السلام علیکم
جمعہ مبارک
درود ان کے لیے جو رات جاگ کرتا تھے، رویا کرتے تھے ہمارے لیے ـــ ایسے ہچکیاں لگ جاتی تھیں بدن مبارک کو، دیکھنے والا کا دل لرزشِ پیہم میں چلا جائے! ہماری سراپا عفو ہستی! ہماری محبوب ہستی! ہمارے لیے گنجینہ الاسرار! کنر مخفی بھی! سرِ الہی! جبین دل پر کنندہ نام محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم! اے ایمان والو! درود پڑھنے سے صدقہ جاریہ شروع ہو جاتا ہے
درود ـــ اس ہستی پر جس کا سفید لباس مبارک ہمارے لیے تر ہو جاتا تھا! درود ـــ جن کی داڑھی مبارک ایسی تر بتر ہوتی جیسے شبنم کے قطرے بہتے ہوں! درود ان پر بوقت مرگ ـــ فکر ہماری لیے وصلِ شیریں میں رہے! درود ان پر ـــ بنات کو بالخصوص سیدہ واجدہ عالیہ رافعہ صدیقہ مطہرہ فاطمہ الزہرا جیسی وفا کی دیوی، حسن کامل، خوش خصائل کا مرجع، سیرت میں آئنہ ء مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم، جلال میں خدیجہ الکبری رضی تعالی عنہ ـــ ہمیں ملیں ـــ ہماری سردار پر درود ..درود سلام کا ہدیہ امِ ابیھا پر! صلی اللہ علیہ والہ وسلم! جب وہ تلاوت کرتی تو سورج کی قسم! ایسی شہد آگیں تلاوت تو لحنِ داؤدی میں تھی مگر کم! ایسی ترتیل ہوتی ان کی آیت ان کے دل مبارک پر کہ صبر سے ایثار کا پیکر خدا کے آگے جھک جاتا یے ـــ جن کی تطہیر کی مثل نہ مثال! ان کی تطہیر کی مثال کیا لاؤں! نہیں! وہ پاکیزہ ترین خاتون ہیں کہ نام لوں بھی تو دل کو اشک سے تر کرلوں ـــ بے ادبی نہ ہو ...پیاری زہرا ـــ سلام سلام سلام!
جمعہ مبارک
یہ سندیسہ مل جاتاہے گفتگو کو ہنر مبارک! واجد کو تحریر مبارک! جمعہ کی ساعت شروع ہوتی ہے اندھیرے میں اجالے سے! اس دن کو نسبت ہم مسلمین دیتے ہیں محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم! تو ہم کو نسبت ِ دن مبارک
درود!
ان گنت درود!
کیوں بھیجیں حساب سے درود
دیا جب جاتا ہے بے حساب
کیوں شمار کریں ہم گھڑیاں
گھڑیوں میں ہوجاؤں مشہود
گہرائیوں میں جھانکے جائیں
گہرائی میں متحرک اسم غنود
تجلیات سے بحر کا آیا وجود
ستم کو جلا دل بنا بے حدود
رگ دل کٹ کے ہوئی لا محدود
منزل غنا سے فنا کی تیاری ہے
یہ زندگی ہماری ہے! ہماری ہے
اللہ اکبر
جمعہ مبارک
سیاہی دوات مبارک!
زندگی کی رات مبارک!
انسان کو انسانیت مبارک!
راج میں تاج مبارک
اشجار کو ھو مبارک
طائر کہیں "تو "مبارک
سپاہی کو تلوار ھو مبارک
چشم نم کو الہیات مبارک
جمعہ مبارک! جمعہ مبارک! جمعہ.مبارک!