السلام علیکم
بسم اللہ الرحمن الرحیم ....
میثاق نبوت
وَاِ ذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِيْثَا قَ النَّبِيّٖنَ لَمَاۤ اٰتَيْتُكُمْ مِّنْ كِتٰبٍ وَّحِكْمَةٍ ثُمَّ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمْ لَـتُؤْمِنُنَّ بِهٖ وَلَـتَـنْصُرُنَّهٗ ۗ قَا لَ ءَاَقْرَرْتُمْ وَاَ خَذْتُمْ عَلٰى ذٰ لِكُمْ اِصْرِيْ ۗ قَا لُوْۤا اَقْرَرْنَا ۗ قَا لَ فَا شْهَدُوْا وَاَ نَاۡ مَعَكُمْ مِّنَ الشّٰهِدِيْنَ
"یاد کرو، اللہ نے پیغمبروں سے عہد لیا تھا کہ، آج ہم نے تمہیں کتاب اور حکمت و دانش سے نوازا ہے، کل اگر کوئی دوسرا رسول تمہارے پاس اُسی تعلیم کی تصدیق کرتا ہوا آئے جو پہلے سے تمہارے پاس موجود ہے، تو تم کو اس پر ایمان لانا ہوگا اور اس کی مدد کرنی ہوگی یہ ارشاد فرما کر اللہ نے پوچھا، کیا تم اِس کا اقرار کرتے ہو اور اس پر میری طرف سے عہد کی بھاری ذمہ داری اٹھاتے ہو؟ اُنہوں نے کہا ہاں ہم اقرار کرتے ہیں اللہ نے فرمایا، اچھا تو گواہ رہو اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہ ہوں"
(S. Ali 'Imran 3: Verse 81)
وعدہ کب لیا جاتا ہے؟ جب کچھ دیا جاتا ہے. انسان کو اختیار ملا اور اختیار پر وعدہ لیا گیا کہ بعد میں آنے والے پہلے سے بہتر ہے. آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ختم مہر رسالت ہے. آپ کی بعثت سے پہلے اور مابعد وصال کے زمانے روشن ہے مگر زیادہ روشن اکثیر تجلیات والا زمانہ نبی ء مکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا زمانہ ہے ...
سیدنا ابو البشر کی توبہ تب قبول ہوئی جب آپ علیہ سلام نے اللہ کے آگے محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا حوالہ دیا. گویا معرفت مکمل ہوئی الم ... الم .. الم ..
سیدنا عیسی علیہ سلام کو جناب ابوالبشر سے نسبت ہے کیونکہ آپ علیہ سلام بھی بن باپ کے پیدا ہوئے جبکہ سیدبا ابوالبشر تو عدم سے وجود میں لائے گئے ... آپ نے اس بات میں فخر محسوس کیا کہ آپ، حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کت امتی ہیں ... یہ معرفت کی انتہا ہے ...الم الم الم ..
تجلیات کا سلسلہ چلا گویا عرش سے نور چلا تو سینہ ء آدم سے صدرِ یسوع تک پہنچا ..یہ سلسلہ جس میں بنی اسرائیل کو ال عمران کو ال اسماعیل کو فضیلت بخشی کہ ان کے باپ دادا تو اور تھے مگر سلسلہ ء نور اک ...
نبی ء مکرم کی بیعت سب نے کی جب تجلی ء سینہ ہوئی جب نار ابراہیمی گلنار ہوئی، جب فرعون کو خشکی و تری لے ڈوبی، جب حسن یوسف میں حاش للہ کہا گیا جب قم باذن کی صدا میں وعدہ رکھا گیا. جب اسماعیل کی قربانی حسنین کریمین تک چلی .. جب نوح کے ہاتھ اٹھ گئے بددعا کے بعد ہجرت کی کشتی / نجات معرفت کے زینے ..