Monday, October 12, 2020

ہم کیا لکھیں سیاہی ہے درکار فاطمہ رض

 ہم کیا لکھیں سیاہی ہے درکار فاطمہ   رض 

سائے میں آپ کے ہو یہ اظہار فاطمہ رض 


تڑپائے یاد ان کی، کسی پل نہ چین ہے 

درکار بس مجھے تو ہے دیدارِ فاطمہ  رض 


پردے تمام ہٹنے لگے، خامہ چل پَڑا

بیٹھے ادب سے ہیں کہ ہے دربارِ فاطمہ


 اٹھتی نَہیں نگاہ اٹھاؤں بھی میں اگر 

میں ہوں زمین، مطلعِ انوار فاطمہ   رض 


انکی نگاہ میں جو بھی کوئی رہا کبھی 

دم دم نے تب صدا دی، ہیں سردار فاطمہ  رض 


عفّت رسول کی ہیں، علی کی وہ زوجہ ہیں 

حسنین نے بھی پایا ہے کردارِ فاطمہ   رض


قربان کربَلا میں ہوئی  آلِ فاطمہ

دیکھا زمانے نے یہ ہے کردارِ فاطمہ   رض