ہے تارِ دل کی صدا لا الہ الا اللہ
یہی ہے غم کی دَوا لا الہ الا اللہ
فَنا ہے زیرِ قَدم، حرفِ اوّلیں کی صدا
جنوں کہے یہ سدا لا الہ الا اللہ
حُسینی لعل نے دریا سخا کے سارے جب
بہادیے، تو کہا لا الہ الا اللہ
یہ کائنات پہ پھیلی حیا کی جو ہے ردا
کہ فاطمہ(رض) نے کہا لا الہ الا اللہ
فقط طلب یہ خدا سے کہ آئے گی جو قضا
تو نکلے دل سے صدا لا الہ الا اللہ