Monday, February 15, 2021
میں خدا کے ساتھ ہوں
Noor Iman
8:31 AM
درود سے سوا کیا چاہیے دل کو؟ درود سے لبریز پیالہ برتن میں انڈیلا جاتا ہے. یہ سیاہی کہاں سے آئی ہے؟ یہ سیاہی دینے والا مولا سائیں ہے. اس نے مجھے خود سے متصل کرلیا ہے. اب ہم ایک ہیں اور کوئی حد فاصل نَہیں ہے . مجسم نور میں اس کے عرش کے پاس بیٹھی ہوں اور وہ مجھ سے کہنا چاہتا ہے کہ انعام چاہیے؟ میں کہتی ہوں تو ساتھ ہے تو کیا چاہیے. پوچھتا ہے تو کس چیز کی طلب گار ہے تو؟ میں کہتی ہوں کہ جلوہ دائم مصطفوی نور کا میرے لیے کردے. آج سے میں نے بے نیازی کا لباس عطا کردیا ہے. میں نے جان لیا ہے میرا یار مجھ پر حکم ہے اس نے مجھ پر حاکم.ہونا ہے. اس لیے تو انسان نائب ہے. نائب سے پہلے کون تھا؟ کوئی تھا جس نے مجھے کون و مکان کی سیر کرائی ہے آج میں اس کی لامکانی میں گم ہوں. اس نے مجھے مکان میں قید کر رکھا ہے. مکان میں وہ ہے اور قفس کیسا. جہاں وہ ہو وہاں قفس کیا کام؟ بس طائر نے اس کے ساتھ سفر شُروع کردیا ہے. خدا اس کے ساتھ ہوگیا ہے. خدا نے اسکو تھام لیا ہے