کرسی جب اترتی ہے دل میں تو کہاں سنا ہے سچ کو
وسعی کرسیہ .....
عالم لامتناہی کی کرسی دل کو کتنا وسیع کرسکتی ہے! رب پوری کائنات ہے جب کائنات دل میں اترے تو باہر کیا بچتا ہے؟ جب اندر اجالا ہو تو اندھیرے کا کیا کیا جائے؟ کلمے کو دیکھا جائے یا نماز کو تو لازم ہے جب اللہ کا ذکر ہو تو ساتھ مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا بھی کردیا جائے کہ اللہ کی سنت یہی ہے . بس
کائنات کا ذرہ ذرہ درود پڑھ رہا ہے
کس کو؟
محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو ...
فثمہ وجہ اللہ ...
ہر جانب اللہ کا رخ ہے
ہر رخ میں تسبیح درود کی ہے
ہر رخ یعنی چہار سو میں ہر شے کی تسبیح درود
اس لیے پتھر کلمہ پڑھتے ہیں
پتھر ایمان لے آئے
خوشبوؤں کے مسافر سے رستہ پوچھا تو کہا اس نے کہا مہک ساتھ چلی ہے. عشق میں نمی ہے کہ مٹی تو زرخیزہے اور بوئے گل کو لیے چلی ہے باد. یہ جھونکے ہیں جو گواہ ہے شہادت کہ محبوب شہر دل میں رخ کیے موجود. ہم سربسجود گویا کہ نم دل سے مٹی کی اوقات نہ پوچھا کر بس طواف کیے جا. شمع سے کاخ و کو روشن ہیں.
چلو اشک بیان کرے، جو بیان نہ ہوا کبھی. یہ بیان شروع ہوا تھا زندگی کے بعد موت کا. جب میں نفخ سے پہلے تھی. سورہ ص میں فرمایا ونفخت ...بس جدائی ہوئی تو موت ہوگئی. میں پہلے سے مردہ ہوں مجھ کو موت کیا ڈرائے گی. میں پہلے سے مومن ہوں کہ پہلے سے امتی ہوں .... میں نے پہلے سے کہہ دیا تھا
جب رب نے کہا کون رب تمھارا ہے
میں نے کہا الحمد للہ رب العالمین، محمد رحمت للعالمین، اھدنا الصراط المستقیم، ھو الشاہد، ھو احد، ھو الظاہر، ھو المصور،
اس نے کہا یہ راہ کیسے ملی
میں نے کہا جب کہا تھا اھدنا الصراط الذین انعمت علیھم
اس نے کہا علم الاسماء سکھائے آدم کو، کیا پایا
میں نے کچھ القابات کچھ مقطعات
طٰہ، المزمل، یسین، طسم، حم، کھیعص، حمعسق،الم، المدثر، ص، ن، .....
اس نے کہا کہ قسم کیوں کھائی میں نے
میں نے کہا جہاں جہاں تو ظاہر ہوا تھا اک بار، وہ پاک جگہ نشان ہے. تو رب عِظیم نشان کی قسم کھاتا ہے کہ وہ تجھ میں سے ہے
اس نے کہا کہ احسن الخالقین کون ہیں؟
میں نے کہا جس نے سارے حجابات کے اندھیرے مٹادیے پھر کہا ما زاغ .....
بس یہی پہچان چلی آرہی ہے ...