شمس بینائی سے محروم ہوا کبھی؟ شمس کو رات کا حجاب چھپا سکا؟ اندھے وہ ہیں جن کو رات میں کچھ نہ ملا، بہرے ہیں وہ جو رسول محتشم، پیمبر مختتم، خاتم النبیین، شمس العلی بدرالدجی، سید السادات ان گنت درود، کی صدا نہ پا سکا. گونگے ہیں وہ جن کو کچھ سنائی نہ دے، وہ جواب دیں بھی کیا جھک جاؤ سب جھک جاؤ .... سب کو جھکنا ہے
صدائے ربی ہے محمد کی ہر صدی ہے
صدائے ربی ہے شانِ محتشم بڑی ہے
صدائے ربی ہے حیدر سید الولی ہیں
صدائے ربی ہے علی زمن کی کلی ہیں
صدائے ربی ہے شانِ زہرا درودِ اصلی
صدائے ربی ہے فاطمہ ستارہ سحری
صدائے ربی ہے آیت کوثر کی ہے لڑی
صدائے ربی ہے ہر لڑی میں ملی ہے کڑی
صدائے ربی یے کڑی میں جڑی نئی لڑی
ستارہ سحری ڈوب کے ابھر آیا ہے ..
کسی نے کہا فتح نصیبہ ہے. کسی سے پوچھا فتح کیا ہے؟ یہ الفاتح کی تسبیح ہے جو فکر کے بعد محصول ہے ..
کن! کُن! کُن!
کِنوں ہویا اے؟
صور پھونکا؟
زندگی ہے کیا؟
موت کا صور.
نفخ ہوا سوتا
دھاگا مرا وعدہ
اشارہ ہے سادہ
رب کا ہے ارادہ
جنبش مژگان ہے؟
اشکبار تو دل ہے!
کتنے دل تجھے سجدہ کرتے ہیں؟ کتنے دلوں میں تو فاتح ہے؟ کتنے دلوں میں فتح رقم ہوئی! ..
انا فتحنا لک فتحا مبینا ..
صریح فتح! جشن آزادی.
صریح فتح! جشن ولادت
صریح فتح! ذکر کی تلاوت
صریح فتح! تسبیحِ مناجات
صریح فتح! ہست ہے نابود.
صریح فتح! وہ، وہ ہے موجود.
صریح فتح! کس کے ہم محجوب.
صریح فتح! رت ہے شام کی.
صریح فتح! لیل میں شمس ہے.
صریح فتح! حنا تابِ شمس میں
صریح فتح! مہندی، شہنائی ہے
صریح فتح! صدا ملن والی ہے
سادہ سی بات ہے، سب میں سادگی ہے. سادگی کیا ہے؟ سچ سادگی ہے سچ میں قباحت کیا ہے؟ سچ کی حکمت یہ ہے کہ حکیم سے ملتا ہے حکیم طبیعت کا سلیم ہوتا ہے. سلیم وہ ہے جس نے رب سے وعدہ یاد رکھا ہوتا ہے وعدہ کونسا؟ وعدہ کہ حق میں فقط نائب ہو مگر اصل تو ہی ہے جس نے انالحق کہا، اس نے فرق مٹا دیا .. اللہ مثال نہیں ہوسکتا ہے مگر مثل ٹھہرانا ہمارے لیے کیا ضروری ہے؟ اللہ اکبر. اللہ سب سے بڑا ہے .مثال در مثال سب میں سچ ہے اور سچ بڑا ہے ساری مثالیں مصوری ہیں. وہ المصور ہے. نقاش گر نے بنایا مجھے. میں نے نقش کو پہچان لیا اور پہچان کے سب کو آپریٹو کردیا. اس آپریٹو کے پیچھے بڑی طاقت ہے. میں منبع کل کا معلوم نہیں ہوں. میں اپنی ذات کا معلوم ہوں ... سب سے بڑا معلوم جناب نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں. اس لیے: بعد از خدا بزرگ توئ قصہ مختصر