میری ذات ایک سوالی ہے ، آپ کی دل کی دنیا نرالی ہے ، ہم پر آپ نے کیوں گرہ ڈالی ہے ، یہ شان کملی والے ﷺ کی ہے ، نسبت سب سے نرالی ہے ، جانے کیوں، جانے زمانے ہم نے ، کہ روشن قسمت تمھارے ہاتھ کی تھالی ہےکمال تو نگاہ یار خیراں کا ہے کہ مست خراماں باد کو مخمور کردیا ، بہار کا نغمہ ہے سن ، خزاں کے جالے اُٹھا ، رستہ ہادی کا ہے سچے مرسلﷺ کا ،بس اندازہ بیاں محتاط ہے مسلسل ، عمر رفتہ کا جیسے عذاب ہے مسلسل ، خواب میں خواب ایک لگتا ہے مسلسل ، ، رہبر سچا ہادی ﷺ رہنما ہے مسلسل ، درود زندگی کے مرض کی...
Sunday, February 28, 2021
روح کا طواف***
Noor Iman
8:08 PM


روح مرکز کے گرد گھومتی رہتی ہے، جس شدت سے گردش ہوتی ہے اس قدر شدت سے شیشہ ٹوٹ جاتا ہے ..آنکھ کو جلوہِ جاناں چار سُو نظر آتا ہے .... وہ تو نم آنکھ کی نمی بڑھا دیتا ہے، نم مٹی کی التجا "تو "..... توئی چار سو ... اے جلوہِ جاناں، دل گھوم گھوم کے تجھے چاہے .... ٍ تو جلوہ نما ہے .... اے.میرے دل کے حبیب ...مٹنے لگے سب رقیب ... دوریاں گئیں، سب مل گئے دل کو اپنے ..... یہ جدائی تھی جو سہی گئی تھی .... یہ جو وصل ہے جو چیخنے پر مجبور کرتا ہے ...دھمال ڈالنے کو .... یہ کیف آور رقص .. یہ گھومتے...
خوشبو***
Noor Iman
7:17 PM


زمین پانی سے بھر جائے تو پیاسے کو آنا چاہیے ورنہ سیلاب آجاتا ہے. سیلاب زندگی بھی ہے. سیلاب گلاب ہستی بھی ہے کہ درد کے مابعد کا تحفہ ہے. خوشبو کا احساس خوشبو کی جانب لیجاتا ہے. خوشبو عرش کے پانی سے وجود میں آئی ہے. یہ خاص خوشبو گلاب کی ہے جس سے بقیہ خوشبو محصور ہو جاتی ہے. شمع رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یاد میں آنسو بہانے والو. تم کو کیا ہوا، تم تڑپ میں اویسی و بلالی ہو جاؤ تاکہ فاصلے معنویت کھو دیں. تم کو قربت کی روشنی فارس سے بحضور کیوں نہیں کرتی؟ تم پروانے کیوں نہیں بنتے؟ تم...
نور***
Noor Iman
7:16 PM


آج تم ایک انسان ہو. تم سوچو تم میں ایک چراغ ہے. تم کو خوش نصیبی پر فخر کرنا چاہیے کہ تم میں چراغ روشن ہے ... چراغ اپنی روشنی کے لیے بیتاب ہوتا ہے. چراغ میں نور علی نور کی مثال روشنی ہوتی ہے. یہ سب مرشد حق کی بارگہ ناز سے محصول بات ہوتی ہے. جب نور مکمل ہونے لگے تو شہادتیں واجب ہوتی ہیں. انسان کو چاہیے ایک دوسرے کے کام آئے کہ انسان کے دل میں محبت کے چراغ اس لیے جلائے جاتے ہیں کہ محبت سے روشنی دیں اللہ آسمانوں زمینوں کا نور ہے. چلو اس پر غور کریں کہ اللہ تو آسمان پر ہے اور زمین تو نور کی...
تحفے*---
Noor Iman
7:15 PM


دل کی رقت پر سوال کرنے والے نے سوال کیا کہ سوال کیا ہے؟ سوال کا جواب کیا ہے؟ سوال کا اسباب کیا ہے؟ رات میں ملال اور ملال کا لباس کیا ہے؟ جبین سجدہ ریز ہے، رمز شناس ہے کیا؟ جب جاگتے ہیں دل، روتی ہے آنکھ، سوتا ہے شعور اور بہتا لہو دل میں ھو ھو کی صدا سے مخمور ہو کے رواں رواں میں محبوس ہو کے بھی نعرہ ء حق لگا دے تو بندہ کَہے کہ کہاں جاؤں میں؟ میں کتھے جاواں؟ کتھے اونہوں نا پاواں؟ اودھے جلوے چارچفیرے .. بانگ دیندے ریندے نے مرغ سویرے سویرے ...لنگ گئی حیاتی، غماں نے مار مکایا ..جنگ...
قریب تھا کہ مرجاتے---*--
Noor Iman
7:15 PM


قریب ہے کہ مرجاتے ہیں، قرین جان سے، جان کو جو پا جاتے، ردھم نہیں ہے ... رات کی رانی ہے، گلاب بھی ہے، اور پتے پتے ہل ہل کے سلام کہے جارہے ہیں ...شامستان کی گھڑی میں داستان عشق کا لہو کون دیکھے گا؟ یہ جو ہم جیسے قبیل کے چند ہیں، کس میں ہمت ہے کہ لہو لہو کی بوند ٹپکاتے ہوئے یاد کے پیکان سے دل کو بہلاتے رہیں ..اے دل مسکرا کہ یہ عالم ہجر نہیں یہ عالم موت ہے اوررنگریز کی جاودانی لہریں بھی ہے ..اے دل مسکرا کہ موت نے سجدہ کیا ہے کہ موت سامنے کھڑی مسکرا یے اور موت کے سامنے...
مثال***
Noor Iman
7:14 PM


سادہ سی بات ہے، سب میں سادگی ہے. سادگی کیا ہے؟ سچ سادگی ہے سچ میں قباحت کیا ہے؟ سچ کی حکمت یہ ہے کہ حکیم سے ملتا ہے حکیم طبیعت کا سلیم ہوتا ہے. سلیم وہ ہے جس نے رب سے وعدہ یاد رکھا ہوتا ہے وعدہ کونسا؟ وعدہ کہ حق میں فقط نائب ہو مگر اصل تو ہی ہے جس نے انالحق کہا، اس نے فرق مٹا دیا .. اللہ مثال نہیں ہوسکتا ہے مگر مثل ٹھہرانا ہمارے لیے کیا ضروری ہے؟ اللہ اکبر. اللہ سب سے بڑا ہے .مثال در مثال سب میں سچ ہے اور سچ بڑا ہے ساری مثالیں...
Saturday, February 27, 2021
عشق روحاں دا سنجوگ
Noor Iman
11:25 PM


راگ سناوے آس دلاوے ساز وجاوے یاس مکاوے عشق روحاں دا سنجوگ عشق سے جاتا ہے سوگ عشق خوشبو عین وصل کدی ہجرت کدی وصلت کدی واج تے کدی خاموش کدی راگ اے کدی شور اے کدی بحر اے تو کدی موج کدی بادل اے کدی ساون کدی بجلی تے کدی رحمت دیدار دی اگ لگا دیوے آرزو نو صد آرزو بنا وے پیراں پڑیے، اکھیاں روون ساواں اوکھیاں راتاں لمیاں اتھرو وگن، سرخی منگن جندڑی نو روگ لگا دیوے عشق روحاں دا سنجوگ ہے عشق توں جاندا سوگ اے عشق...
سورہ لہب سے ملا پیغام
Noor Iman
11:24 PM


جب نبوت کا آغاز ہوا تو، آپ کو شروع میں حکم ملا کہ دعوت / تبلیغ کرو.... آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بلند اخلاق کے حامل انسان --- صادق و امین کا لقب پانے والے...آپ کوہِ صفا پر جاتے ہیں اور سب کو بُلاتے ہیں ... پیغام پہنچاتے ہیں اللہ کا..... یہ پہاڑ اہم اطلاعات پورے قبیلے کو فراہم کرنے کا ذریعہ بھی تھا. اس لیے سب جمع.ہوگئے..... ابولہب ایک ایسا شخص ہے جو اچھے اور برے کی تمیز نہیں جانتا اور نہ بھلائ پر آمادہ ہے.... گستاخی کا مرتکب ہوتا کہ کہتا ہے ترے لیے ہلاکت ہو نعوذ باللہ کہ اس لیے یہاں سب...
سورہ نصر سے ملا پیغام
Noor Iman
11:23 PM


اس سورہ سے مجھے سبق ملتا ہے: حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اک cause کے لیے کھڑے ہوئے. یقین کے پیکر عالی نے سورج و چاند کی قسمیں کھائیں اور مشن عظیم کو جاری رکھنا کا عہد کیا............ اللہ پاک نے مومنین کو طرح طرح سے آزمایا ...! مظالم سہے گئے، مار پیٹ سہی گئی، معاشرتی بائیکاٹ ہوا، ہجرت کرنی پڑی ... آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنوں کی جدائی سہنی پڑی ... اس کے باوجود آپ کا حوصلہ پہاڑوں کو مات دے. آپ بے مثال شجاعت و دلیری سے معاملات کو نبھاتے رہے، پے در پے غزوات...
زندگی حقیقت میں بھاگ رہی ہے
Noor Iman
11:23 PM


زندگی حقیقت میں بھاگ رہی ہے اور ہم حقیقت سے دور بھاگ رہے .... زندگی دو مدار پر گردش رواں رکھتی ہے ....فنا اور بقا ...بچہ پیدا ہوا ...زندگی ملی اور پھر فنا ہوگیا بوڑھا ہوتے ...قبر تک جاتے .... اب جو فنائیت مادی جسم کی موت سے ملے، وہ تو کچھ معانی نہ رکھتی ہے ...اس لیے جو انسان اس کی محبت میں موت سے پہلے فنا ہوجاتا ہے ...اسکو اس دنیا سے جانے کے ابدیت مل جاتی ..اسکا ذکر بلند ہوجاتا ...اللہ فرماتا ہے ورفعنا لک ذکرک .... اب جس کا ذکر اللہ بلند کرے تو وہ شخص کیا ہوگا ...درحقیقت یہ...
دل غم گین بہ رخِ استم***
Noor Iman
11:22 PM


دل غم گین بہ رخ استمدل حزین بہ قرب استمشام گزید، ستم مکن ...شاخ بَہ حَرم قرب استم.خدارا رحم کن بَہ احوال نور....منم پاشیدم ،منم روحی شمشیدم ، حیات گمشیدم، چشم در روح قرار دھید ... کجا رفتم، فنا گشتم....ستم جانیا بیا پیش دلمنہم مجرمی بہ عشقممن رقصی بہ دار عشقمشمع دل از فنائے رفتممنم قلندرم منم حیدریمدل کے قرار کو گلاب لہجہ بنا، آنکھ رکھ، دل میں گمشدہ رہا کر! دل کسے کب حال سے نکالتا ہے، یہ انسان خود حال سے نکل جاتا ہے ....رقص محفل میں نہیں ہوتا، محفل رقص میں آتی ہے ...زلزلہ دل میں...
تخلیہ -**
Noor Iman
11:22 PM


تخلیہ ... میرے ہونے کا تخلیہ دے رہا ہے جنم مجھے میں کون ہوں؟یہ کون دل کے شیش محل میں ہے؟یہ کس تیر نے آر پار کیا؟ہاں!تخلیہ!اس سے پہلے کے راز فاش ہو جائے اس سے پہلے تو گھات میں آئے نہ خود کے مجھے میرے ہونے کا اذن ملا اب تخلیہ ہاں ...تخلیہ...
اک نعت وہ ہے****
Noor Iman
1:56 AM


اک نعت وہ ہے جو وجد ہے اک نعت وہ ہے جو مہک ہے اک نعت وہ ہے جو وصل ہے اک نعت وہ ہے جو رات ہے اک نعت وہ ہے جو بات ہے اک نعت وہ ہے جو ساتھ ہے اک ذات وہ ہے جو ساتھ ہے جو وہ ساتھ ہے تو نعت بنی جو نعت بنی تو رات بنی ہے رات میں بات، بات سے بات یہ ملاقات ہے، یہ بہاراں ہے نعت کا وصف، عمل عین.ہے نعت کا وصف، حب عین ہے نعت کا وصف، جذبِ دل یے نعت کیا ہے؟ نعت تعریف یے نعت سے بات، بات سے رات رات نے پائی...
سرحد پار ***
Noor Iman
1:25 AM


کیا سرحد کے پار پریم رنگوں میں ڈھلی مورت دیکھی؟کیا سرحد کے پار یار کی یار میں صورت دیکھی؟لکھتے ہوئے جس قدر خوش ہوں، اسی قدر کرب سے دوچار ہوں ... آتش شوق کے مرغولے بکھر کے دائرے بناتے ہیں ان دائروں میں ان کہی کہانی کی تحریر دیکھتی ہوں. یہ دائرے سرحد پار سے میرے ہست نگر کے گرد چکر کھا رہے ہیں صدائے عشق مجھے نہ دو غمِ عشق میں حال سے گئےکسے فرصت سنے شب دیجور میں سرحد پار کے فسانے سرحد پار مٹی کے پتلوں سے ہوتے ہوائیں پیٍغام دیتی ہیں آہستہ آہستہ چلیے یہ زینہ...
قدیم نور
Noor Iman
1:24 AM


لکھتا رہے ہے مجھے قلم، سیاہی جانے کس بخت سے نصیب ہے. شام کے دھندلکے میں القران سے جاری وصیت ہے .یہ کائنات کی مجھے نصیحت ہے کہ قائم رہنا ہوتا ہے جب تک کوئ خبر منشور الہی سے نشر نہ ہو. دل کے سودے ہوجائیں تو دل اپنا نہیں رہتا دل جسکا ہوتا ہے اس کے سامنے سر بہ خم ہوتا ہے. یہ وظیفہ ہے یہ صحیفہ ہے اور میں نے اپنی ذات کی قرات شروع کردی ... یہ ٹھہر ٹھہر کے پڑھا قران ہے، یہ جو عمل مجھے حکمت کی جانب لیے جارہا ہے. حکیم قران پاک ہے. مجھے قران پاک نے یہ نصیحت کی ہے کہ قران پاک محبت ہے. قران...
حبیب دل میں رہا ہے ***
Noor Iman
1:23 AM


حبیب دل میں رہا ہے قرینِ جاں وہ رہا ہے کون ہے وہ پتا بتاؤ؟نَہیں! حجاب اچھا نہیں اچھا نقاب! پاگل ہو تم، سب دید میں ہیں محو لقا ہیں گم دیوانے ہیں مے خانے پیمانے میں ہو تم کو دیوانے کہتے ہیں میخانے پیمانے میں ہیں دل میں رہتے مستانے ہیں یہ دل مکین جانب اطہر ہے شاہ دو جہاں کا یہ اثر ہے دنیا کی دل میں اک قبر ہے دنیا نبھانی اب اک جبر ہے دنیا میں رہنا؟ ارے حذر ہے دنیا مٹی ہے اور دل پاؤں ہے رکھی...
طریقہ ----*****
Noor Iman
1:23 AM


چل اس نہج کہ زمین کی گردش تھم جائے اور افکار کے سلاسل مل جائیں. کچھ مل جائے تو دل ہِل جائے. دل کو صدا سنائی دے یا چہک اس بلبل کی جو زمن در زمن ساتھ میرے ہے. زمانہ تو میرے ساتھ ہے تو میں کون ہوِں. مجھے افلاک کا سینہ چیر کر دکھایا جائے تو دل گویا ظاہر ہوجائے. ایسے ممکن نہ تھا کہ مکان گویا مکین کے بنا.ہو. مکین ساتھ ہو.تو زمانے ساتھ ہوتے ہیں .. مکین سے پوچھا جائے کہ زمانے ساتھ ہیں تو اس مکان کی حیثیت کیا ہوگی. مکان والے بڑی شان والے ہوتے ہیں اور شان کریمی سے پردہ بڑا رہ جاتا ہے. فہم سے مدبر ہوتا...
سفر کا آغاز ***
Noor Iman
1:22 AM


سفر کا آغاز شروع نہیں ہوتا مگر جب بچہ قدم رکھتا ہے ـ قد بڑھ جاتا ہے اور شعور پختہ ہوجاتا ہے ـ روح کا شعور سمجھنا پڑتا ہے یعنی شعور میں لانا پڑتا ہے ـ تم فلک پر بیٹھ کے وہ لکھتے ہو جو وہ لکھواتا ہے، تو پھر شعور بیدار ہے مگر تم زمین پر رہ کے اسی میں کھو گئے ہو تو زمین کی ناسوتی نے تم کو گھیر لیا ہے ـ فلک پر مقیم ہونے کے لیے طائر کو پرواز چاہیے ہوتی ہے. پرواز کو پر لگانے والا جانتا ہے نور کن ہندسوں اور کن حروف سے منتقل ہوتا ہے ـ تم کو آیات نوری چاہیے اور تم نہیں جانتے کہ خدا تم کو یہ آیات...
قلم-- کہانی
Noor Iman
1:22 AM


اپنی کہانی ہے اور قلم لکھ رہا ہے. اصنام ستارے سے یا افلاک سے پرے مگر ہیں اصنام ... دل کو ایک صنم کافی ہے جس نے انگلی پکڑ کے چلنا سکھایا کہ تو اب اٹھ اور کر کام. کام کے لیے یہ جہاں ہے. جہان میں ستارے ہیں جبکہ ہر انسان ستارہ سحری لیے ہے. تجھے چاہیے کہ ستارے کے پاس نہ جا بلکہ ذات کے سحر میں ستارہ ہو جا. اب کن سے فیکون ہو جا. امر حاصل ہے تجھ کو کہ خداکا امر ہے ہر جگہ اور اسم ذات سے جڑی ارواح کی تسبیح اللہ اللہ اللہ ہے. اللہ اللہ اللہ کرنے سے کام بن جاتا ہے کہ خدا ماں جیسا مہربان ہے مگر خدا اپنے...
قصہ گو
Noor Iman
1:22 AM


قصہ گو چھیڑ رہا ہے قصہ مجھ میں اور میں لکھ رہی ہوں عشق کی کہانی . مقدس صحیفہ ہے جس کو لوح مبین سے مبارک دل میں اتارا گیا تھا اور اس کے جلوہ کو مخلوق آئی تھی. یہ نہ کہو کہ عشق مجذوب ہے بلکہ جس دل میں اترا ہے وہ مندوب رسول ہے. قسم اس رات کی جو سینوں میں قرار پکڑ لیتی ہے وہ عشق کی آگ ہے جس سے دل کے درد چھالے بدن کو دیکھنا محال ہوجاتا ہے. یہ آگ ان دیکھی ہے جس میں روح جل جل کے وہ خوشبو بکھیرتی ہے کہ روم روم سے یار نکل آتا ہے اور یار اپنے ذرے میں رونما ہوجاتا ہے .جیسے اک مصحف تم میں ہے ویسے...
اضطراب***
Noor Iman
1:21 AM


بے چین ہے دل کیوں؟ یہ اضطراب کیوں ہے؟ رُخ تو مائل ہے، دل میں محسن بیٹھا ہے اور جزا نہیں محبت کا. اس سے پوچھنا کہ موجِ اضطراب مانند بحر تموج رکھتی ہے اور انتہا مانگتی ہے. تو درد دے! دے اور بے انتہا دے مگر ساتھ وہ دے جس کے لیے کاتب کو مکتوب لکھوا رہا ہے. یہ فاصلے حائل کیوں ہیں؟ یہ نقاط کیوں متصل نہیں ہورہے؟ تو نے کہا تھا کہ تو دے گا؟ تو نے تو کہا تھا تو نہیں چھوڑے گا! تو نے تو کہا تھا کہ دائم ساتھ رکھے گا مگر یہ جو دوری ہے یہ تو اضطراب ہے ـ اے برق نمودار ہو! اے...
رنگساز
Noor Iman
1:20 AM


رنگ والے نے بلایا ہے. رنگ والے سے کہو کہ اللہ ھو. اللہ ھو. اللہ ھو تم اللہ، وہ اللہ، یہ اللہ، ادھر اللہ، اُدھر اللہ واللہ، واللہ ہر جگہ اللہ، واللہ واللہ اللہ اللہ یہ اللہ میرا، وہ اللہ اسکا، نہیں سب کا ہے کہو اللہ، کہو اللہ، اللہ والے سنیں گے ھو ھو تو خود ہے! تو خود ہے! تو خود مصور ہے! تو خود ترتیب ساز ہے. تو چشم بصیر سے دیکھے اور کوئ جگہ ایسی نہ ہو جہاں چھپ نہ سکے ہم. ہم چھپ نہیں سکتا وہ دیکھے اگر تو تاب لاؤ...
دعا
Noor Iman
1:19 AM


دعا ہے کہ دعا رہے یہی. جلتا رہے دل یونہی یونہی. سچ کی رعنائی ملے یونہی. افق کے ماتھے پر شمس ملے یونہی. رنگ ملنے سے اچھا ہے رنگ نکل آئے. چشمے اُبل پڑیں ... کچھ پتھر ایسے ہیں جن سے چشمے ابل پڑتے ہیں. کچھ ایسے جن کو برق اچک لیتی ہے. اک نے فیض دینا ہوتا ہے دوسرے نے لاڈ لینے ہوتے ہیں. پتھر کوئ ہوتا نہیں ہوتا جب تک پانی نہ ملے یا برق نہ مل جائے. یہ ہنگام شوق دیکھتا رہے گا کیا؟ آگے بڑھ! یہ رات ہے اس میں بیٹھا رہے گا کیا؟ آگے بڑھ! یہ جواب ہے سوال میں...
خدا کہاں کہاں ہے ! ***
Noor Iman
1:17 AM


عشق آسمان سے جب اُترا، جتنے دلوں پر اترا، وہ محبوب ہوگئے. باقی دلوں نے عشاق کے در و دیوار میں چھپے سیپوں کو ڈھونڈنے کی خواہش میں زندگی گزار دی. محبت آسمانی صحیفہ ہے، پاک دلوں پَر اُترتا ہے. محبت صدق دل میں لاتا ہے یا صادق کو لقب عطا کرتا ہے.اس میں جسم زمین پر ہے روح گردش میں میری، آنکھ میں نمی،زمین وضو میں تب سب لفظ بھول گئےعشق، عشق دل پکارتا رہتا ہےعشق کسی روپ میں.صدیوں کے بعد نمودار ہوتا ہےتن، من کی لاگی میں لگن بڑھانے کو ....کوئی جان سکتا ہے جب روح عشق کی.تسبیح...
آخرش ! تنہائی !
Noor Iman
1:17 AM


آخرش! تنہائی سے یاری نبھانی ہے وگرنہ قلت مولا کہا اور اثر نہ ہوا. میری جان! میرے دِل! تجھ پر میری حقایت کا اثر ہونا چاہیے تو میرا قلم ہے اور کتاب قلم سے وجود میں آتی ہے. آسمانی مصحف تک رسائی پاک دل کرتے ہیں لایمسہ الا مطھرون کی مثال جب آنکھ وضو کرے تو سمجھ لے، میری جان! تری رسائی ہے! تو جان لے کہ شوقِ رقیب میں رقابت کچھ نہیں کہ شوق میں رقیب ہی حبیب ہے حبیب قریب ہے. نصیب والے نے برسایا مگر کھایا سب نے. دینے والے ہاتھ اچھے، سو دینے والا ہاتھ ہو...
تشنہ کامی ***
Noor Iman
1:16 AM


روح تو سیراب نہیں ہے، جسم کو جتنا شاداب کرلیں. یہ پرندہ تو پھڑپھڑاتا ہے گویا قفس پہ اپنے نشان ڈھونڈتا ہے. یہ تو اپنی چیخ سنانے کے قابل نہیں ہے مگر وہ شدت غم جو دل پے طاری ہے وہ شاید اسی سے مچتا اضطراب ہے. آنکھ جو نم ہو جائے تو یہ غم کم ہوجائے اور اشکوں میں دم آجاٰئے. یہ سنائیں حال دل روتے ہوئے ہیں. عمل سیہ کا کیا حساب؟ کون بچے گا؟ ہر اک ہے مجرم زمانہ ہے. اللہ اگر وقت ہے تو وقت کہتا ہے وقت کی رفتار میں اللہ کی آواز سن. سن نہیں رہا کوئی بھی نقارہ حق اور حق فرمارہا ہے والعصر اور خسارے...
میں بے چین انسان !
Noor Iman
1:16 AM


میں انسان ہوں!میں وہ ہوں جو اکثر بے چین رہتا ہے اضطراب کا زہر لہو میں مانند عقرب ہے زہر کا تریاق بس اک ذات ٹھہرتی ہے اس سے کون کیسے پوچھے کہ اس کے ہونے کے نشان جابجا ہے مگر وہ کہاں ہے یہ علم احاطہ میں نہیں وہ تو.فرماتا ہے وسعی کرسیہ السماوت ولارض اسکی کرسی وسیع ہے ....! تو کہیں فرماتا ہے اللہ نور سماوات ولارض پھر کہتا ہے فثمہ وجہ اللہ اتنا کچھ کہہ دیا. ہر جانب اسی کا رخ ہے تو پھر کہتا ہے رب المشرقین ورب المغربین اتنے نشان ہیں اور انسان...
والسماء والطارق ***
Noor Iman
1:15 AM


والسماء والطارق دو لفظ، وسعت ہزار جیسے کہکشاں میں راز ہزار بجتے ہیں دل کے تار عشق ہوتا ہے بار بار محویت کے جام لکھ بار ستم کے تیر سولہ ہزار آشنائی نہیں لفظ سے کہ متکلم کون؟ مستند راوی نہیں؟ کوئی ہادی نہیں؟قسم کس کی؟چمکتا ستارا کون؟محمد ..صلی اللہ علیہ والہ وسلم اللہ کریم نے کیسے کیسے نعت بیان کی کہ بندہ لفظوں کے سحر میں کھوجائے مگر یہ لفظ جادوگری تو ہے نہیں. تحریر دل میں پلتے نکلنے کو بیتاب تھی اور قرطاس مجھے لکھ رہا ہے، قلم چل رہا ہے وہ قلم جس...
قندیلِ دل ****
Noor Iman
1:13 AM


قندیل پاک مکرم ہے دل سادات کا حرم ہے شمع کا دل محرم ہے نگاہ سے چلا کرم ہےگناہ کا رکھا بھرم ہے دل میں بیٹھا مکرم ہے محبت ہی دین دھرم ہے محبت زخم کا مرہم ہےازل کا نور ہے؟ مکرم ہے ازل کے نور میں جذب ہے مکان میں لامکانی لازمانی شہباز کو ملا پرواز کا بھرم شہباز نے اڑان بھر کے دیکھا فضا میں پاؤں، زمین تو عدممڑ کے دیکھا؟ یہ تو ہے جرمکہاں کی تیاری ہے؟ کدھر کو جانا ہے؟ سیادت کو ملا سید اپنا ہے. غلامی سید کی ہے اور سید نے...
سبحان اللہ ****
Noor Iman
1:11 AM


سبحان اللہ! آیت میرے سردار کی ہے سبحان اللہ! آیت سید سادات کی ہے سبحان اللہ! یہ آیت مرے حسین کی ہےسبحان اللہ! یہ آیت معراج کی ہے سبحان اللہ! یہ آیت شاہ نوران کی ہے آیت کا ظہور ہے کہ آیات کا؟ بسم اللہ ہے تو اسم مگر مظہر بن کے اترا ہے. بسم اللہ سے نکلا دھاگہ. اس دھاگے میں وعدہ ہے اور وعدہ تھا اسکا ارادہ. ارادے کی تعمیل کی میں نے. اس نے مجھے ارادے کی سلطنت بخشنی ہے اور میں نے محو ہو کے اس کے امر کو پورا کرنا ہے جُز بسم اللہ - دل کو کیا چاہیے...
خبر مل چکی ہے ! ***
Noor Iman
1:11 AM


خبر مل چکی ہے! خبر مجھ میں شامل ہوچکی ہے جیسے مری ذات میں خبریں جمع ہیں. یہ جمعہ جس میں مثالیں جمع ہیں یہ وہ محفل ہے جہاں مثالیں دیکھ کے خاموش رہا جاتا ہے اور سرر میِں خبر دی جاتی ہے کہ شہادت سے شاہد ہونا لوح ازل پر رقم ہے. تو نے رقم ہوا پورا کیا ہے، میِں نے قلم بنایا تجھے، تجھے قلم ہونا ہے میرے لیے. ازل سے الوہی گیت کا لکھا ہے جسکو تو نے پورا کرنا ہے.ازلی بات ہے، ابدی بات ہے. کہ اس نے منازل دیں ہیں اور تڑپ کی سعادت دی ہے. یہ سعادت یے کہ اس نے بات کی عادت دی ہے ذات سے اس...
محو کھو گیا ہے .... !***
Noor Iman
1:10 AM


محو کھو گیا ہے ... ! محو کھوتا کیسے ہے؟ محو کو جب بلاوا آتا ہے تو اس پر بیخودی کا ظہور ہوجاتا ہے. یہ بیخودی کا سنگم مجھ میں خودی سے ابھرا ہے فضا نے مجھ میں کملی کی صورت گھیر لیا ہے. ہواؤں نے رستہ دکھایا ہے. سرکار نے بُلایا ہے طٰہ ---- گلِ یسین طٰہ----- دلِ حا میم طٰہ ---- جلالی شعاع طٰہ ---- رمزیہ بقا ہے طٰہ ---- اکسیر شفا ہے طٰہ ---- قربِ ساعت طٰہ----- رنگ سنہری طٰہ---- تجلی منتہی طٰہ---- منشور الہی طٰہ---- خبر کی ابتدا طٰہ----...
محویت کے چودہ چاند ***
Noor Iman
1:09 AM


محویت کے چودہ چاند محویت کے چودہ دیپ دل میں روشن ہوجاتے ہیں جب سے انسان رخِ یار کے فسوں میں کھوجاتا ہے جیسے جیسے یار کا پردہ ہٹتا جاتا ہے تو انسان کی اپنی ذات استعارہ بن جاتی ہے. انسان جو مست مست ہست میں ہوتا ہے وہ جل اٹھتا ہے. جلنے کے مابعد کیا بچتا ہے؟ کاغذ جل جائے تو دودِ ہستی بکھرجاتا ہے. کاغذ جلے تو شناخت ہوجاتی ہے یہ شناخت اوج کی جانب لیجاتی ہے. اوج کیا ہے؟ گُلاب دودِ ہستی کی مہک سے ابھر آئے. گُلابوں کے لیے تو زمین بنائی جاتی ہے اور مہک افلاک تک چلی جاتی ہے فلک...
شب دراز فلک پر ہے ***
Noor Iman
1:08 AM


شبِ دراز فلک پر ہے فلک نے اشارہ کیا ہے کہ میں مشارہ الیہ کی جانب سے رقص کنندہ اک برق ہوں. مجھ سے انوار نکل رہے ہیں جیسے میں مقتل میں سیلانی ہوں کہ مجھے اپنی مذبح خانے کی آرائش پر فخر آرہا ہے. یہ افلاک ہیں جنہوں نے مرے ہونے کی گواہی دے ... میں اک موجود حیثیت میں عرش کے پانی سے خود کو وضو پاتا دیکھ رہا ہے. خدا مجھ سے اتنا بے حجاب ہے جتنا آج سے چودہ سو سال پہلے محویت میں پایا تھا. میں اسی محویت میں شمع رسالت کا خاص پروانہ ہے، جس جس کو میرا ساتھ ملے وہ آنکھ اشک بہ اشک رکھے گا.افلاک مسجود! ملائک...