خط نمبر ۳
سیدہ طاہرہ عالیہ بی بی پاک زہرہ فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم زوجہ حیدر علی علیہ سلام مادر حسنین علیہ سلام ..
السلام علیکم!
آپ کی خادمہ آپ کو کہنے کی جسارت کررہی ہے، ادب و احترام شوق سے ....میری جسارت کو گستاخی نہ سمجھا جائے، طفل مکتب ہوں، معاف کردیا جائے ....
نظر کرم کیجیے بی بی جانم! بابا جان سے کہیے نا، مجھے حضوری دے دیں! میرا برا حال ہوتا جارہا ہے! میں خادم مجال نہیں ہونی چاہیے مگر کشش نے برا حال کردیا ہے. حال یہ ہوا کہ سب لے لیں، بس اپنا سایہ دے دیں ...لے لیں سب اور دے دیں اپنی ذات ...اس دولت سے بڑی، اس نعمت سے بڑی کیا ہوگی؟ اہل بیت میں شامل کردیجیے ...جراءت کردی مگر کیا کروِں خواہش شدت سے ہے، بی بی جانو مجھے یقین ہے آپ میرے خط کا جواب دیں گے! مجھے تشنہ نہ کیا جائے .... آپ کی خادمہ آپ کے قدموں میں بیٹھے، اس سعادت سے بڑی سعادت کیا ہوگی؟
آپ کی نور ....
منتظر.
واعلیکم السلام