Sunday, October 11, 2020

تراشوں تیشہ ِ دل سے جو میں سرکارﷺ کی صورت

تراشوں تیشہ ِ دل سے جو میں سرکارﷺ کی صورت

مرے افکار کو مل جائے گی اظہار کی صورت


ہے جن کو زہرِ غم پینے کی عادت دردِ ہجراں میں

 وہ دنیا میں رہے گزرے ہُوئے اخبار کی صورت


جو چُوما کرتے ہیں نامِ محمد ﷺکو لبِ دل سے

نظر آتی ہے اُن کو چار سو سرکارﷺ کی صورت


بنامِ مصطفی ﷺکاتب کی ہے تحریر  یہ دنیا

تدبر سے بنا عالم شہِ ابرار کی صورت


شہِ لولاکﷺ سے نسبت کرے گی میرا روشن نام

حیاتِ نو ملے گی نورؔ کو اشعار کی صورت