پھول سارے گرا دیئے، اب ہے
واپسی کا سوال لا یعنیتیرا احوال ، کیا کہیں بُلبُل
گل کی ہے داستان با معنی
زندگی نے بسر کیا ہے مجھے
اور کتنی کرے گی من مانی
زہر دے کے مجھے نہ مارو تم
تیری باتوں سے جان ہے جانی
زندگی کے سفر میں زندہ ہوں
شام چھائی ہے رات کب آنی؟
ہم ہیں اپنی روایتوں کے اسیر
پیروی ہو جہاں میں! چہ معنی
موت کے بعد زندگی کیا ہے
ہر گھڑی چوٹ اِک نئی کھانی