Wednesday, November 25, 2020

خیال ‏اور ‏پیارے ‏رسول ‏صلی ‏اللہ ‏علیہ ‏وآلہ ‏وسلم

بس اچھے کو اچھا دکھ جاتا ہے ـ وہ اچھا چونکہ سچ ہوتا ہے ـ سچ کہتا ہے کہ تو ہے جو تو نے کہا وہ سچ ہے ـ محبت ایسا آزاد پرندہ ہے جو روح کی کشش میں قید ہوجاتا ہے ـ محبت قید ہوگئی ہے اور چاہتی ہے آزاد ہوجاؤں میں ـ محبت نے کہا تو ہم آزاد ہوں گے ـ آزادی میں حیاتی ہے ـ بدن تو انفاسی ہے کیوں برق الوہی انفاسی کو زیادہ دیں روح کو محروم رکھیں ـ روح لے کے رہے گی اپنا حصہ جب تک آزاد نہ ہوجاؤ ـ آزادی کے بعد حیات جاودانی ہے ـ رنگ لگا ہے روح کو محبت کو اور جل رہی ہے روح کے دل ہے  ـ سعید روح ہے جو یہاں پر ہے ـ رحمت وسیلہ ہے ـ ہم تو رحمت کو سانس بہ سانس نفس نفس میں دیکھ دیکھ کے جئیں گے ـ روح نے سونگھی ہے کہ کشید کی ہے صبا سے خوشبو ـ حی علی الفلاح ـ بلارہی ہے محبت ـ بھاگو محبت ورنہ آذان کے بعد نماز یے ـ نماز رہ نہ جائے ـ نماز ہم پڑھیں گے شوق لمحہ لمحہ سانس بہ سانس دم بہ دم دیکھ کے رخ بہ رخ،  مو بہ مو،  ضو بہ ضو،  کو بہ کو اور چار سو دکھے گی اک رحمت ـ رحمت بنا "محبت " ادھوری ہے ـ محبت متصل خیال سے ہے ـ ان کا خیال ملے دل جلے ـ خوشبو دھواں دار ہو ـ آہا!  آہا!  کیا خوشبو  ہے ـ کیا لطف و چاشنی ہے ـ جس نے پائی مکمل خوشبو اس کا حال کیا ہوگا ـ یقین ہے کہ لم یزل نے لکھی ہے مکمل خوشبو ـ یقین ہے کہ سفر لکھا یے ـیقین ہے زندگی دو دھاری تلوار ہے ـ ہم نہیں مانیں گے ہار،  قدموں کے بل رقص کرکے جائیں پاس ـ بس اشارہ کریں نا وہ دل مانند قمر شق القمر ہو ـ نکلے ان کا نور ـ ان کا سرمہ بینائی ہے ـ اندھا مانگتا ہے بینائی ـ رشنائی سے لگے گا میلا ـ محفل سجے گی ـ تار ہلے گا ـ واج لگے گی ـ ساز تب بجے گا ـراگ  الوہی گا ـ پھر کون ہوگا؟  نہیں انسان یہاں کوئ ـ اک اک کے لیے ـ ایک،  ایک کی تعریف کر رہا یے اور دوسرا بھی جوابا کررہا ہے ـخیال دو ہیں مگر اک خیال ذات ہے دوجا آئنہ ہے. ذات اور آئنہ ہونا ہے بندے نے .پتا چلے گا کہیں اللہ یے تو کہیں سرکار ـ کبھی تو سارا جہاں سرکار لگے گا تو کبھی سارا جہاں اللہ ـکبھی لگے گا ورفعنا لک ذکرک ہو رہا تو کبھی اللہ اللہ ہو رہی ہے ـ یہ وسیلے ہیں ـکسی نے سمجھا نہیں اس دکھ کو کہ جو مجھے لکھتے ہو رہا ہے ـ میں نے بھی نہیں سمجھا نا ـ بات یہ ہے نام تو پہچان کے لیے ہے نام ہٹا دیا تو بچتا کیا یے 

مزمل ـــ مدثر ـــ طٰہ ـــ یسین ـــ حم ـــ الم ــ حمعسق ـــ عسق ـــ 

نصیبہ بشر کا ہوتا ہے جب وہ ایسی باتیں پڑھتا ہے تو پڑھتا عین ہونا ہوتا ہے مگر عین ہون تو کچھ ہوتا ہے ـ جب عین ہو جائے تو کچھ نہیں دکھنا بس جلوہ ہونا ـ چلو منادی کرو کہ جگہ جگہ جلوہ ہے ـ چلیں دیکھیں کہ اللہ کدھر ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کدھر ہیں     ارے فرق نہ ہوگا ـنہیں قطعا نہ ہوگا جہاں ہین وہ ہیں وہاں ہی تو خدا ہے ـ ہم تو غلامی کی سند کو پانے کو تیار ـ غلام کو غلامی مل جائے رہائ مل جائے رہائ حیاتی ہے ـ حیات رہائ ...