Monday, October 12, 2020

وہ میرا ہے

وہ میرا ہے میں اسکی 
تو درمیان میں "وہ، میرا " حجاب ہے 
دراصل تو اور تیرا ہے 
کہیں تو کچھ سنیں گے واہ! تو نے خوب سنایا 
 واہ خوب دل لگایا جہاں میں 
واہ بھیجا مبشر کسی کو 
واہ کٹھ پتلیاں محو رقص ہیں 
واہ راجدھانی میں غلام ہیں 
واہ سب نظام اسکے اور زمانے سب خواب ہیں 
وہ خواب میں اک خواب جو شروع ہوا 
نیا زمانہ شروع ہوگیا 
چلو اس خواب کیجانب 
جہاں رسول محتشم صلی اللہ علیہ والہ وسلم 
چلو روز ازل کے خواب میں 
چلو پھر خواب کو ختم کردیں 
آ اجل مجھ کو تھام 
تو کہیں بھاگ نہ جائے درد سے 
میں ہی تجھ کو تھام لوں

یہ درود ہے جو بھیجا جائے  
صلی اللہ علیہ والہ وسلم 
اے کاش کہ وہ دل میں ہے جو ہے وہ رواں کرے ایسا درود 
سب کہیں وہ درود 
بات مکمل ہو ورفعنا لک ذکرک 
اے کاش وہ سینہ میں اپنی شرح کرے 
الم نشرح لک صدرک 
اے کاش صدر مل جائے صدرِ ہاشمی صلی اللہ علیہ والہ وسلم 
اے کاش وہ بوجھ نازل ہو جس کے لیے کہا 
پیارے محبوب نے زملونی زملونی 
اور پھر وہ کہے سب سینوں کو 
ووضعنا لک وزرک 
یہ تو ہم نے سمجھی تفریق 
مگر فرق تو نہی ہے