Saturday, February 20, 2021

درود

درود بھیجنے کو رب نے بھیجا. تعریف کرنے کو رب نے کردی.  اب ہمارے لیے کیا بچا؟  نہ زُبان! نہ دل!  نہ لفظ!  نہ سیرت! نہ عمل! یہ سیہ دل کس نگر جاکے چھپالیں؟  ہماری تو اوقات نہیں ہے کہ نامِ "محمد " صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی میم کو ٹھیک سے بولیں کجا کہ مصطفوی چراغ کا ذکر بُلند کریں. صلی اللہ علیہ والہ وسلم ..  پھر بھی رحمت نے رحمت کررکھی ہے اور ہم.دھڑلے سے نام لیتے ہیں. کچھ مجھ کو خوف نہیں آتا کہ دل میں ان کی مہک کیساتھ کسی غیر کو رکھتی. دل کے اندر غیر خیالات کے مجسمے بنے ہیں اور مجسمہ ساز بنی میری روح ہے 

وہ.تو رحمت للعالمین ہے. اپنی انگلی سے ہم سب کو تھام رکھا ہے. وہ نہیں دیکھتے کہ رنگ و نسل کی وجہ سے کوئی ممتاز ہے.  کیا آج تک کوئی ایسا لفظ ہے جو ہم نے کہہ دیا.ہو مگر رب نے نہ کہا.ہو .... رب نے محبوب صلی اللہ علیہ والہ.وسلم کی.تعریف اتنی کی ہے جتنا کوئ کر نہیں پایا. ..

وہ جہاں میں تشریف لائے تو چراغاں ہوا. زمین کی ہستی پے لا الہ الا اللہ کی تکمیل ہوئی. قلم ہوا "لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ " یہ داستان رقم ہوئی کہ شہ ذی وقار رسالت مآب نیکی و خلوص کے پیکر، جمالِ خدا،  دین کی تکمیل کرنے والے خاتم مہرنبوت لیے تمام انبیاء کے امامت کرانے کو آگئے. وہ جمال جو زمین پہ ظاہر ہوا تو اس کی چمک سب زمانوں پے پڑ گئی. ہر زمانے میں نبی کا نور صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے.  اور وقت جسکو خدا سے تعبیر کیا جاتا ہے اس وقت کا قلم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہیں.  آپ آج ہمارے سامنے نہیں مگر ہم میں موجود ہیں   ..نگاہ سے اوجھل ہیں،  حجابات اگر ہٹ جائیں تو چہرہ بہ چہرہ دید ہوگی!  منظر میں منظر مل جائیں گے!  وہ ہمارے مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کہ خیال کرو وہ تمہارے پاس ہیں. خیال کی طاقت اتنی ہے کہ وہ پاس لگیں.  خیال کی طاقت نور ہے اور ہر نور کا شہ نور محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہیں. وہ خدا کے بعد ہیں مگر خدا سے متصل ہیں. وہ قران پاک کی تجسیم و پیکر وحی ہیں. وہ شمع ہدایت ہیں. وہ جبین رسالت ہیں،  وہ ذی وقار ہستم ہیں ہر دل میں ان کی شمع جلانے کو درود کافی ہے. یہ درود گویا ورود نور ہے. اور ورد جب لب دل سے ہوا تو گویا چاک دل کے زخم رفو ہوگئے  گویا جاناں کا خیال آنا اور قائم ہوجانا!  اس سے بڑی خوش قسمتی کیا ہوگی؟

اچھا،  قران پاک میں لکھا ہے 
والقلم وما یسطرون 

خدا نے قسم کھائی قلم کی اور اہل قلم کی.  اہل قلم تو انسان ہوگیا اور قلم وہ امر ہوگیا جو منتقل ہوگیا.  یہ لکھوانے والی ذات لکھوادے تو جسکو لکھوائے، وہ نازاں ہو کہ اس سے لکھوایا جارہا ہے.  قران پاک کا اعجاز یہی ہے کہ یہ دل پر وارد ہوتا ہے اور ہر دل بنا تفریقِ مذہب اسکو پڑھے تو دل کے احساسات متلاطم،  زبان حرف چو گویم نمی دانم مگر سب جانتی ہے.  تو جس جس ذات پر یہ احسانات ہوئے وہ صاحب امر کے تعلق کیساتھ صاحب امر بن گئی. جیسا شمس صاحب نے کہا قم باذن ..  یہ قلم کی زبان تھی جس کو اہل قلم نے وارد کیا اور حق یونہی چلتا آتا ہے. دل بہ دل، نگاہ بہ نگاہ،  چہرہ بہ چہرہ!  محبوب کو کبھی اکیلے نہ جاننا گویا محبوب ہونا سعید یے اور جو منظر دکھتا ہے وہ نوید سحر ہوجاتا ہے. وہ صبح کا استعارہ بن جاتا ہے. بابا فرید بھی اہل قلم ... اس لیے چینی یا شکر کی بوریاں نمک میں تبدیل ہوگئیں. سچ بولنے والے کی زبان جھوٹ کو سچ کردیتی ہے کہ ثابت ہوگیا ہے.  

پھر اک سورت ہے قران کریم کی سورہ الفتح!  
انا فتحنا لک فتحا مبینا 

قلم والی ہستی تو محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہیں. انہی سے مل رہیں فتوحات سب کو. وہی حاکم وہی شہنشاہ