تم ایک گناہ کی جانب راغب ہونے لگو اور عجب نہیں کہ اس کا ارادہ کرلو مگر تمھیں روکنے والا کون ہے؟ خالق!
تمھیں نیکی کی طرف مائل کرنے والا کون؟ مالک
تمھارے گناہوں کی عیب پوشی کرنے والا کون؟ ستار
تمھارا گناہوں کا بھرم ر کھ کے تمھیں معاف کرنے والا کون؟ غفار
تمھیں روحانی قالب میں ڈھالنے والا کون؟ کریم
تمھیں حسین و جمیل کرنے و بنانے والا کون؟ مصور
تم پر بارشیں کرم کی کرنے والا کون؟ رحمان
تمھارے بدن کو رزق پہنچانے والا کون؟ رزاق
تم اس کو یاد کرتے ہو تمھیں یاد کرنے والا کون؟ سبحان
اس سے زیادہ بندے کے لیے کرم کی بات کیا ہے کہ بندے کو خدا یاد کرے اور وہ اس ادا پر مر نہ جائے؟ کیا وہ اس پر راضی نہ ہو جائے؟ کیا وہ مومن نہ ہو جائے؟ ایمان کے سانچے میں ڈھل جانے والے فولادی انسان ..جن کے یقین پر آگ ٹھنڈی ہوجاتی اور چاند ٹکرے ٹکرے ہوجاتا ہے ... جن کو انسان معبود بناتا ہے وہی انسان کے حکم کی تعمیل کرنے لگیں تو سمجھ لو کہ اللہ نے ایک بندے کو تم میں بھیج دیا ہے جو تم میں ایسے یقین پیدا کرتا رہے گا جس کی خالق کو آرزو ہے. یہ سب جانتے ہیں وہ بے نیاز ہے مگر وہ جو اس کو محبوب رکھتے پیں وہ ان کی طرف بھاگتا اور لپکتا ہے کپ میرے بندو! میرے پیارو! میں نے جس کو تمھارے پاس بھیجا تم اس کی طرح ہو جاؤ! کبھی میں انبیاء کو بھیجتا رہا مگر جب دین مکمل ہوگیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے امتیوں میں سے منتخب روحیں تم میں بھیجتا رہتا ہوں. وہ پاک روحیں میری جانب سے اپنے بندوں کے لیے تحفہ ہوتی ہیں.