دوست نے چھیڑا راگ
دوست نے چھیڑا ہے راگ، کردی ہم سے ساز باز، نم آنکھ سے کُھلا راز، ہم نہیں تھے، وہ تھا پاس پاس. رُلا ڈالا یار نے ہمیں جان لیا کہ راز میں راز رہا تھا. --------------
شمع سے نروان لینے چلو، چلو نروان مہنگا ہوجانا! اٹھو! اٹھو! اٹھو کہ مندر سونا نہیں ہے! اٹھو -------- وہ ہماری رگ رگ میں پکار رہا ہے کہ شام الوہی الوہی ہے
رات کا سونا پن کس نے دیکھا تھا رات چلی محبوب کے پاس، ---------محبوب نے جان لے لی کہ جان تو باقی تھی. جب قطرہ قطرہ نیچے گرا تو کہا تھا
اشھد ان لا الہ الا اللہ
حق کی شہادت تھی، وہی لگا ادھر ادھر ...حق نے آواز لگائی------------ ..سن! من نے کہا کہ کس نے کہا،------- سن! یہ زمین ہلتے ہلتے بولی کہ سن! یہ جو مٹی ہے بکھر کہ کہہ رہی سن! یہ جو کاسنی بیلیں ہیں، لہر لہر کہ لہکتے کہہ رہی ہیں سن! سن! سن !
ارے ہم کیا سنیں ریں! بتا تو سہی! کیا سنائی دیا نہٰیں کہ حق جلال میں ہے! حق نے کہا تھا ساز الوہی یے! حق نے کہا تھا چشمہ الوہی ہے حق نے کہا تھا عشق کی لا ضروری ہے
تب سے ہم نے کب تھا مڑ کے پیچھے دیکھا!
جا کے بیٹھ گئے اس کے در پر! درد درِ اقدس پہ بَہائیے....... کیونکہ حق تو ہی تھا درد، درد نے ہم کو حق کی گواہی سے ملا دیا. خون کا قطرہ قطرہ شہادت سے شاہد ہوا ..حق میں صامت ہوا
یہ کیا کیا ہے! یہ ہم کس نگر چل دیے ہیں! یہ سازش کس ستار کی ہے! یہ آگ آگ سی ہے جو ہم نے ہاتھ میں اٹھا رکھی یے! یہ کشتی کیا ہے جو چل رہی اور اسکا سفینہ فلک تک چلا گیا گویا فلک خود زمین پہ آگیا ہے
عشق ہوگیا کامل
عشق میں وہ شامل
عشق سے ملے نروان
عشق ہے سرمئی کان
عشق الوہی راگ ہے
عشق تن من کی آگ ہے
عشق جلتا کاغذ ہے
عشق من کی اگنی ہے
عشق صحیفہ اقدس ہے
عشق طریقہ وضو ہے
عشق خون کی ندی ہے
عشق الوہی چشمہ ہے
عشق جلتا لباس ہے
عشق ہجرت کا حال ہے
عشق سرمہ ء وصال ہے
عشق کے بازی کھیلو یم.سے
ہم.تو عشق کی لاگت میں مورے نین سے نیناں ملائے کھڑی رے! عشق کی لاگی نے بجھائی نہ آگ، جلا ڈالا جنگل سارا ..ہائے! یہ ہوا حال کا حال! کمال چھاگیا ہے! حال آگیا
ہم تو مجنون تو تھے نا رے! ہم تو لیلی کی مانند حسن میں شامل تھے! اب ہم کہ فنائے حال میں کمال کو ہے! جوگی کو دیکھے کون؟ جوگن دیکھو سارے! لوگ لوگ گئے شہر شہر بھاگن! دیکھن کہ سبز سبز مور سے کیا ہے لاگن! ہائے لگن کی چنز نے مار ڈالا ...مار ڈالا
ہم تو مرگئے! ہم تو فنا ہوئے رہے! چاہے لگن میں سایہ افگن وہ بالِ میم سے آشنائی کس فلک کی جانب گامزن کردے
. ہم کو چاہت کے الوہی راگوں میں مگن کرنے والے پیا! آجا! دل میں سما جا! آجا ہم سے نین ملا نا! نین کی بازی کھیل نا! ہم تجھ کو تو ہم کو دیکھ کے جی لیں نا! آ ہم سے کھیل! یہ ہماری شوخ نگاہ ہے کہیں کھیل میں آگ پھیل نہ جائے! جل جائے رے تو! ہمارا من ہے تو! ہماری آس میں جانے کس کس نے دیے توڑ دیے اور ہم نے تجھ کو اپنا دیا بنا دجا
خوشبو جلنے لگی ہے! اووووو خوشبو پھیل رہی ہے
مدھم مدھم سی خوشبو نے سرمیٰ حال کردیا یے! کاشانہ رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پیام سے کمال کی جانب اترنے والے الہام سے پوچھو کہ کس جانب جانا ہے اب تو طیبہ والے بھی منتظر ہے کہ سوار کو سواری مل چکی ہے! یقین کی کونسی منزل ہے جس کے سب گمان حق میں بدل رہے
جھکاؤ نظریں سب! ادب! ادب! ادب! درود! درود! درود! حد ادب! سرکار کا جلوہ ہے! درود حال دل میں مقیم عالی پناہ ہستی پر ...حق درود کی واج سنو ..نئی منزل کا آغاز سنو! شام سے رات کی مثال سنو! اختلاف لیل نہار سے وصل و ہجر کے بار سنو! خاموش! حد ادب! ذی پناہ موجود دل میں!
کیسی گواہی چاہیے تھی!
الوہی ذات سے منسلک چشمے ہیں سارے ...
کوثر سے منسلک ہیں پیارے ..
یہ جو کعبہ دل میں ہے اب یہ منبر بنے گا
یہ جو حرا کی شام ہے، رات میں ڈھلے گی
یہ جو نوح کا قصہ، اک نئے آغاز میں ملے گا
یہ جو ماتھے پہ نور کا نشان ہے، یہی حق کی گواہی ہے
حق کی گواہی ہماری گواہی ہے
کاتب دل کو اور کیا چاہیے؟
یہ فیض نور سے جاری چشمے ہیں ..
نور ہم سے منسلک اک ایسا چشمہ ہے، جو ہمارے نگاہ میں شامل رہتے کاملیت پہ گامزن ہے ..
اور کیا چاہیے ...
حد ادب! بندگی میں سرجھکا رہا! بندی غلام! شکرانے کے نفل ادا کرے گی! حبیب نے کیسے یاد کیا ہمیں! زہے نصیب! زہے نصیب! زہے نصیب!
نیلم کی کان ہی تمھاری ہے، کان کنی تم نے خود کرنی ہے! ہم نے تم کو ایسے جبل کے لیے منتخب کیا ہے! یہ تمھارا دل ہے جو نیلا ہے! اس کو سرخ ہم کریں گے! حسینی لعلوں سے ...
رکوع! رکوع! رکوع ...
آقا جاتے ہیں .. آقا جاتے ہیں! آقا جاتے ہیں ...
سر نہ اٹھے، مقام ادب ہے! سر نہ اٹھے! نہ نہ ...خاموش ...درود! حد ادب! خاموش! درود! دل کا جلا ہے، یہ رات کا ڈھلا ہے، یہ شامی لباس ہے، یہ خونین پوشاک ہے! یہ حسن کی یلغار ہے، یہ روشنی کے لیل و نہاز ہے! یہ مصر کا نیل ہے، یہ احرام دل میں آیت مقدس کی تلاوت ہے، دل صامت ہے، روح کو چاہیے لباس برہنگی، رکھ لے آس کی تلوار ننگی، شام سلونی ہے، رات نورانی ہے اور جھک کہ کہہ رہے
.
رنگ لگا دے اور
چنر پہنا دے اور
دل کا وضو کرایا
جلوہ کرادے اور.
چنر کی لاگن ہے
دل دیاں صداواں
آجا ماہی، بے کول
دل مرا وڈا انمول
ساڈا دل رولیا گیا
آہاں وچ تولیا گیا
فر تو ایڈ اچ آیا
ھو دا ساز وجایا
وجی تری ھو دی تار
الف دی گل کریندے آں
شام سلونی ویندے آں
ساڈا پیر مصطفی سائیں
صلی اللہ علیہ والہ وسلم
وزیر جس دا علی سائیں
مورا رنگ اچ تُواِں ویکھن
ماہی نے تماشا لایا اے،کنگنا پایا سی، لہو گرمایا سی ---ام سلونی سی، اکھ من موہنی.سی، اکھ ہن رکھ میڈےتے،ویکھدا رے میڈا رقص، ہر حرف اچ علی دا عکس،ہر صدا وچ ھو دی سج دھج
ہر رنگ میڈا محمد کریندا اے،جوگن کیتا مینوں تیڈے عشق نے
کنگنا پایا سی،
شہنائ وجی.سی
رات لگی سی
شام کتھی گئ
الف اللہ دی آئ
ایہہ ساڈی کمائ
لائ وی گئی اے
نبھائ وی گئ اے
دل کا حال تجھ کو بتاتے ہیں ،راز سر تا دل تجھ کو بتاتے ہیں، سِر نہاں! تہہِ جامہِ دل پنہاں! تو .... تو ... تو ...گُم ہوتی ذات میں موج کی صدا میں تو، دریا تو! بحر تو! نمی نمی! بوند بوند دل پہ گرے! بوند کی صدا میں تم! شبنم نے ہرا گھاس تازہ کردیا! تازہ تازہ شبنم میں تو! میرا عشق!
میرا ستار! اللہ ھو!
میرا قہار! اللہ ھو
میرا قدسی! اللہ ھو!
میرا سامع! اللہ ھو
میرا قاری! اللہ ھو!
میرا ہادی! اللہ ھو!
میرا مسجود! اللہ ھو!
میرا قبلہ! اللہ ھو!
میرا نور! اللہ ھو!
عشق ہوگیا کامل
عشق میں وہ شامل
عشق سے ملے نروان
عشق ہے سرمئی کان
عشق الوہی راگ ہے
عشق تن من کی آگ ہے
عشق جلتا کاغذ ہے
عشق من کی اگنی ہے
عشق صحیفہ اقدس ہے
عشق طریقہ وضو ہے
عشق خون کی ندی ہے
عشق الوہی چشمہ ہے
عشق جلتا لباس ہے
عشق ہجرت