Wednesday, January 13, 2021
آسمان
Noor Iman
9:14 PM
اللہ اسم ذات ہے ذات کیسے ملتی ہے؟ جب تک ذات نہ ملے تب تلک شریعت پر عمل کرنے سے انسان کو نیکی کا زعم کھا جاتا تو کہین تکبر! اسم ذات پانے کے لیے اندر پڑھنا پڑتا ہے ... اندر پڑھنے کے لیے آپ کو رات میں داخل ہونا چاہیے. رات میں داخل ہونا گویا شہادتیں پانا ہے. کسی نے کہا اس کو گویائی ملی؟ خود سے باتیں کرنا ... خود سے باتیں کرنے والے دو طرح کے ہوتے اک حالات کے ستائے دوسرا حالات میں سمائے. حال وہی ہے جو ابھی ہے جو صبح ہے وہ حال ہے باقی سب قیل و قال ہے. قران قیل و قال سے سمجھ نہیں آتا. الہامی مصحف کسی آیت کی ترتیل سے شروع ہوتا .. ایسی خشیت ایسا لرزہ جس سے ہیبت نازل ہو. یہ کلام ایسے خشیت کیسے نازل کرتا ہے؟ جب ہم اس میں جذب ہو جاتے ہین. قران پاک آسمان سے ہے ہم زمین سے ہے آسمان و زمین کا جب تک ربط نہ ہوگا تضاد رہے. تضاد کا خاتمہ ہونے کے لیے آسمان سے رابطہ چاہیے ....یہی آسمان و زمین کے نور کا ربط ہے ربط جب تک نہ ہو بندہ جانور رہے گا جانور کو شرالدواب کہا گیا. احساس کی دولت آسمان پر لیجاتی ہے