Monday, February 22, 2021

درد ‏کے ‏چہرے

درد کے بے شمار چہرے!  وہ درد جو رگ دل سے جاری ہو، وہ ثمر رکھتا ہے  . وہ جان جس نے ممنوعہ شجر  کی معارفت کو زمین پے آکے پہچانا،  وہ شارع جن کے لیے جناب خضر علیہ سلام ظاہر ہوئے،  وہی جن کے لیے کہا گیا کہ آپ پاک زمین طوی میں ہیں،  وہی جن کی مادر نے بن باپ کے خلق کیا، وہ بچہ یک لخت معرفت الہیات کی جامع تفسیر!  وہ باپ جس نے بینائی کھودی اور دردِ محبت کو سلامت رکھا،  وہ بیٹا جس نے شیوہ ء تسلیم کو رسمِ پیامبری سے تعبیر کیا اور ذبیح ہونے کا عزم کرلیا،  وہ بھی جن کو مچھلی کے پیٹ میں بھی رزق پہنچا گویا حق جیسا باخبر اور رزق رساں کون ہے،  وہی جن کے لیے کہسارمعیت میں تسبیح کرتے جن کی بادشاہی میں جنات و شیطین تابع کردیے گئے اور وہی جن کے لیے مثالیں تخلیق ہوئے.  جب ساری مثالیں کی جامع تصویر بنی تو وہ محمد عربی رسول کائنات،  خاتم وحی،  نور جلی و خفی،  شہ جمال صلی اللہ علیہ والہ وسلم تو کس طرح اک نبی کے انکار کے بعد ہم آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی معرفت حاصل کرسکتے ہیں؟  آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سینہ ء مبارک تو تمام انبیاء کے سینہ ء مبارک کو سموئے ہوئے ہے.. صلی اللہ علیہ والہ وسلم