میں روح تو نہیں خالی! صدا بُت میں حاوی ہے. دل مجھ سے مخاطب ہے اور میں کس سے مخاطب؟ میں نے خود کے روبَرو ہونا سیکھ لیا ہے. میں اس شوق میں عالمین کو ٹکرے ہوتا دیکھ رہی ہوں. میرے عالم مجھ پر حیرتوں کے افلاک توڑ رہے ہیں. کہا جاتا ہے اپنا شوق سنبھال لے! شوق کیسے سنبھل سکتا؟بس بکھرگیا ... کانچ تھا کیا؟کیوں ٹوٹ گیا؟ گرتے شیشے کی آواز!بس تو! آوازوِں کے آئنے مرے متعقب میرے ہونے کے گواہ! میں ہوں کس پر گواہ؟ کسی نے کبھی کہا تم کو مبارک ہوگا سفر؟دی تو...
Saturday, February 27, 2021
کنجری دا کوٹھا ****
Noor Iman
1:05 AM


کنجری کا کوٹھا اک سانولے سی رنگت، درمیانی عمر کا شخص مجھ سے ملا اور کہا کہ چل بلاوا آیا ہے. میں نے پوچھا کہ کہاں سے آیا؟ کہا: شاہ نوران و شاہِ ہادی نے بُلایا میں نے بکل ماری اور بکل کا چور دیکھ کے چل دی. راستے میں کنجری کا کوٹھا پڑھتا ہے. میں وہاں رُک گئی تو وہ صاحب بولا: کنجری کے کوٹھے پر ترا کیا کام؟ میں نے اس صاحبِ شریعت کو بغور دیکھ کہا: آپ ٹھہرو ابھی، میں آتی ہوں .... میں سیڑھیاں در سیڑھیاں چڑھ رہی تھی تو نیچے والے انسان بونے دکھنے لگے بونوں کو دیکھ...
پانی لے لو ! *****-*
Noor Iman
1:05 AM


جوگن کا سوانگ بھرلیا.جوگی فر وی ملن نہ آیا جوگی ملن نَہ آیا، او بیٹھی رَی صحرا وچ. ہستی دی بستی وچ رنگ نہ رَیا. مستی کتھوں لبدی؟ او چلی چولا گلابی پا کے، کہندی رہی اے سہاگ دی علامت ہے اے رات دی علامت ہے روحاِں دی گَل جانڑوں گے؟پیمانہ اِک، خیال دو نیں دو، اک ہوئے، جوگ کاہے؟مورے رنگ دا سرمہ اے اکھ نُوں اَکھ مِل گئی اے سجن دی گَل مل گئی اے جوگنیا بھیس بدل کے گئی جوگی جانے کتھے رہ گیااجمال میں جانوں کہ گل مک گئی اے. شادی دی...
عیب دار ------*****
Noor Iman
1:03 AM


اک دوست ملا جس کا نام عیب دار تھا. میں نے اسے نہیں بتایا کہ میرا نام پاکیزہ ہے اور یہی بتایا گنہ گار نام ہے میرا. عیب دار اور گنہگار تو دوست ہو سکتے. میں اس عیب دار کے عیبوں کو دن رات من میں گنتا رہتا اور خود کو پاکیزگی پر مسند بٹھاتا. میرا وطیرہ عیب دار سے چھپا رہا کیونکہ وہ تو میرے دل میں نہیں جھانک سکتا تھا .... ہم دونوں اک دن ولی کے پاس گئے. سنا تھے ولیِ کامل ہیں ... مجھے کہتے عیبوں کو گننے سے اپنا کھاتا وسیع ہوجاتا ... اللہ کی مخلوق کم تر جاننے سے پاکیزگی گھٹ جاتی ہے پھر دوست...
ھو الظاہر سے ھو الباطن تلک ***
Noor Iman
1:02 AM


رنگریز کون ہوتا ہے؟ رنگن جوڑا لگ پے سی جے نام اس دا لوو گے. فر تے رنگریز ہویا کون؟ سچ گال ایہو اے کہ رنگریز تے اصل میں آپے او اے ..ساری خطائیں جب حل کرلیتا ہے ایسے کہ شفافیت بچتی ہے تو آئنے سے کامل سائیں ابھر آتے ہیں کامل سائیں سچے سائیں ہیں. ان کی شبیہ کا دل ہر ہالہ ہے وہ الوہی مشفف انوارات سے بھرپور مجلی ہو تو درون سے اُجالا باہر پھیلنے لگتا ہے. لوگ ظاہر والے پر حیرت کناں ہوجاتے ہیں مگر یہ تو درون کی کرشمہ سازی ہوتی جو ظاہر ہو جاتی ہے اللہ فرماتا ہے ھو الظاہر...
ستارے سے ملنا ہے ****
Noor Iman
1:01 AM


ستارے سے ملنا ہے اور ستارہ ذات میں مانند شہاب ثاقب ٹوٹا ہے. زمین ساری دُھواں دُھواں ہے. عالم ذات میں متعدد آئنے ہیں اور مرے عکس و شبیہات رقص میں ہیں. لاتعداد شعاعوں نے مجھے گھیر لیا ہے کہ آنکھ چندھیائیں دیں.اٹھو! غازیِ کوئے جناں اٹھو! شہید وادیِ حرا اٹھو! مرگ نروان جان اٹھو! تنگی آسانی مانفلک سے سیڑھیاں -- میں نے زینہ بَہ زینہ دیکھیں ہیں -- زینہ بہ زینہ رسائل تھما جا رہے ہیں اور زمین مری خبریں ایسے نشر کر رہی ہیں کہ جیسے میں منشور الہی ہے. میں کتابِ الہی ہوں اور مجھ میں حیدری شمیشر...
Friday, February 26, 2021
بابا آتش دین ***
Noor Iman
3:18 AM


بابا آتش دین کے گرد ہُجوم تھا. بابا آتش دین اک ماہر طبیب اور کیمیا دان تھا. وہ اکثر آگ سے مختلف قسم کے تجربات کرتا رہتا تھا ... وہ روح کا طبیب تھا. طبیب کے گرد دوائیوں کا مسکن .اس کے پاس کچھ وجدانی صلاحیتیں تھیں اور ان کی کچھ نسخہ جات تحریر کیے جا رہا تھا .... روح کی کیمیا گری کے نسخہ جات، خودی میں ڈوب جانے کے مصحف .... اک دن مریض عشق اسکے سامنے آیا ، نور سے کامل مگر حیا کی چادر اوڑھے کسی مصحف کلمے کی مانند طبیب عشق: دیجیے کوئ نسخہ کہ روگ لگ گیا ہے، عشق ہوگیا ہے...
رات--**
Noor Iman
3:17 AM


رات ہے اور رات میں رات نہیں ہے. یہ تو سویرا ہے اور میں کس کو جا بجا دیکھ رہی ہوں ..جلوے ہیں جابجا میرے اور ان میں کس کو دیکھا جا رہا ہے ...مہک مہک ہے، رنگ رنگ ہے دل تو دل ہے نا، روشن ہے رنگ میں خمار کی مے ہے دل میں غم کے لاوے ہیں اے مرشد حق! ہم جھکاتے ہیں دل کو وہاں جہاں سے یہ جواب مل جاتا ہے. یہ دائرہ کیا ہے؟ یہ نسیان کیا ہے؟ یہ حیات کیا ہے؟ میں نے پوچھا آقا سے کہ آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ..بندگی کیا ہے ...بندگی خاموشی و ادب ہے بندگی...
زینہ بہ زینہ
Noor Iman
3:17 AM


سورہ الانشقاق آیت نمبر ۱۹ تم ضرور منزل بہ منزل چڑھو گے تم ضرور اک حال سے دوسرے حال کو پہنچو گے تم ضرور برائی سے اچھائی تک پہنچو گے شیطان ابلیس اچھائی سے برائی کی جانب لیجائے گا تم جادو سے گزرتے بے یقینی میں مبتلا ہو جاؤ گے تم بے یقینی میں یقین سے آن ملو گے تم غیب سے حاضر تم حاضر سے غیب پاؤ گے تم انکار سے اقرار تک پہنچو گے تم جوانی سے بڑھاپے تک پہنچو گے تم بیج سے پھل تک پروان چڑھو گے تم جھوٹ سے سچ کی جانب سفر کرو گے تم ہجرت سے وصلت میں اللہ...
نہ سایہ ہے اور شجر ہے
Noor Iman
3:17 AM


نَہ سایہ ہے اور شَجر ہےحسیں علی کا پسر ہے یَزیدیوں سے یہ لڑا ہے کَفن کو باندھے کھڑا ہے دلاوری میں پر غَضب کمال اس کا ہے نَسب وَفا کی خوب ہے مِثال خُدا کا عین یہ جلال یہ فاطمہ کا لعل ہے بَڑا یہ با کمال ہے قَمر کا یہ ہے رشک بھی.ہے آنکھ اشک اشک بھی سِتارہ وہ فَلک پے ہے مکان جس کا زمیں ہےخدا کا مظہرِ جلی ہے علی کے گھر کی کلی ہے یہ فاطمہ کا لعل ہے بَڑا یہ باکمال ہےوہ اوج پہ قمر کا رشک یہ آنکھیں اشک اشک اسی کی...
متلاشی ۳***
Noor Iman
3:16 AM


متلاشی نمبر ۳ محبوب کا در شہد سے میٹھا تو محبوب کیا ہوگا! محبوب کی میم میں سجا رنگ ہے. محبوب کی میم نقل سے اصل تلک کا سفر ہے. یہ سفر خضر ہے، فنائیت میں جس کی حذر ہے نہ خطر ہے. دل کے دیپ جلانے سے رفعت شانِ شایان ملتی ہے. یہ اوج تو ذیشان کو ملتی ہے. فاطمہ سیدہ ہیں، محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیاری ہیں. ان کی محبت میں کائنات ساری ہے. یہ تفکر میں خالق کے چمن کی آبیاری ہیں، ان سے نسب حسب میں سرداری چلی ساری ہے ... باقی کچھ ہے؟ اگر ہے تو ہے شرک خالی دل میں حرم کی والی ہیں وہ...
دعا
Noor Iman
3:16 AM


انسان کسی بات کے لیے اپنی سی کوشش کرتا ہے میں نے بھی کوشش کی ۔۔۔۔ میں نے کوشش کی کہ دل کو چھڑاؤں، ضبط کا دامن تار تار نہ ہو، میں نے کوشش کی شیشہ دل پر لگی ٹھیس عیاں نہ ہو مگر افسوس ! میں نے کوشش ہستی کا دھواں رواں رواں نہ دے، میں نے کوشش کی وحشت کو پنجرے میں ڈال دوں، میں نے کوشش کی خود کو خود سے نکال دوں، میں نے کوشش کی درد کی چادر اوڑھ لوں، میں نے کوشش کی آگاہوں کو آگاہی دوں، میں نے کوشش کی جسم کے سیال کو ابال دوں، میری ہر کوشش رائیگاں ہوئی. میرے دعا،...
Direct-Case
Noor Iman
3:15 AM


چند روز سے چند ایک لوگوں سے بات ہورہی تھی ـــ ــ ـــ گفتگو کے نتیجے میں حاصل یہ تھا کہ آگہی، تڑپ کے بارے میں کچھ جملے کہہ دوں ایسی تمام ارواح/ انسان جو اللہ کو محسوس کرتے ہیں، انہیں لگتا ہے ان کو اللہ کا جلوہ ملا یا ایسے جن کو زیارتِ پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہوچکی ہے یا ایسے جن کو کسی بڑے ولی سے نسبت ہے جو وصال فرماچکے ہیں .. ان میں سے اکثر کے دل میں تڑپ دیکھی اود قرب کی خواہش پائی گئی ... ایسی ارواح direct case ہوتی ہیں .. ان کے دل میں تڑپ و جلن اضطراب ڈالا...
متلاشی ۱***
Noor Iman
3:14 AM


متلاشی کی تلاش نمبر۱اللہ کا وُجود ڈھونڈنے والے جانے کس کس جگہ نہیں ڈھونڈتے اسکو ...قبل اس کے وہ عالم "لا " میں محیط ہوتا ہے مگر کہ اک کلی دل میں کھل جاتی ہے. اسکی خوشبو پھیلنے لگتی ہے .... اک جہان، نَہیں بشر کا کوئی نشان ..وُہی، وُہی تو ہر جا، ہر سُو ہے کہ دیوانہ بیٹھا یک ٹک، یک سو ہے ...اللہ ھو یا لطیف! نور کا کھلی آنکھ سے مشاہدہ کیا جائے تو باریکیاں اپنے فنِ دسترس کو تھما کے اوج ابد کی جانب گامزن اور دل سے نغمہ یوں نکلتا ہے یہ جہاں رنگ و بو ترا نور ہر کلی تیری یاد میں مخمورپروانے...
متلاشی ۴***
Noor Iman
3:14 AM


متلاشی نمبر ۴گلاب کی لالی میں رنگ جھلکتا ہے. اس میں جذب ہوکے دیکھو .یہ آیتِ التکویر کا فضل ہے. غیابت بس حجاب ہے. اسکا جمال روشن ہے.تصور مصور سے بنتا گیا ہے ، یہ ہستی سفر میں بہلتی گئی تجلی نے دل کو منور کیا ہے، مقامِ حرا میں بسیرا انہی کا یہ تاریکیاں چھٹ رہی ہیںفنا ہوتے ہیں، راز جو پاتے ہیں. اسم اللہ میں وہ بے حجاب آتے ہیں ...وہ فاطمہ کن کی تعبیر ہیں، وہ نور علی النور کی تحریر ہیں .فلک بھی انہی کا ہے. زمین بھی انہی کی ہے.وہ فیکوں کی پیاری تکبیر وہ ہیں اللہ کی پیاری تحریریہ...
متلاشی ۲
Noor Iman
3:13 AM


متلاشی نمبر ۲دل کے آکاش کو نیلاہٹ کو محبت ضروری ہے. دل کی زمین کی سرخی، قربانی میں ضروری ہے.دل کی تصویر میں بس اک پری چہرہ ہے. پری چہرہ کی فرقت میں سیہ زمین پر سرخ شعلے ہیں ..جن سے ملنے کو دیپ دل کے جلے ہیں. وہ المصور کے قلم کا شاہکار ہیں ... "ن " کہتے القلم چلتا رہا اور چشمہ کوثر رواں رہا ہے. سجدہ ذی ہوش سے نَہیں ہوگا عالمِ بیخودی میں اَدا ہوگا جو جھکا سر، نہ اٹھ سکا تھا وہ ادب دل میں جاگزیں تھا جس تخییل سے لفظ بنتے ہیں خاص آیات میں وہ ڈھلتے ہیں سطح، گہرائی...
رنگ دیوو ***
Noor Iman
3:12 AM


جو اسکی میں ہے وہ میں ہوں. جو اسکا علم ہے وہ میں ہوں جو اسکی تختی ہوں وہ فقط میں ہوں اسکی سیاہی مجھے لکھ رہی ہے. اسکا علم معلوم ہو رہا ہے. اسکی شہنائی بے صدا سے صدا ہو رہی یے. مجھے اسکی کیفیت منکشف ہوئی ہے. وہ صاحبِ حال کسی شخص میں لکا چھپی کا کھیل رہا تھا .... اسطرح سے وہ گمارہا تھا بندے کو اپنے حال میں. وہ اسکا یار تھا اسکو قال سے دور کردیا تھا. یوں اک مٹی کے پتلے میں صدا اٹھ رہی تھی جو اسکی شبیہ تھی اسکا آئنہ تھا. وہ دیکھتا تھا تو دکھنے لگا. وہ سنا رہا تھا تو سننے لگے کان وہ کہہ رہا...
دلنشین احساس ***
Noor Iman
3:11 AM


بہت خوب دلنشین احساس! سرسراتے پتے جیسے ہوں شاد رونقِ گِل میں ہے چھپا سراب دل ہے آب میں مگر آنکھ آب آب کم مایہ کو ملے کچھ تو نایابسیکھایا گیا الف کو سیکھا ہے جب تلک میم تک نہ گئے درد سہہ ب پ ت ٹ س ش کا ورنہ نَہیں درون میں باقی کچھ حرف حرف کی حکایت سن لےراوی اک ہے اور روایت سن لے شاہی کے پاسدار نے راز فاش کیا سینہ دل سے راز نیم بسمل نکلا یہ سیکھ کہ جگر گداز یے ابھییہ کہہ یا وہ کہہ نالہ رسا ہو جائےعشق چیخ نہیں! پکار نہیں! قرار نہیں!...
درد کا واسطہ ہوں
Noor Iman
3:10 AM


درد کا واسطہ ہوں میں، درد ہوں میں ..... محوِ درد ہوں ــــ بسمل ہوں میں ــــ رنجور ہوں میں ــــ اسی میں مخمور ہُوں میں ـــــ دل میں درد نے مجھکو اختیار میں لے لیا ہے ـــ میں نے درد سے کلام شروع کردیا کتنے دل، دل کے بنے؟ کتنی کائناتیں بنیں بیش قیمت! بے مثل! لاجواب! عرضی سنی گئی کسی دل کی؟جواب موجود کی صورت ــ اللہ ھو ماں نے ساتھ لگالیا دوری نے درد بہت لایا درد نے ماں، مار مکایاہن دور نہ جائیں مٹھ سجن میری لاگ کو مل جاوے سجن حبیبی! حبیبی!...
حرف متحرک
Noor Iman
3:09 AM


آج نور تم مجھ سے مخاطب ہو جاؤ -- مخاطب ہونے کے لیے لباس پہننا پڑتا ہے یہ لباس روح دیتی ہے - تخیل کے پَر بنتا ہے اور فضا میں اڑتا چَلا جاتا ہے -- یہ پرواز ایسے ہے جیسے راکٹ کو چھوڑا جاتا ہے یہ واپس نہیں آتا ہے اور جب آتا ہے تب لباس نہیں پہنا ہوتا ہے ... سوال یہ اٹھتا ہے نور تم کون ہو؟ سوال یہ بھی اٹھتا ہے میں کون ہوں؟ میری حقیقت بہت وسیع ہے مگر میں تمھارے نام سے جڑ کے محدود ہوگئی --- تم انسان ہو، میں فقط امر --- سوال آتا ہے انسان اور امر میں فرق کیا ہے --- انسان میں خزینہ ء علوم ہے جو کنجی...
سوچ
Noor Iman
3:08 AM


دل کی خاموشی پر مستغرق سوچ کے پہرے ہیں. قلعہ بند اس سپاہی کی قید میں ہے. سیاہ تھی سوچ اندر، باہر نور کے پہرے تھے. نور کے اندر سیاہی کیسی؟ سیاہی کیا تھا، یہ حجاب تھا ... کچھ الٹا دکھنے لگا ہے سیاہی کے گرد نور ہے. دل اس وقت جانب حضور ہے.میں جو صحن کعبہ سوچ کو نور کی صورت طواف کرتا دیکھ رہی تھی، مجھے منظر سب الٹے دکھنے لگے تھے. جیسے حجاب سب ہٹ کے سمٹ گئے ہیں باقی سوچ میں نور باقی رہ گئی ہو ... مجھے لگا کہ مجھ سے ایک وجود نکلا اور کعبے کے گرد طواف کرنے لگا. مطاف میں سوچ بیٹھی تھی...
شب رفتہ کا مسافر
Noor Iman
3:08 AM


آج نور تم مجھ سے مخاطب ہو جاؤ -- مخاطب ہونے کے لیے لباس پہننا پڑتا ہے یہ لباس روح دیتی ہے - تخیل کے پَر بنتا ہے اور فضا میں اڑتا چَلا جاتا ہے -- یہ پرواز ایسے ہے جیسے راکٹ کو چھوڑا جاتا ہے یہ واپس نہیں آتا ہے اور جب آتا ہے تب لباس نہیں پہنا ہوتا ہے ... سوال یہ اٹھتا ہے نور تم کون ہو؟ سوال یہ بھی اٹھتا ہے میں کون ہوں؟ میری حقیقت بہت وسیع ہے مگر میں تمھارے نام سے جڑ کے محدود ہوگئی --- تم انسان ہو، میں فقط امر --- سوال آتا ہے انسان اور امر میں فرق کیا ہے --- انسان میں خزینہ ء علوم ہے جو کنجی...
گواہیاں
Noor Iman
3:08 AM


کچھ ماسوا درود کے نہیں ہے کچھ ماسوا درود کے ہو کیا؟ والضححی - قسم اللہ کھاتا ہے. ہم سب وہ قسمیں بس پڑھتے ہیں. قسم کا قیام دِل میں نَہیں ہوا ہے. قیام کیا ہوگا قسم کا؟ جب ہم وہ چہرہ دیکھیں گے یا نمودِ صبح کی جانب پیش رفت ہوگی ہماری . نمودِ صبح روح کی رات میں ہوتی ہے. یہاں سورج بھی رات میں موجود ہوتا ہے. سورج جب نگاہ کے سامنے ہو تو ہوش و خرد کہاں ہوتے ہیں؟ اے طائر تو "لا" ہو جا اے طائر تو "عین " ہو جااے طائر تو "شوق " ہو جاطائر جانتا نہیں ہے کہ شمع تو گھل...
دل والے حاضرین ***
Noor Iman
3:07 AM


دل والے حاضرین! سُنو! اللہ کی ضرب سے ھو دکھتی ہے! جسکو ھو کا یقین مل جائے تو وہ ریت کے ذرے کی حرکت میں اللہ اللہ کا ورد پا لے گا، وہ پھوٹتی کونپل میں الا اللہ کا ورد پائے گا، جب کونپل نے کہا "میں نہیں تو ہے، تو کونپل پھول بن گئی، تو دیکھے تناور درخت، کہتا ہے "میں نہیں، تو ہے " ..... سمندر کا فشار دیکھا ہے؟ دیکھو تو! بولو تو! کس سے؟ سمندر سے! سمندر کے شور میں اللہ اللہ کی صدا ہے اور جب اس کی لہریں خاموش ہوتی ہیں تو "ھو ھو "ہوتی ہےشور اور خاموشی کا فرق...
آیات سیدہ فاطمہ الزہرا ۳
Noor Iman
3:06 AM


آیاتِ سیدہ.فاطمہ تحریر نمبر ۳اجمال کی تفصیل کیا ہے ہم کیا جانیں گے ہم تو اتنا جانتے ہیں یہ نسخہ مصحف ابراہیمی حسینی.روح میں ظاہر ہوگیا، یہی.وہ نعمت ہے جس کے لیے اللہ نے فرمایا "الیوم اکملت ..."وہ وجود(نور) مکمل ہوگیا وہ مصوری جس کے لیے المصور نے دنیا.بنائی ...وجود، مصوری، سب مکمل ہوا، قلم حسن کے شاہکار پہ توڑ دیا گیا کہ اس سے بہتر نقاش گر نے کیا بنانا تھاتمام انبیاء کا نور مکمل ہوکے مقدس نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے سیدہ فاطمہ رضی تعالی عنہ کی...
شاہ لطیف
Noor Iman
3:05 AM


بھٹ شاہ سے اک سوغات دنیا کو ملی ہے. وہ عشق کا ایسا سوز ہے جسکے درد سے کھوٹ نکل کے رقص کرتا ہے کہ کھوٹ بھی مسلمان ہے. گویا ضد نہ رہی ہو گویا اندھیرا نہ رہا ہو. گویا سویرے والے چھپ گئے ہو ...وہ بزرگ جو ہمیشہ کڑی دھوپ میں وقت گزارا کرتے تھے اور ہوا سے سرگوشی ان کا دین تھا ... لطیف شاہ سچ ہوگئے. سچ ہوئے لطیف شاہ اور پھر عصا لیے وہ یدبیضا لیے جا بجا پھرتے رہا کرتے رہے .. تلاش کیسا گھماتی ہے جو آواز ہے اٹھتی اندر سے اور کرلایا بولایا انسان جابجا سرگرداں رہتا ہے. یہی ہوا پھر جو اک دن وہ حق کی آواز...
عارف
Noor Iman
3:05 AM


جانے شعور کی وہ کون سی لے ہے جس میں نہ ہونا ہی میرے ہونے کا پتا ہے. جب پتا نہ ملے تو سطح آب پر آتے دیکھنا بنتا ہے شعائر اللہ کو .. نشان یہ سارے دل میں. ظاہر میں سب نشان اس لیے بنوائے گئے کہ خاکی مجاز سے خیال تک پہنچتا ہے. جب تک تصور نہ کرے گا تصویر کو تو دامن خالی رہے گا. جیسے تصویر دل میں اترتی ہے تو علم ہوتا ہے ویسی تصویر پہلے سے موجود تھی ... عارف پر یہ حقیقت کھلتی ہے تب وہ راز شناس ہوجاتا ہے. پھر اس کا حال دل، وقت سے جڑ جاتا ہے. وقت یعنی زمانہ اسکو وہ خبر دیتا ہے جو اس وقت کا ارشاد ہوتا...
اشک کے وظائف
Noor Iman
3:04 AM


شاہِ جَلال سُرخ پوش ثانی ء حیدر کَرار سے مل رہے ہیں اشک کے وظائف! بڑے دل سے ملا ہے اک ذرے کو، ذرہ ء خاکِ ناسوت کب معرفتِ شاہِ سرخ جلال الدین کی کَر پائے ہے، یہ نامِ حُسین جو چرخِ زمن پہ روشن ہے، اسی لعل کے لال ہے مخدوم جَہانیاں جَہاں گشت! شاہِ جَلال سرخ نگینہ ہیں ، شاہ جَلال لعلِ یمنی ہیں، یہ ضوئے حُسین! یہ بوئے حیدری! زمین پہ موتیا کی خوشبو سے ہوا اوج چمن کو نکھار، یہ بہاراں ہے! یہ نظارا ہے! یہ.راز برگ گل و سمن ہے! یہ راز نہاں یے کہ.عیاں ہے اک راز! بس راز...
شاہ جلال الدین سرخ پوش بخاری
Noor Iman
3:01 AM


کبھی وہ تنہائی جس میں محفل لگے، وہ لگے تو لگ جائے یعنی کہ ٹھہر جائے ـ وقت ٹھہر جائے تو رقت لگ جاتی ہے ـ یہ اجمالی تفصیل ہے ھو کی ـ وہ اور میں اک ہیں ـ تنہائی ہے ـ وہ اور میں اک ہیں اور تنہائی ہے ـ سچ نے شہ رگ سے خون میں شہد بکھیر دیا تھا ـ لگ گئی بازی اور من کے دریچوں میں اک جھلک ہے ـ جھلک بھی کیسی ہے جیسے وہ پکار رہا ہے. کہے جائے " قم فانذر " یہ تبدیلی کیسی ہے. مبدل کچھ بہیں ہے کیونکہ سچ لازوال ہے سچ باکمال ہے ـ جانے کیوں اس کی نگاہ کی بانہیں تھام کے عشاق کو لوری دیتی ہیں...
محمد کی میم بڑی نرالی ہے --- صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
Noor Iman
2:59 AM


محمد کی میم بھی بڑی نرالی ہے ـ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ـ یہ نقاش گر نے تب ہمیں دی، جب ہم افلاس میں تھے ـ جب سے میم سے نسبت بنی ہے ـ افلاس تو کہیں بھاگ گئی ہے ـ سروری ملی ہے اور دولت کون چھوڑتا ہے ـ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روضہِ مبارک جوں جوں تصویر میں جھلکنے لگتی ہے، تصویر کا تعلق بوسیلہ میم المصور سے جڑ جاتا ہے ـ یہ کمال کبھی بھی نہیں درود کے بنا نصیب ہوتا ہے ـ خیال میں محبت ملتی جاتی ہے، خیال محبت پاتا ہے اور خیال محبت دیتا ہے ـ جب سب کچھ یہاں نہیں ہے اور...
رات کا پچھلا پہر
Noor Iman
2:59 AM


رات کا پچھلا پہر ہے ـ اس پہر کو شب بیدار دعا کیا کرے تو مانگ بھر دی جائے گی ـ درحقیقت مانگت یہی ہے کہ دعا توفیق ہے ـ جس کو نوازا جائے وہ نواز دے خزانے ـ تقسیم میں رحمن و رحیم نے تضاد رکھا ہے ـ اختلاف اس نے الجھانے کے لیے نہیں بلکہ دھیان کے لیے رکھا ـ فرق تاہم فرق ہے ـ اصل تو ہم ہے نہیں یہاں. ہم تو اسکے مجسم خیال کی بجلی و برق ہے ـ اس لیے بنا آگ کے قندیل سے روشنی سورج کی سی صورت اختیار کرلیتی ہے ـ رات کے پچھلے شب بیدار بیٹھا ہے اور کشش کا نظام قائم ہے ـ شب بیدار کو شب دراز کی ردا کھینچنی ہے تاکہ...
اللہ ھو والی ذاتیں
Noor Iman
2:57 AM


آئنہ کیا ہے؟ آئنے میں ذاتیں ہیں ـ اللہ ھو والی ذاتیں ہیں ـ یہ اوقات نہ تھی کہ ہم پر ہاتھ برحمت رکھا گیا ـ ہم کو پاس بٹھایا گیا ـ اجمالی بات ہے کہ پردہ نشینوں سے ملاقات ہے ـ تفصیل بھی یہی ہے کہ حجابات ہٹ رہے ہیں ـ ہمارے آئنے میں کون ہے؟ ہم خود رقص میں ہے جیسے آمدِ شہہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیدن ترس ہوئی دکھیاری روئے جائے ـ کون جانے دکھیاری کا دکھ! وہ قصہ اس کا نہیں تھا کسی مجذوب کا تھا مگر بیتا تو اس پر تھا ـ اللہ المتکبر ـ تکبر اللہ کو ہی جائز ہے ـ وہ کبریاء جاناں ہے اور کبریاء...
سلام
Noor Iman
2:54 AM


سلام ہو ان ہستیوں پر جن کا نام لینا بھول چکا یہ دل اور سلام ہو آلِ علی اور آلِ حسنین پر. وہ کشش کا تیر ہے جو پیوست رہے گا دل میِں. محبت کے بس میں کہاں دل میں سمائے، دل پاک نہیں مگر پاک کردیا جائے دل تو دل کو کیسا فخر. دل تو نفس کے مجہولات میں مغوی. پھر کرم کے در کھول دیا جاتا ہے تو رحمت برسنے لگ جاتی ہے. یہ نہر جو لہو میں ہے، یہ چاشنی جو حسن میں ہے، یہ نیرنگی جو خیال میں ہے، یہ افتاد جو طبع میں ہے، یہ خال خال میں چہرہ نقش ہے اور نقش پری ء جمال میں...
خیال پر حضوری
Noor Iman
2:54 AM


تمہیں دل کہوں؟دِل کو لفظوں کی ضرورت ہوتی ہے؟تم کو مگر خیال پر دسترس نہیں خیال پر تم کو حضوری حاصل نہیں جب مرا خیال مجھ میں حضور نہیں اور کورے کاغذ جیسا سیال ہوں جسکا ہر حرف نگاہ سے بنتا ہے، مجھے لفظ بانٹنے کا کہنے سے کیا جائے گا مین حرف دل کی پجاری --- میم----حے ------میم----دال -- الف نہیں یے اس لیے دو دفعہ میم یعنی میم کے اوپر میم ..گویا نور علی النور --- گویا زیتون کا شجر بھی ہم رنگ ہے گویا شاخ انجیر میں مجلی ہتے "حے " جیسے ہیں گویا "دال " ایسی یے جیسے کلام کرے. تم نے محبوب کا حسن دیکھا...
صورت یار
Noor Iman
2:53 AM


کوئی امکان نہین صورت یار ہے کہ سورہِ قران جب تک قرات نہیں ہوگی، بھید بھید رہے گا. روگ لگا ہے، مریض دیکھتا نہیں کوئی. ہم تو اسے ڈھونڈتے ہیں مگر ملتا نہیں کوئی آہ! دل چیرا دیا گیا اور دل خالی! کوئی چیز تو خآلص ہوتی مگر بے مایا انمول کیسے ہو سکتا ہے. جو ان کے در پر جانے کا خواہش مند ہو، وہ در در رل کیسے سکتا ہے اور جو رُل جائے وہ دھل جائے اور جو دھل جائے دل مل جائے. میرا دکھڑا سنے نہ کوئی، سنے نہ تو سمجھے نہ کوئی، سمجھ تو نبض دیکھ کے معلوم ہوگا مگر طبیب...
خاک ہو جا !
Noor Iman
2:53 AM


یہ سب کہنے کہنے میں کہا نہیں جاتا ہے اور بات ایسے کہ رہا نہیں جاتا . کوئی خالی پن کی دیوار کو محبت کے گارے بھر دے تو عمارت شاندار ہو . کھنڈر سے کیا کہا جائے گا. کھنڈر کیا سنے گا؟ اے دل! تو دل بن جا محبوب کا. محبوب کا دل ہونے کے لیے دل ہونا ضروری ہے . دل نہیں پاس اور سنے کون؟ دل دے کون؟ خون نہیں دیتا کون تو دل کون دے . اے ابتلا، انتہا سے ملا! اے ابتلا، ابتدا میں نہ رکھ! اے ابتلا! چل در محبوب بن کے ہوا کے دوش اڑا، کوئے جاناں کی خاک بنا. سنگ در...
درد سے کہو مجھ سے ملے
Noor Iman
2:52 AM


درد سے کہو مجھ سے ملے. اسکو تازگی ملے ... درد سے کہو آئے مجھ میں سمائے، اسے روح ملے، درد سے کہو، مجھ سے لمحہ لے اسے صدیاں ملیں درد سے کہو ستارے سے ملے اور روشنی دے. تلاش ہے. جی تلاش ہے تلاش ہے اس کی جس کی مکھ چن نے دیوانہ کیا. وہ سوہنا چھپ گیا اور جان ہماری بن آئی. درد مل گیا... اے دل میں پڑی آرزو ..تو پرواز کر جا، تجھے تو آشیانہ ملے میں تو ازل سے بے ٹھکانہ ہوں. مجھے ہجرت کا روگ ملا ہے اور وصلت کی لاگ لگی ہے. نہ جیا جائے جائے نہ مرا جائے. وہ آئیں تو مرجائیں گے اور مر کے جی...
خط***
Noor Iman
2:51 AM


میں نے خَط لکھا اور لکھ کے اسکو بَہا دیا. یہ خطوط تو عدم سے وجود اور وجود سے عدم تک پہنچتے رہے. میں بھی تو اسکا خط تھی مگر میرا چہرہ کس سورہ میں لکھا تھا، حم کہتے کہتے نگاہ رک جاتی ہے اور نگاہ یٰسین پر ٹِک جاتی ہے. حم کے انتظار میں ہجرت نے کتنے اژدہام میرے وجود میں اتارے دیے. لباسِ تار تار کو رفوگری سے ہو کیا کام، اس کو چارہ گری سے ہو کیا کام. مگر پھر نقطہ یاد آتا ہے میں اک نقطہ تھا اس نے خط کھینچ کے مجھے بھیجا. میں نے سمجھا کہ میں دور ہوِ وہ خط گھٹ رہا ہے جیسے میں نے زمانی...
خالی لفظ***
Noor Iman
2:50 AM


سر دست میرے میرے لفظ ہیں. خالی لفظ ہیں نہیں یہ خالی نہیں. ان میں اشک ہیں. یہ حرف دل ہیں. ظاہر سے رنگ ان کا گہرا نہیں مگر اندر سرسبز ہے. ہدیہ اک ہے یعنی دل اک ہے جو نذر میں جاچکا ہے تو باقی بچتا ہے خالی دل. نَذر مانو تو پوری کرو نَذر کیسے پوری ہو؟میرا دھیان بدل گیا میرا گیان بدل گیا حرف ترجمان میرا حرف نگہبان میرا میں نے لکھا صنم کو خط خالی تھے لفظ، حروف کے جام لیے لوگ سمجھے خالی کاغذ ہے دل سے جس جس نے دیکھا تو جذبات سے سینہ منور پایا گویا روئے احمر...
حرف مدعا
Noor Iman
2:50 AM


کبھی کَبھی حَرف مدعا سے دُعا بن کے لبوں کو بن چھوئے اَدا ہوتے ہیں، حرفِ تسکین باوُضو دل کا مسکن ہوتے ہیں ۔ سجدہِ نشاط ہست کھوجانے کے بعد میسرِ قلب کو سامانِ تسکین بہم پُہنچاتا ہے ۔ یہ جو لفظِ اشارتاً بولے بَیاں میں نہاں ہوتے ہیں ، حجاب میں ملبوس ،استعاروں کے باسی ہوتے ہیں ، ان کو سَمجھنے کے لیے گہرائی میں اُترنا پَڑتا ہے ۔ گہرائی ، سیپ سمندر ، دل دریا ،راوی قلندر ۔۔۔۔ اس گہرائی سے گیرائی میں ملبوس لفظ اپنے معانی عیاں نہیں ہونے دیتے مگر اس دل تک پہنچتے ہیں جو اتنا ہی گہرا ہوتا...
فنا
Noor Iman
2:50 AM


عشق کا عین اس کی یاد میں فنا ہوجانا ، فنا ہوکے پھر سے زندگی پالینا ہے ۔ وہ تری آنکھ ، ترا ہاتھ اور کان بن جاتا ہے ، اندر کی کائنات بدل جاتی ہے ، وہی نظر آتا ہے ، دل کے دھک دھک میں وہی دکھتا ہے ، خون کی روانی میں شور اس کے ذکر ہوتا ہے اور اپنی حرکت میں اس کے نام کی تسبیح ہوجاتی ہے۔ روح نکل جائے تو جسم کو ٹکرے ٹکرے کردو تو کیا فرق پڑتا ہے ۔ بالکل اسی طرح انا کا غبارہ اندر کی روشنی پر جالے بناتے ہے ، اگر ہٹا دیا جائے تو کیا ہو؟ بس اپنی تو روح اڑ گئی ، ذرہ کی کیا مجال سمندر کے سامنے! میرے اندر یار کا...
قدم
Noor Iman
2:49 AM


ہر قدم میرا قید ہے مگر میں اس قید میں بہت خوش ہوجاتی پر کبھی کبھی لطافت مجھے لحجاتی ہے . میں کبھی باہر کی دنیا کی سیر کرتی ہوں اور جہاں جہاں جاتی ہوں کھو سی جاتی ہوں اور اندر کی دنیا کیسی ہوگی . یہ دنیا شریانوں میں محسوس ہوتی شہ رگ میں مقید ہوجاتی ہے . اس مقید شے مجھے اپنا عکس نظر آتا ہے . اس عکس میں مجھے کون محسوس ہوتا ہے . وہ جو میری جاں سے قریں ہے ، وہ جو میری جبل الورید سے قریب ہے . اس کا ذکر میرے خون میں چلنے والی سانسیں کرتی ہیں . مگر میں اپنے خرابات میں کھوجاتی ہوں . مجھے سمجھ نہیں آتی کہ...
شب قدر
Noor Iman
2:49 AM


میں تمھیں بتاؤں اک بات کہ شب قدر کی رات دیدار کی رات ہے تو تم کو یہ بات مطلق سمجھ نہیں آئے گی. اطلاق سے نہیں انتقال سے سمجھ آئے -- دعا کیا کرو شب قدر میں صحیفوں کا انتقال ہو کیونکہ قران پاک کو مطہرین چھو سکتے اس لیے خدا فرماتا یے وثیابک فاطھر --- نیت ایسا بیچ ہے جب شجر الزیتون ہو تو ہر بھرا -- شجر الزقوم ہو صم بکم کی مثال ہوگئی -- نیت سنبھال نہ سیکھ لے ورنہ پتے کھلنے بیل بوٹے لگنے سے پہلے خزان نہ آجائے --- اٹھ مثلِ شجر سائبان یو جا-- مسافر کو چاہیے کہ زادراہ محبت کو جانے -- تسلیم کو تحفہ سمجھے --...
بیقراری کا پرندہ
Noor Iman
2:48 AM


بیقراری اک پرندہ ہے جس کے پر پھڑپھڑاتے رہتے ہیں اور سنگ در جاناں جب تک بن نہ جائے، یہ اپنی اڑان سے زخمی ہوجاتا ہے ـ ہوا تکیہ بن جائے، تخییل اندھا ہو کے بھی محو ہو جائے اور گائے پریم کی نَیا میں الوہی گیت اور راگ سُر ماتا ـ یہ راگ ایسا جس سے پہاڑ جیسے دل ٹوٹ کے ریزہ ریزہ ہو جائیں اور آنکھ سے نہر بہہ جائے ـ مثل یعقوب دیدہ ء دل کن کے بعد سے نابینا رہا اور بینائی کے لیے محبوب کی خوشبو چاہیے تھی. جا بجا اس اک پوشاکِ یوسف کی مثل ڈھونڈا ہے ہم نے اس ملاحت آمیز خوشبو کو ـ جس کی مہک سے کھلے غنچہ ء دل...
ساتھ
Noor Iman
2:47 AM


جس کو میسر تھا اسکا ساتھ اور جس کو نہیں تھا ساتھ ـ جس کا ہاتھ خالی اور جس کا دل بھرا ہوا تھا ـ جس کا من خالی اور ہاتھ بھرا ہوا تھا ـ دونوں میں فکری تفاوت کی خلیج نے فاصلے ایسے عطا کیے کہ من بھرے بھاگن سے تن پُھلے تن جاون کے مراحل تھے ـ یہ فکر جس نے پرواز کرنا ہے، یہ پرواز جس میں ماٹی کے قفس سے پرندے نے جگہ چھوڑ جانی ہے، اس کی بیقراری عجب ہے جیسا کہ سب بھول گیا ہو کہ وہ کن سے فیکون ہوا تھا ـ وہ تو نہ کن ہے اور نہ فیکون ہے ـ وہ نہ ازل ہے نہ ابد ہے ـ وہ تو لوح و کتاب کا خیال ہے اور وہ خیال بس آنکھ...
ذات
Noor Iman
2:47 AM


دُھواں دھُواں میری ذات ہے ۔ اس سے نکلتا دھواں کبھی ختم نہیں ہونا جیسے کہ اس میں ایسا سسٹم نصب ہے جس کو بقاء ہے جو خرچ کرنے کے باوجود جلتا ہے ۔ جس کی روشنی جگنو کی جیسے ہوتی ہے اور جس کے دھواں میں خُوشبو گلاب کے پھول جیسے ہوتی ہے ۔ ہیر کی مانند رانجھے کو ڈھونڈنے نکلی میری روح صحرا میں کھڑی ہے اس کے پاس کوئی سواری نہیں ۔زاد راہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔پاؤں کی آبلہ پائی میرے شوق کا نشان ہے اور ان سے بہتا خون میری رفاقت ۔۔۔اس دوری میں ۔۔۔ اس ہجرت میں ۔۔۔ اس درد میں اور سوز میں بھی ایسا مزہ اور سرور ہے جس...
در
Noor Iman
2:46 AM


اک در بند ہوتا ہے تو سو در کھل جاتے ہی. وہ جو نیند کی طلب سے بے نیاز ہے یعنی کہ پیغام اجل! و وہی دے سکتا ہے. وہ سب سے بڑی طاقت ہے اس لیے نہیں کہ اس نے صرف دنیا بنادی مگر اس لیے کہ اس نے سب .چیزوں میں کشش پیدا کی. اس کشش میں محبت و عشق کا خمیر ڈال دیا .گہرائی کو عشق سے اور سطح کو کشش سے بھر دیا ...زمین پر چلنے والا نفس کشش میں رہتا اصل سمجھ نہیں پاتا، فساد برپا کرتا ہے جبکہ مرکز کے اجسام کے پاس اصل کو پہچاننے کی قوت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ وہ بس اسی کے ہوجاتے...
روہی دے خیالات
Noor Iman
2:45 AM


روہی دے خیالات وچ اک سہاگن دی داستان سی .. مان سلامت رکھے سہاگ، وصلت دی چھاں بڑی تھی .. جوگ وی سی جوگن والا، درد وی سی، روگی کیتا، سوت محبت دا کتدے کتدے، کتدی گئی اپنا آپ، سہاگن دی منظور ہوئی دعا، رکھیا سانول نال ..شام ہنیری آئی سی، چند دی چانن تے دیوے بلدے سن .. انہوں ویکھ کے راہی تکدے تکدے مرجاندے سن .. روہی دا منظر سی وکھو وکھ، مجنوں کھڑا سی، بانسری عشق والی وجن لگی، تار مل گئی مرشد نل، اکھ لگ گئی سی، ہتھ وچ پیالی سی، عشق دی قوالی سی، مستی توں رت...
خدا سے تعلق
Noor Iman
2:44 AM


خدا سے تعلق یقین کا ہے ـ یقین کا ہتھیار نگاہِ دل کی مشہودیت سے بنتا ہے. دل میں جلوہِ ایزد ہے ـ درد کے بے شمار چہرے اور ہر چہرہ بے انتہا خوبصورت! درد نے مجھ سے کہا کہ چلو اس کی محفل ـــ محفل مجاز کی شاہراہ ہے ـ دل آئنہ ہے اور روح تقسیم ہو رہی ہے ـ مجھے ہر جانب اپنا خدا دکھنے لگ گیا ہے ـ کسی پتے کی سرسراہٹ نے یار کی آمد کا پتا دیا. مٹی پر مٹی کے رقص ـ یار کی آمد کی شادیانے ـ یہ شادی کی کیفیت جو سربازار ــ پسِ ہجوم رقص کرواتی ہے ـ تال سے سر مل جاتا ہے اور سر کو آواز مل جاتی ہے ـ ہاشمی آبشار...