:44 PM


ذکر مصطفی میں دل جھومتا ہی رہتا ہےشمع گرد پروانہ گھومتا ہی رہتا ہے*****یہ میری آنکھ کے آنسو جو چشمِ نادیدہ سے جاری ہیں ، وہ اسمِ حق کی تپش ہے ، جو نمی دل میں ہے وہ عکسِ مصطفیﷺ کی رُوشنی ہے جس نے میرے گرد ہالہ کر رکھا ہے ۔ ذات میں خلا سا ہے ،جیسے میں ایک قدم پیچھے ہوں سفر میں ، سفر مُبارک ہے جس نے میرے رگ و پے میں جستجو کے نادیدہ دروازے وا کررکھے ہیں ، ان سے جاری اضطراب کو سرر کی ہوا سے ٹالا جاتا ہے ۔ میری آنکھوں میں چمک ہے وہ جلوہِ یار کی بدولت ہےذکرِ مصطفیﷺ میں دل جھومتا رہتا ہےشمع...
مصطفوی چراغ
Noor Iman
2:43 PM


مصطفوی چراغ لیے کملی نے جنگل میں روشنی کرنا چاہی ...کملی عین وسط میں پہنچی اور تو شیر خدا دیکھ کے ہیبت سے ڈر گئی .... شیر خدا کے ہاتھ میں حیدری شمشیر ... اس پہ لکھا ہوا تھا ورقہ بن نوفل نے تصدیق کردی تھی. اس لیے پیغام پہنچانا الہامی عمل ہے ...نور الہامی سیڑھیاں کیا چڑھ سکے جو خود ملحم نور ہے ...یہ پیغام سے بھرپور شمشیر کملی سے کہا جاؤ، میں دیکھ رہا.ہوں سب ... کملی نے یہ شمشیر کمر پہ باندھ دی اور سرور میں مبتلا ہونے کو تھی کہ حیدری آواز کے جلال سے ڈر گئی ... سرر کے میخانے سے...
سرحد پار
Noor Iman
2:42 PM


کیا سرحد کے پار پریم رنگوں میں ڈھلی مورت دیکھی؟کیا سرحد کے پار یار کی یار میں صورت دیکھی؟لکھتے ہوئے جس قدر خوش ہوں، اسی قدر کرب سے دوچار ہوں ... آتش شوق کے مرغولے بکھر کے دائرے بناتے ہیں ان دائروں میں ان کہی کہانی کی تحریر دیکھتی ہوں. یہ دائرے سرحد پار سے میرے ہست نگر کے گرد چکر کھا رہے ہیں صدائے عشق مجھے نہ دو غمِ عشق میں حال سے گئےکسے فرصت سنے شب دیجور میں سرحد پار کے فسانے سرحد پار مٹی کے پتلوں سے ہوتے ہوائیں پیٍغام دیتی ہیں آہستہ آہستہ چلیے یہ زینہ...
نزع دل سے جاری آنسو
Noor Iman
2:41 PM


اللہ پاک قبول کرے نزع دل سے جاری یہ آنسو، ان سے پیدا ہونے والی خنکی اور خنکی سے قوس قزح کی بجلیاں جن سے قلب سرمہ ہوجائے یا شرماجائے. آنکھ نے کہا، دل نے مانا اور دونوں ہوئے گیانی ... لقد جاءکم رسول من انفسکم عزیز علیہ عنتم ما حریص ....... روؤف بھی رحیم ... صاحب الجمال نے اپنی کریمی کی چادر میں جسے چھپایا، وہی پاگیا گوہر مقصد ...ان گنت درود سیدنا عالی شہ ابرار محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پرحق حق آقا آقا ... کس نام سے پکاروں آپ کو؟ کتنے نام آپ کے؟ سارے چہرے آپ کے سیدی...
دل کی رقت
Noor Iman
2:40 PM


دل کی رقت پر سوال کرنے والے نے سوال کیا کہ سوال کیا ہے؟ سوال کا جواب کیا ہے؟ سوال کا اسباب کیا ہے؟ رات میں ملال اور ملال کا لباس کیا ہے؟ جبین سجدہ ریز ہے، رمز شناس ہے کیا؟ جب جاگتے ہیں دل، روتی ہے آنکھ، سوتا ہے شعور اور بہتا لہو دل میں ھو ھو کی صدا سے مخمور ہو کے رواں رواں میں محبوس ہو کے بھی نعرہ ء حق لگا دے تو بندہ کَہے کہ کہاں جاؤں میں؟ میں کتھے جاواں؟ کتھے اونہوں نا پاواں؟ اودھے جلوے چارچفیرے .. بانگ دیندے ریندے نے مرغ سویرے سویرے ...لنگ گئی حیاتی، غماں نے مار مکایا ..جنگ...
قریب تھا کہ مر جاتے
Noor Iman
2:40 PM


قریب ہے کہ مرجاتے ہیں، قرین جان سے، جان کو جو پا جاتے، ردھم نہیں ہے ... رات کی رانی ہے، گلاب بھی ہے، اور پتے پتے ہل ہل کے سلام کہے جارہے ہیں ...شامستان کی گھڑی میں داستان عشق کا لہو کون دیکھے گا؟ یہ جو ہم جیسے قبیل کے چند ہیں، کس میں ہمت ہے کہ لہو لہو کی بوند ٹپکاتے ہوئے یاد کے پیکان سے دل کو بہلاتے رہیں ..اے دل مسکرا کہ یہ عالم ہجر نہیں یہ عالم موت ہے اوررنگریز کی جاودانی لہریں بھی ہے ..اے دل مسکرا کہ موت نے سجدہ کیا ہے کہ موت سامنے کھڑی مسکرا یے اور موت کے سامنے...
Wednesday, January 13, 2021
آسمان
Noor Iman
9:14 PM


اللہ اسم ذات ہے ذات کیسے ملتی ہے؟ جب تک ذات نہ ملے تب تلک شریعت پر عمل کرنے سے انسان کو نیکی کا زعم کھا جاتا تو کہین تکبر! اسم ذات پانے کے لیے اندر پڑھنا پڑتا ہے ... اندر پڑھنے کے لیے آپ کو رات میں داخل ہونا چاہیے. رات میں داخل ہونا گویا شہادتیں پانا ہے. کسی نے کہا اس کو گویائی ملی؟ خود سے باتیں کرنا ... خود سے باتیں کرنے والے دو طرح کے ہوتے اک حالات کے ستائے دوسرا حالات میں سمائے. حال وہی ہے جو ابھی ہے جو صبح ہے وہ حال ہے باقی سب قیل و قال ہے. قران قیل و قال سے سمجھ نہیں آتا. الہامی مصحف...
فتح !
Noor Iman
8:26 AM


شمس بینائی سے محروم ہوا کبھی؟ شمس کو رات کا حجاب چھپا سکا؟ اندھے وہ ہیں جن کو رات میں کچھ نہ ملا، بہرے ہیں وہ جو رسول محتشم، پیمبر مختتم، خاتم النبیین، شمس العلی بدرالدجی، سید السادات ان گنت درود، کی صدا نہ پا سکا. گونگے ہیں وہ جن کو کچھ سنائی نہ دے، وہ جواب دیں بھی کیا جھک جاؤ سب جھک جاؤ .... سب کو جھکنا ہے صدائے ربی ہے محمد کی ہر صدی ہے صدائے ربی ہے شانِ محتشم بڑی ہے صدائے ربی ہے حیدر سید الولی ہیں صدائے ربی...
عشق روحاں دا سنجوگ اے
Noor Iman
8:26 AM


راگ سناوے آس دلاوے ساز وجاوے یاس مکاوے عشق روحاں دا سنجوگ عشق سے جاتا ہے سوگ عشق خوشبو عین وصل کدی ہجرت کدی وصلت کدی واج تے کدی خاموش کدی راگ اے کدی شور اے کدی بحر اے تو کدی موج کدی بادل اے کدی ساون کدی بجلی تے کدی رحمت دیدار دی اگ لگا دیوے آرزو نو صد آرزو بنا وے پیراں پڑیے، اکھیاں روون ساواں اوکھیاں راتاں لمیاں اتھرو وگن، سرخی منگن جندڑی نو روگ لگا دیوے عشق روحاں دا سنجوگ ہے عشق توں جاندا سوگ اے عشق...
Tuesday, January 12, 2021
پرواز
Noor Iman
12:01 AM


کبھی کبھی ہمارا درد ، اضطراب ایک مجسم صورت ڈھال لیتا ہے . ہمیں ایسی وادی کی سیر کراتا ہے جہاں پر ہم اپنے وجود کے لاتعدادحصوں میں تقسیم ہوجاتے ہیں . تب جاکے ہمیں احساس ہوتا ہے کہ کائنات کی دوئی کبھی ختم نہیں ہوسکتی . یہ سفر اس کائنات کے زوال پر ختم ہوگا . اسی لیے دل کے اندر کائنا ت سما جاتی ہے . میرے اندر سے کئی آدمی ، عورتیں ، بچے نکلنا شروع ہوجاتے ہیں . یہ سب اپنی اپنی صفات رکھتے ہیں . کوئی خوشیاں مناتی مستی میں رہتی ہے تو کوئی ہجر کے غم میں لیر لیر ہوجاتا ہے . وہیں میرے جیسی درد کی متلاشی ہمزاد...